Advertisement

موجودہ حالات میں پی ڈی ایم،ق لیگ فائدے میں ہیں،نقصان عمران خان کو ہو رہاہے

15pdmkahan%20ko%20dheo%20wararaichhh.jpg


چند ہفتے پہلے ہی وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الٰہی اپنے ایک انٹرویو میں برملا کہہ چکے ہیں کہ سٹیبلشمنٹ نہیں چاہتی کہ اسمبلی تحلیل کی جائے : سینئر تجزیہ نگار

سینئر کالم نگار وتجزیہ نگار حفیظ اللہ نیازی نے نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے پروگرام رپورٹ کارڈ میں ایک سوال "پنجاب کی بڑھتی سیاسی کشیدگی کا کس سیاسی جماعت کو فائدہ کس کو نقصان ہو گا" کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ اسٹیبلشمنٹ، مسلم لیگ ن اور وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الٰہی تینوں مل کر سابق وزیراعظم عمران خان کو مل کر بیوقوف بنا رہے ہیں ، منافقت کی جا رہی ہےجو چاہے نام دے دیں، یہ سب نورا کشتی کے تحت ہو رہا ہے۔


انہوں نے کہا کہ چند ہفتے پہلے ہی وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الٰہی اپنے ایک انٹرویو میں برملا کہہ چکے ہیں کہ سٹیبلشمنٹ نہیں چاہتی کہ اسمبلی تحلیل کی جائے اور میں یہ بات متعدد بار کہہ چکا ہوں کہ اگر عمران خان نے اسمبلی تحلیل کرنی ہوتی تو 26 نومبر کو کر چکے ہوتے، ڈرامے کیے جا رہے ہیں۔

ایک ہفتے کا وقت تھا جب رات کو اسمبلی کھولی گئی اور مسلم لیگ ن کو سہولت فراہم کی گئی ، ووٹ آف نو کانفیڈنس کی درخواست بھی لے لی، اگلے دن گورنر پنجاب نے کہہ دیا کہ اعتماد کا ووٹ بھی لیں، یہ سب ڈرامے کیے گئے اور اب گالیاں دی جا رہی ہیں کہ وہ چور ہے وہ ڈاکو، یہ سب کچھ عمران خان پر دہشت بٹھانے اور یہ ثابت کرنے کیلئے کیا گیا کہ ہم جو کچھ کر رہے ہیں سب ٹھیک ہے!

اصل بات یہ ہے کہ عدالت کیا کرے گی؟ میرے خیال میں وہی کچھ کیا جائے گا جو قاسم سوری کے کیس میں کیا گیا کہ تاریخ ہی نہیں دی گئی اور فیصل واوڈا کیس میں بھی ایسا ہی ہوا تھا۔ آپ دیکھیں گے کہ جب عدالت میں یہ معاملہ جائے گا تو تاریخ پہ تاریخ ملتی رہے گی ہو گا کچھ نہیں!

دوسری طرف سینئر صحافی وتجزیہ نگار سہیل وڑائچ کا کہنا تھا کہ پنجاب میں مسلم لیگ ن اور پاکستان تحریک انصاف کے درمیان مقابلہ ہو گا! اس کے علاوہ کسی دوسری پارٹی کی گنجائش یہاں نظر نہیں آرہی۔

دونوں سیاسی جماعتوں بہت سخت مقابلہ کریں گے، جب میاں محمد نوازشریف وطن واپس آ کر پارٹی منظم کرینگے، مریم نوازشریف کمپین کرینگے جبکہ ن لیگ کے پاس امیدوار بھی اچھے ہیں تو سخت مقابلہ دیکھنے کو ملے گا! ایسا نہیں ہو گا کہ سب کچھ یکطرفہ ہو!


موجودہ سیاسی حالات بارے ان کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی جلد الیکشن چاہتی لیکن ان کا مقصد پورا نہیں ہو رہا اس لیے پی ٹی آئی کو نقصان ہو رہا ہے جبکہ پی ڈی ایم اور ق لیگ کو فائدہ ہو رہا ہے کیونکہ ق لیگ بھی یہی سمجھتی ہے کہ اسمبلی تحلیل نہیں ہونی چاہیے، انہیں کام کرنے کا موقع مل رہا ہے! یہ سب فائدے میں ہیں اور عمران خان نقصان میں ہے۔

ن لیگ کو معاشی حالات کی وجہ سے نقصان ہو رہا ہے، اس لیے وہ چاہتے ہیں کہ ہمیں کچھ وقت اور مل جائے!
 
As you earlier educated us that Aleem and Jahangir are fooling KHAN and doing corruption ?

Then they became FATHERS of PML-N and declared best people
They have not joined PML-N yet but may join later when flood gates open and all electables join PMLN and PPP.
 
Advertisement