- Joined
- Sep 2, 2014
- Posts
- 1,239
- Reaction score
- 1,042
- Points
- 113
پاکستان کے بعد اب برطانیہ میں بھی لوگوں کو موبائل میسج کے ذریعے بے وقوف بنانے کا سلسلہ شروع ہو چکا ہے۔ پاکستان میں ”صبا“ لوگوں کو میسج بھیج کر تنگ کرتی رہی، برطانیہ میں ”سارہ“ کا نام استعمال کر کے بیلنس حاصل کیا جا رہا ہے۔
پاکستان میں موبائل فونز استعمال کرنے والا ہر شہری ”صبا“ نامی لڑکی نے ضرور واقف ہے جو میسج کے ذریعے بیلنس کا تقاضہ کرتی رہتی ہے، اسی طرح شاید ہی کوئی پاکستانی ہو جس کا بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کی طرف سے پیسے نہ نکلے ہوں۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق اب پاکستان کے بعد یہ فراڈ سرحدیں پار کرتا ہوا برطانیہ بھی جا پہنچا ہے جہاں ”سارہ“ نامی مجبور فرضی لڑکی کے ذریعے لوگوں کو بے وقوف بنانے کا سلسلہ شروع ہو چکا ہے۔ ”سارہ“ کا نام استعمال کر کے لوگوں کو موبائل میسج بھیجے جاتے ہیں اور ان سے اپنی مجبوری ظاہر کر کے 20 پاؤنڈ رقم مانگی جاتی ہے۔
برطانیہ پہنچنے والے اس نئے فراڈ میں ”سارہ“ کہتی ہے کہ اس کی گاڑی کو حادثہ پیش آ گیا ہے اور اسی قسم کے کچھ ملتے جلتے پیغامات ہوتے ہیں، لیکن جیسے ہی کوئی بے وقوف بن کر اس پیغام کا جواب دیتا ہے تو دوسری طرف سے 20 پاؤنڈ کے بیلنس کی درخواست آتی ہے کہ موبائل کارڈ کا نمبر بھیج دیا جائے۔ خبریں ہیں کہ پاکستان کے بعد یہ فراڈ برطانیہ میں اپنے عروج پر پہنچ چکا ہے۔
http://urdu.dunyanews.tv/index.php/ur/WeirdNews/408248
- Featured Thumbs
- https://i.imgur.com/axtfrbE.jpg





