Daily Pakistan
Voter (50+ posts)
- Joined
- Feb 13, 2013
- Posts
- 79
- Reaction score
- 44
- Points
- 0
لاہور (مانیٹر نگ ڈیسک) مسلم لیگ ن نے ان خبروں کی سختی سے تردید کی ہے کہ میاں نوازشریف نے وزیراعظم کی حیثیت سے حلف اٹھانے کی تقریب میں بھارت کے وازیراعظم کو شرکت کی دعوت دی تھی۔
مسلم لیگ ن کے نواز شریف کی دعوت سے منسوب بیان کے بارے میں واضح کیا کہ نواز شریف کی تقریب حلف برداری میں منموہن سنگھ کوشرکت کی دعو ت کی خبر غلط فہمی پر مبنی ہے ۔ ان کا کہنا تھا کہ وزیر اعظم کی تقریب حلف برداری میںغیر ملکی مہمانوں کی شرکت کی روایت نہیںہے۔
واضح رہے کہ میاں نوازشریف کا یہ بیان شہ سرخیوں کے ساتھ شائع ہوا تھا کہ انہوں نے من موہن سنگھ کو اپنی حلف برداری کی تقریب میں شرکت کی دعوت دی ہے اور اگلے روز ہی یہ خبر بھی شہ سرخیوں کے ساتھ شائع ہوئی کہ من موہن سنگھ نے اس تقریب میں شرکت سے معذرت کرلی ہے ۔
اب میاں نواز شریف کے ترجمان نے وضاحت کرتے ہوئے اس بیان کو غلط فہمی قراردیدیا ہے ۔دوسری جانب بھارتی وزیر اعظم کی طرف سے بھی وضاحت کی گئی ہے کہ میاں نواز شریف کی جانب سے حلف برداری کی تقریب میں شرکت کی باضابطہ دعوت نہیں دی گئی ۔
بھارتی وزیراعظم کے ترجمان سید اکبر الدین نے واضح کیا ہے کہ وزیراعظم کی ٹیبل پر نوازشریف کاحلف برداری کی تقریب میں شرکت کا ایسا کوئی دعوت نامہ موجود نہیں ہے تاہم وزیر اعظم نے میاں نواز شریف کو ٹیلی فون کرکے نیک تمناﺅں کا اظہار ضرور کیا ہے ۔
Last edited by a moderator:





