آج صبح ایک خبر کو اس فورم پر پوسٹ کرنے کی جسارت کی تھی جس میں جناب پرویز خٹک کے پولیٹیکل اڈوایذر جناب ذرگل خان کے حکومتی ہیلی کوپٹر کو استمعال کرنے پر تنقید کی گئی تھی - ایسی حرکتوں پر پہلے بھی مجھے بہت مار پڑ چکی ہے پر میں ایک نا فرمان نا ہنجار کی طرح پھر ہے گناہ عظیم کر بیٹھا اور اس کے نتیجہ میں کافی عزت افزائی کروا کر ٹھنڈا ہو کر بیٹھا ہوا ہوں - اس تھریڈ کو کھولنے کی جرات نہیں ہو پاتی کہ جوں ہی کھولتا ہوں تو جوتوں کا ایک بھبولا میری طرف آتا نظر اتا ہے تو میں جلدی سے بند کر دیتا ہوں
اسی تھریڈ میں ایک صاحب نے جناب پرویز خٹک کے دو ٹویٹس بھی پوسٹ کر دیے جس میں انہوں نے کہا کہ "میرے اڈوایذر جناب ذرگل خان میری مرضی سے کوہستان میں ڈسٹرکٹ دفاتر کا افتتاح کرنے گئے تھے" ---- کر لو جو کرنا ہے ----- یہ "کر لو جو کرنا ہے" خٹک صاحب نے اپنے دل میں ٹویٹ کیا تھا
اب میں اپنی اسی بری حالت میں مایوس بیٹھا ہوا ان ٹویٹس کے متن پر غور کر رہا تھا تو میری پریشانی میں اس وقت شدید اضافہ ہو گیا جب شیطان نے مجھے نیکو کاروں کے خلاف ان وسوسوں سے ورغلایا
١: اگر خٹک صاحب تاج برطانیہ کے بھیجے ہوے وائس راۓ ہند ہوتے تو ان کو پولیٹیکل اڈوایذر کی سخت ضرورت تھی- لیکن پرویز خٹک اس ملک نے منجھے ہوے سیاسی کھلاڑی - اوپر سے پختون - اوپر سے ہزارویوں کے رگ رگ سے واقف --- ایسے شخص سے تو اڈوایذ لی جاتی ہے - دی تو نہیں جا سکتی
٢: ذرگل خان ہندکوہ بولنے والے ہزارہ ایریا کے پولیٹیکل اڈوایذر ہیں - ان کا کوہستان جیسے ہارڈ کور پختون علاقے میں کیا کام سواۓ اس کے کہ ذرگل خان شاید خود پختون ہیں
٣: ذرگل خان صاحب تو خود کسی اسمبلی کے ممبر بھی نہیں - اس حساب سے تو وہ ابھی سیاسی شخصیت بھی نہیں - پی ٹی ائی تو غیر منتخب لوگوں کی حکومتی امور میں مداخلت کو شرک سے بس تھوڑا سا نیچے کا گناہ سمجھتی ہے - مثال کے طور پر مریم نواز کا حکومتی معاملات میں لوچ تلنا کتنا نا پسندیدہ عمل کے - اس ماحول میں ذرگل خان کون سی گل خانیاں کر رہا تھا
یہ سب شیطانی وسوسے مجھ سے اب زبر دستی نعرہ لگوا رہے ہیں - اس میں مجھ ناتواں بشر کا کوئی کوئی قصور نہیں
Auntie Ji. Aaj tu bohat achi achi batain kar rahi hain. Admin say shikayat nahi lagani ?? Hospital main bheejnay kay Bajae Admin say batt karain , Auntie Ji.
Auntie Ji. Aaj tu bohat achi achi batain kar rahi hain. Admin say shikayat nahi lagani ?? Hospital main bheejnay kay Bajae Admin say batt karain , Auntie Ji.
Ooo come on Tabasum Bhen Jee, talking about my Phobia needs. Are you watching the timings.
I posted it two hours ago, and everyone went to sleep.
Just do the experiment, post a high end parsing about Imran Khan and see how many flies flock over it.
Ooo come on Tabarum Bhen Jee, talking about my Phobia needs. Are you watching the timings.
I posted it two hours ago, and everyone went to sleep.
Just do the experiment, post a high end parsing about Imran Khan and see how many flies flock over it.
مجھے یہ تو نہیں معلوم کے آپ کا تعلق کس پارٹی یا گروہ سے ہے لیکن آپ نے ثبوت کے ساتھ صحیح بات کی ہے. مجھ سمیت یہاں سب کا مسئلہ یہی ہے کہ ہم باقی دنیا کو راہ مستقیم پر لانا چاھتے ہے لیکن خود نہیں بدلنا . شعور کی کی کمی ہے ہم میں