- Joined
- May 5, 2013
- Posts
- 43,355
- Reaction score
- 127,029
- Points
- 218
رات گئے ایسی خبریں آ رہی تھیں کہ سی سی پی او لاہور نے آپریشن کی کمان سنبھال لی ہے‘ فلاں ڈی آئی جی‘ جو ایسے آپریشنوں کا وسیع تجربہ رکھتا ہے‘ وہ رہنمائی کرنے کے لیے پولیس کنٹرول سنٹر میں موجود ہے۔ پولیس شیخوپورہ سے بلا لی گئی‘ گوجرانوالہ سے فورس آئی ہے‘ فیصل آباد کی پولیس بھی بلا لی گئی۔
۔
لگتا یوں تھا کہ جنگِ سٹالن گراڈ جاری ہے اور کمان میں یہ پولیس افسر نہیں بلکہ کوئی جرمن جرنیل ہیں۔ آنسو گیس شیل اتنے استعمال ہوئے کہ شاید لاہور کی تاریخ میں اتنے نہ ہوئے ہوں۔
۔
جہاں تک پی ٹی آئی کا تعلق ہے‘ اسے تو ہم ممی ڈیڈی پارٹی نہیں کہا کرتے تھے؟ لیکن سچ پوچھئے کہ پی ٹی آئی کے ورکروں نے کمال کردیا‘ ایسی ہمت‘ دلیری اور استقامت میں نے نہیں دیکھی۔ جلسے اور جلوسوں کے ساری عمر ٹھرکی رہے‘ بہت سے معرکے دیکھے نہیں ہیں‘ تو ان کے بارے میں جانتے تو ہیں لیکن اس زمان پارک والے معرکے کی ہماری حالیہ تاریخ میں کوئی نظیر نہیں ملتی۔ کچھ تو پکے لاہوریے وہاں موجود تھے لیکن پختون بھی تھے اور گلگت بلتستان کے نوجوان بھی۔
۔
جتنا تشدد کوئی پولیس فورس کر سکتی ہے‘ اس سے بہت زیادہ تشدد کیا گیا لیکن پتہ نہیں کس مٹی کے بنے ہوئے وہاں موجود نوجوان تھے۔ ڈنڈے کھائے‘ آنسو گیس میں باقاعدہ نہلا دیے گئے لیکن وہاں پیچھے ہٹنے کا کوئی نام نہیں لے رہا تھا۔
۔
سورج کافی نکل چکا تھا جب لاہور ہائیکورٹ کے ایک سنگل بینچ سے آپریشن روکنے کا حکم آیا لیکن سچ تو یہ ہے کہ پولیس اہلکاروں کے دل بیٹھ چکے تھے اور نوجوان کی دلیری سے آپریشن ناکام ہو چکا تھا۔ اوروں کو یقین ہوگا‘ مجھے نہیں تھا کہ ایسا ہوگا لیکن تاریخ رقم ہونی تھی اور پختونخوا سے لے کر گلگت بلتستان تک اور وہاں سے لے کر لاہور تک کے نوجوانوں نے یہ کارنامہ کر دکھایا۔
۔
عمران خان یا پی ٹی آئی کا نام سن کر جن کے پیٹوں میں مروڑ اٹھتے ہیں‘ وہ کہیں گے کہ قانون کی حکمرانی کہاں گئی۔ ایسے لوگوں سے یہ پوچھا جائے کہ جن حکام نے یہ سارا تماشا لگایا‘ وہ اتنے عقل کے اندھے کیوں ثابت ہوئے؟
۔
مسئلہ تھا خان پر ایک نوٹس تعمیل کرانے کا۔ ایک اے ایس آئی ہمراہ دو کانسٹیبلان زمان پارک جاتے اور کہتے جناب یہ دستخط کرانے ہیں‘ اسلام آباد کی فلاں عدالت میں اٹھارہ تاریخ کو آپ کی پیشی ہے اور ہم یہ تعمیل کرانے آئے ہیں۔
۔
فورس اتنی تیار کی گئی کہ جیسے کشمیر فتح کرنے چلے ہیں۔ خبروں میں آیا کہ واٹر کینن تیار کھڑے ہیں۔ مختلف رینجوں سے پولیس بلائی گئی ہے اور پکا ارادہ ہے کہ خان کو گرفتار کرنا ہے۔
۔
اس سے پتا چلتا ہے کہ مقصد سمن کی تعمیل نہ تھی بلکہ عمران خان کی تذلیل تھی۔ قانون کے رکھوالوں اور ٹھیکیداروں سے یہ بھی پوچھا جا سکتا ہے کہ کس قانون کی حکمرانی کی بات ہو رہی ہے؟ شہباز گل اور اعظم سواتی کے ساتھ دورانِ گرفتاری جو کیا گیا‘ کیا وہ قانون کی حکمرانی کی کوئی درخشاں مثالیں تھیں؟
۔
(ایاز امیر)
dunya.com.pk

مناظر جو کبھی دیکھے نہ تھے
ایاز امیر کا کالمـ - مناظر جو کبھی دیکھے نہ تھے 2023-03-18 کو روزنامہ دنیا میں شائع ہوا۔ پڑھنے کے لیے کلک کریں
dunya.com.pk
Last edited by a moderator: