Advertisement

ممنوعہ فنڈنگ کیس: تحریک انصاف کو عدالت سے بڑا ریلیف مل گیا

pti-fundin112113.jpg

اسلام آباد ہائیکورٹ نے پی ٹی آئی ممنوعہ فنڈنگ کیس پر انٹراکورٹ اپیل پر فیصلہ سناتے ہوئے 30دن میں فیصلہ کرنے کا حکم کالعدم قرار دے دیا اور کہا امید ہے الیکشن کمیشن انصاف کے تقاضے پر زیر التوا کیسز کو سنے گا۔

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد ہائی کورٹ نے پی ٹی آئی کی انٹراکورٹ اپیل پر فیصلہ سنادیا ، چیف جسٹس اطہر من اللہ اور جسٹس بابر ستار نے محفوظ شدہ فیصلہ سنایا۔

فیصلے میں پی ٹی آئی فنڈنگ کیس کا فیصلہ30دن میں کرنے کا حکم کالعدم قرار دیتے ہوئے کہا کہ توقع ہے الیکشن کمیشن دیگرپارٹیوں کے زیر التوا کیسز مناسب وقت میں مکمل کرے گا۔

عدالت کا کہنا تھا کہ امید ہےالیکشن کمیشن انصاف کے تقاضے پر زیرالتواکیسز کو سنے گا، شک کی گنجائش نہیں کہ تمام جماعتوں سے ایک جیسابرتاؤ ہوگا۔ ہمیں امید ہے کارروائی شفاف انداز میں آگے بڑھائی جائے گی۔

وفاقی دارالحکومت کی عدالت عالیہ نے فیصلے میں یہ بھی کہا کہ الیکشن کمیشن نے ابھی تک کوئی آرڈر پاس نہیں کیا، الیکشن کمیشن کے نمائندے نے یقین دہانی کرائی ہے کہ بلاتفریق کارروائی آگے بڑھے گی۔

حکم نامے میں کہا کہ سیاسی جماعتوں کیخلاف روزانہ کارروائی کے لیے مزید ہدایت بھی مانگی گئی ہے، الیکشن کمیشن کے مطابق کارروائی پولیٹیکل پارٹیز آرڈر 2002 کےتحت ہے، اپیل کنندہ کیخلاف کارروائی2014 سے زیر التوا ہے۔

عدالت نے یہ بھی کہا کہ دیگر سیاسی جماعتوں کے خلاف کارروائی بعد میں شروع کی گئی ہے، اسٹیٹ بنک سے دیگر 3جماعتوں کے بارے میں معلومات طلب کی گئی ہیں۔ عدالت نے تمام جماعتوں کی ممنوع فنڈنگ تحقیقات ایک ساتھ کرنے کی درخواست نمٹا دی۔
 
Jin parties par ye cases hain.wo sab khtam kar denay chahay..Ye Neutrals ne EC k zaray pressure rakhnay k lia banaya they..Should clear all foreign funding cases on Pmln..PTI.. PPP.
and others parties..Only check Sectarian and Anti.State parties fundings..
 
this is army ticktis . keep Poltical Party under control. who they want out and in every thing they can . Like nawaz go london from jail. they did not let face punish Maryam shobaz hamazha rana sana ullah and giving them long long bail. they are giving clean pass to mafia. this is bad for country
 
Advertisement
PTI went there to appeal the start of the case proceedings of other parties at the same time . Court rejected their demand and ask ECP politely to take time and continue on .
 
This is not relief to PTI but relief to all other parties. If they decide against PTI then it would be biased so actually they save the other parties.