ملک کے 3 ہوائی اڈے آؤٹ سورس کرنے کی منظوری دے دی گئی ؟

PIA-airports-pak.jpg


کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی نے ملک کے 3 ہوائی اڈوں کو آؤٹ سورس کرنے کیلیے ٹرانزیکشن ایڈوائزری ایگریمنٹ مسودے کی منظوری دے دی،کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی کے اجلاس میں ای سی سی نے تین ہوائی اڈوں کی آوٴٹ سورسنگ کے لیے ٹرانزیکشن ایڈوائزری ایگریمنٹ کے مسودے کی منظوری دے دی۔

ای سی سی نے تین ہوائی اڈوں کی آوٴٹ سورسنگ کے لیے لین دین کے مشیر کے طور پر بین الاقوامی مالیاتی کارپوریشن کی شمولیت سے متعلق وزارت ہوا بازی کی سمری کا جائزہ لیا۔

شرکا کو بریفنگ میں بتایا گیا پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ ایکٹ 2017 کے دائرہ کار میں تین ہوائی اڈوں کی آوٴٹ سورسنگ شروع کی گئی ہے تاکہ پرائیویٹ سرمایہ کار/ایئرپورٹ آپریٹر کو ایک مسابقتی اور شفاف عمل کے ذریعے ہوائی اڈوں کو چلانے، زمینی اثاثوں کو تیار کرنے اور تجارتی سرگرمیوں کے لیے مواقع بڑھانے کے لیے شامل کیا جا سکے۔

اس طرح آمدنی کی مکمل صلاحیت حاصل کرنے کے لیے عالمی بینک گروپ کے ذیلی ادارے انٹرنیشنل فنانس کارپوریشن کو لین دین کے مشیر کے طور پر اہل قرار دیا گیا ہے۔

ای سی سی نے تفصیلی بحث کے بعد تین ہوائی اڈوں کی آوٴٹ سورسنگ کے لیے پی سی سی اے کے ذریعے آئی ایف سے کے ساتھ طے پانیو الے ٹرانزیکشن ایڈوائزری ایگریمنٹ کے مسودے کی منظوری دے دی۔

ای سی سی نے وزارت توانائی کی طرف سے پیش کردہ تین سمریوں پر بھی تفصیلی غور کے بعد منظوری دیدی ہے جس کے تحت میسرز ماڑی پیٹرولیم کمپنی لمیٹڈ کے حق میں ہلال اور اقبال کی دریافتوں پر تجارتی اور فیلڈ ڈویلپمنٹ پلان کی منظوری دی گئی ہے۔

28اگست2022 سے پولش آئل اینڈ گیس کمپنی لمیٹڈ کے حق میں کیرتھر ایکسپلوریشن لائسنس بلاک پر دوسرے دو سال کی تجدید کی منظوری دی جبکہ میسرز ماری پیٹرولیم کمپنی لمیٹڈ کو غازی ونکی دریافت پر توسیعی کنویں کی جانچ کی اجازت دی گئی ہے۔

ای سی سی نے رواں مالی سال کے لیے مختلف وزارتوں کو تکنیکی سپلیمنٹری گرانٹس فراہم کرنے کا بھی فیصلہ کیا ہے جس کے تحت ای سی سی نے صوبہ سندھ میں ترقیاتی اسکیموں پر عملدرآمد کے لیے وزارت توانائی کے کیلئے ساٹھ کروڑ76 لاکھ روپے کی سپلمنٹری گرانٹ کی منظوری دیدی ہے۔

خیبرپختونخواہ اور سندھ میں پائیدار ترقی کے اہداف اچیومنٹ پروگرام کے تحت ترقیاتی اسکیموں پر عمل درآمد کے لیے وزارت ہاوٴسنگ اینڈ ورکس کے لئے ایک ارب68 کروڑپچانوے لاکھ روپے کی ٹیکنکل سپلمنٹری گرانٹ کی منظوری دی گئی ہے جبکہ سابقہ فاٹا میں ترقیاتی سکیموں پر عملدرآمد کے لیے وزارت ہاوٴسنگ اینڈ ورکس کے لئے پانچ ارب روپے کی ٹیکنیکل سپلمنٹری گرانٹ کی بھی منظوری دیدی گئی ہے۔
 

Aliimran1

Chief Minister (5k+ posts)

Agar HAFIZ aur iss Government 🐷🐖🦮🐍🐒ko roaka na gaya —-Tu Yeh saray Mulk ka sauda kar dein gay —- 😡😡😡——Wake up Pakistan —— 🤷‍♂️

 

frustrated

Councller (250+ posts)
Bhagori nani ka garage outsource ker lo kafi maal mil jayega. Bonus mein Khusri Hina Pervez but aur safai key liye dadoo charger.