Advertisement

ملک میں ڈالرز کی قلت،سرمایہ کار سونا خریدنے میں مصروف

6dollargold.jpg

سرمایہ داروں نے سونے میں سرمایہ کاری شروع کردی،آئی ایم ایف سے رواں چار سالہ قرض پروگرام کے تحت پاکستان کو ملنے والی مجموعی رقم6.5 ارب ڈالر ہے جبکہ سرمایہ کاروں نے افراط زر کا مقابلہ کرنے کیلیے30ستمبر2022کو ختم ہونے والی سہ ماہی کے دوران ہی اس سے بھی زیادہ رقم سے سونے کی خریداری کرلی، جو تقریباً 8 ارب ڈالر بنتی ہے۔

رواں سال تین ماہ کے دوران سرمایہ کاروں کی جانب سے 13ٹن سونا خریدا گیا،متعدد سرمایہ کار بلیک مارکیٹ میں ڈالر میں سرمایہ کاری کرکے پیسے بنارہے ہیں،بلوم برگ کے مطابق سہ ماہی کے دوران سونے کی طلب 34 فیصد اضافے کے ساتھ 13ٹن ہوگئی، جو کہ گزشتہ تین سالوں کے دوران کسی بھی سہ ماہی کے دوران کی جانے والی سب سے زیادہ خریداری ہے۔

صرافہ مارکیٹ ذرائع کے مطابق ملک میں ان دنوں 24قیراط خالص سونے کی10تولہ کی ٹی ٹی بارز کی بہت زیادہ طلب دیکھی جارہی ہے،سرمایہ کار گولڈ خرید رہے جبکہ شادیوں کے سیزن کے باوجود زیورات کی طلب میں 90-95 فیصد تک کمی دیکھنے میں آئی۔

ذرائع کے مطابق سونے کی طلب میں اضافے کو پرانے طلائی زیورات کو 10 تولہ کی گولڈ بارز میں ڈھال کر پورا کیا جارہا ہے،ادارہ شماریات کے اعدادوشمار کے مطابق رواں مالی سال کے ابتدائی چار ماہ(جولائی تا اکتوبر2022ء) کے دوران ملک میں سونے کی درآمدات 69 فیصد بڑھ کر 157کلوگرام تک جا پہنچیں جبکہ گزشتہ سال اسی عرصے کے دوران اس کی مقدار 93کلوگرام رہی تھی۔

ذرائع کے مطابق اگر ڈالر کی قیمت 300 روپے تک پہنچ جانے کی قیاس آرائیاں درست ثابت ہوئیں تو سونے کی قیمت بھی ریکارڈ دو لاکھ روپے فی تولہ تک ہوسکتی ہے۔
 
Ye tab hi hota ha jab businessman ko agay default nazar aa raha ho..phir wahid Gold hi aisi cheez ha jiss par Gov qabza nahi kar sakti..warna emergency ki sorat mein foreign currency accounts sealed ho jatay hain..
 
Advertisement
بنگلہ دیش دوئم سوئم چہارم پنچم ششم ہفتم ہشتم نہم اور دہم کی ابتدا شروع ہوچکی ہے
کیونکہ جن لوگوں کو لایا گیا ہے اسی پراجیکٹ کی تکمیل کے لیئے لایا گیا ہے