Advertisement

ملک میں غیرت کے نام پر قتل :ہر سال کتنے ہزارخواتین بھینٹ چڑھ جاتی ہیں؟

baiahh112.jpg


پاکستان میں غیر کے نام پر ہر سال ایک ہزار سے زائد خواتین کو موت کے گھاٹ اتار دینے کا انکشاف ہوا ہے، ایک سروے میں ہوشربا اعدادوشمار سامنے آگئے۔

خواتین ک حقوق کیلئے کام کرنے والے ادارے سسٹین ایبل ڈیولیپمنٹ آرگنائزیشن(ایس ایس ڈی او) کی جانب سے جاری کردہ رپورٹ کے مطابق ملک میں ہر سال ایک ہزار خواتین کو قتل کردیا جاتا ہے، صرف پنجاب میں 2023 کے ابتدائی چار مہینوں میں خواتین پر تشدد کے 10 ہزار 365 کیسز رپورٹ ہوئے تھے۔

رپورٹ کے مطابق 2023 میں 15 سے 49 سال کی عمر کی شادی شدہ خواتین میں سے 26 فیصد کو توہین آمیز برتاؤ کا سامنا کرنا پڑتا ہے جبکہ 23 فیصد کو جسمانی تشدد جبکہ 5 فیصد کو شوہر کے ہاتھوں جنسی تشدد کا نشانہ بنایا جاتا ہے۔

اعدادوشمار کے مطابق خواتین پر مظالم و دیگر وجوہات کی بنیاد پر 3 ہزار 172 مقدمات درج کیے گئے ، ان مقدمات میں اقدام قتل، زیادتی، تیزاب گردی سمیت دیگر مقدمات شامل ہیں، جبکہ 42 ہزار 933 کیسز صلح یا دیگر وجوہات کی بنیاد پر ختم کردیئے گئے ، پنجاب حکومت کے قائم کردہ ورچوئل ویمن پولیس اسٹیشن میں 22 اپریل سے 20 جولائی تک صوبے بھر سے 50ہزار سے زائد شکایات موصول ہوچکی ہیں ۔

رپورٹ کے مطابق پنجاب کے مختلف اضلاع میں خواتین کے تحفظ کیلئے دارالامان موجود ہیں جہاں خواتین کو عارضی رہائش فراہم کیجاتی ہے، اس کے علاوہ 2017 میں ملتان میں صوبے کا پہلا وائلینس اگینسٹ ویمن سینٹر بھی قائم کیا گیا تھا، رواں مالی سال کے بجٹ میں لاہور ، فیصل آباد اورروالپنڈی میں بھی وی اے ڈبلیو سی کے قیام کیلئے بجٹ مختص کیا گیا ہے۔

سروے رپورٹ کے مطابق ملک کے سب سے بڑے صوبے میں خواتین کے تحفظ اور انہیں انصاف کی فراہمی کیلئے متعدد ادارے قائم کیے گئے ہیں تاہم سیاسی حکومتی بجائے پہلے سے موجود اداروں کو فعال کرنے اور انہیں مضبوط بنانے کے نئے ادارے قائم کرنے کو ترجیح دیتی ہیں۔