ملک لٹیروں کی ایسی آمجگاہ بن چکاجہاں کوئی حق کی آوازاٹھائے گاتوجان سےجائےگا

9%D8%B1%DB%8C%D8%AF%D8%A7%D8%A8%D8%A7%D8%B3%DA%BE%DB%8C%D8%B1%DB%81%D9%86%D8%A7%D8%B1%D8%B3%DA%BE%D8%AF%D8%B3%DA%BE%D8%A7%D8%B1%DB%8C%D9%81.jpg

تم نے دیکھے ہیں جمہور کے قافلے
ان کے ہاتھوں میں پرچم بغاوت کے ہے
چہرے پر جمی لکیریں خون کی
کہہ رہے ہیں یہ منظر قیامت کے ہیں
آج شاعر پر بھی قرص مٹی کا ہے
اب قلم میں لہو ہے ، سیاہی نہیں
خوں اترا تمہارا تو ثابت ہوا
پیشہ ور قاتلوں تم سپاہی نہیں
اب سبھی بے ضمیروں کے سرچا ہیے
اب فقط مسئلہ تاج شاہی نہیں۔

کہا جاتا ہے کہ امراء شہر نے اس بندے کو خریدنے کیلئے اس کے آگے دولت کے ڈھیر لگا دیئے. وه بکا نہیں وہ ہلا نہیں. آج کا لکھا جانے والا کالم اس بہادر سپوت کیلئے جو شہادت کی گھٹی لیکر پیدا ہوا۔ جس کو شہادت جیسا رتبہ وراثت میں ملا۔ جس کا حق اس ملک پر ہم سب سے کہیں زیادہ تھا۔ تو ایسا کیا ہوا کہ اسے سب کچھ چھوڑ چھاڑ کر جانا پڑا؟ اس پر پاکستان کی زمین کیوں تنگ کر دی گئی ؟

اسکا قصور کیا تھا؟ اس کا قصور یہ تھا کہ اس نے حاکم وقت سے اس کی عیاشیوں اور شاہ خرچیوں پر سوال اٹھایا تھا ۔بتایا گیا کہ اس کی گاڑی پر 7ا گولیوں کے نشانات ملے ہیں۔اور ایک گولی جو کہ اس کی جان لے گئی سر پر لگی تھی۔ اگست سے اکتوبر تک پاکستان سے دوبئی، دبئی سے لندن اور لندن سے کینیا۔ہر جگہ اسکی لوکیشن معلوم کی جا رہی تھی۔ کہیں اسے جائے پناہ نہ ملی۔ موت ہی کیوں اس کا مقدر بنادی گئی؟ اس کا جرم حق سچ کی آواز اٹھانا تھا۔

ملک پاکستان لٹیروں کی ایسی آمجگاہ بن چکا ہے جہاں کوئی اگر حق کی آواز اٹھائے گا تو جان سے جائے گا۔ وہ جو مرد مجاہد تھا جان کی بازی ہار گیا ۔نا ڈرا نہیں جھکا ۔ ایسی بد قسمتی ہے اس ملک کی کہ اسے آج تک کوئی سنبھالنے والا نہ ملا۔ ملک سیلاب سے ڈوب چکا ہے حکمرانوں کو پرواہ تک نہیں۔ اس کی ماں کے آنسوؤں کو اللہ رائیگاں جانے دیگا ؟۔اس کی بیوی کی آہوں سے عرش نہیں کانپا ہوگا؟ ایک انتہائی قابل، نڈر اور بہادر بندہ قبر میں پہنچا دیا۔

اے حاکم وقت! تم کیوں فرعون بن بیٹھے ہو جس مال کیلئے سب جد و جہد کر رہے ہو۔یہیں چھوڑ جاؤ گے۔ جب موت سامنے نظر آتی ہوگی ۔ تو ضرور ارشد شریف کو یقین ہو گیا ہوگا یہ میرے سچ بولنے کی سزا ہے وہ تو کامیاب ہو گیا۔اللہ نے اسے سرخرو کیا شہادت کے مرتبے پر فائز ہو گیا۔

لیکن محاسبہ ہم سب نے کرنا ہے اپنے آپ کو بدلنا ہے کہ جو جو اس ملک سے خیر خواہی نہیں رکھتا جو ملک دشمن ہے وہ ہمارا بھی دشمن ہے۔ یہ وقت ہے ایک ہونے کا۔ یہ وقت ہے حق کی آواز اٹھانے کا۔ اس وطن کو سنبھالنے کا۔ اپنے اپنے حصے کا کام کرتے جائیں۔ انشاء اللہ رب کعبہ کامیاب کرے گا۔ اللہ پاکستان کو اپنی امان میں رکھے ۔اور ہر وہ گردن کٹ کے گر جائے جو پاکستان کو نقصان پہنچانے کا سوچتی ہے۔ یہ وطن پاک کلمہ کی بنیاد پر بنا ہے۔ ہمیشہ قائم رہنے کیلئے۔ اور قائم رہے گا بھی۔ انشاء اللہ۔ پاکستان زندہ باد

جس دھج سے کوئی مقتل میں گیا، وہ شان سلامت رہتی ہے۔
یہ جان تو آنی جاتی ہے۔ اس جان کی تو کوئی بات نہیں

از قلم : ردا بشیر
 

stranger

Chief Minister (5k+ posts)
ab jab gali gali main fauji tha ki awaz se girtay huay nazar aain gay..

tab shaid koi rashid minhas paida ho ga jo in ghaddar gernailon ko jahanum wasil kere ga....

waisay ye fauj ab sirf bezamir yazeedion ki hi hai jis main aik bhi mujahid nahi
 

nutral is munafek

Minister (2k+ posts)
Talking and interview time should end now and need to do effort for complete the unfinished mission had started by Marhoom Arshed Sharif.
Almighty Allah had awarded him the 'Shahadat"
His family should be recognized and honoured.
 

mughals

Chief Minister (5k+ posts)
do you think the overseas Pakistanis are crazy to leave the country? offcourse they saw it coming decades ago. Soon there will be some fighting to clear up the mess.
 

Visionartist

Chief Minister (5k+ posts)

Although the incident is deplorable yet we have certain questions.​

why he went to another town and returned soon after? it should be investigated.​

Was he carrying a secret message of another for deliverty and had to go to that town of Kenya singly?​

Why was he in hurry?​

The passport of the deceased should be checked to know how many times he went to Kenya?​

It seems he was a frquent flyer to Kenya?​

why the driver tried to run away?​

Otherwise the PTI goons are trying to cash the murder.​

 
Last edited:

MRT.abcd

Minister (2k+ posts)

Although the incident is deplorable yet we have certain questions.​

why he went to another town and returned soon after? it should be investigated.​

Was he carrying a secret message of another for deliverty and had to go to that town of tanzania singly?​

Why was he in hurry?​

The passport of the deceased should be checked to know how many times he went to Tanzaniya?​

It seems he was a frquent flyer to tanzania?​

why the driver tried to run away?​

Otherwise the PTI goons are trying to cash the murder.​

Don't put too much pressure on your mind.