Advertisement

ملک بھر کی بیوروکریسی تبدیل کرنے کا حکم




[h=1]الیکشن کمیشن کا ملک بھر کی وفاقی اور صوبائی بیوروکریسی تبدیل کرنے کا حکم[/h]April 2, 2013







اسلام آباد (قدرت نیوز) الیکشن کمیشن نے ملک بھر کی وفاقی اور صوبائی بیوروکریسی تبدیل کرنے کا حکم دے دیا ہے۔

خودمختار اور نیم خودمختار اداروں کے سربراہان، آئی جیز ، سی سی پی او، کمشنرز، ڈی پی اوز، ڈی سی اوز، ای ڈی اوز، ایس ایچ او اور پٹواری تبدیل کرنے کے احکامات بھی جاری کر دیے گئے ہیں،

الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری ہونے والے نوٹیفیکیشن کے مطابق ایسے اقدامات کرنے کی ضرورت ہے کہ کوئی سرکاری ملازم انتخابی عمل پر اثر انداز نہ ہو سکے۔ کوئی افسر کسی سیاسی جماعت یا امیدوار کو فائدہ نہ پہنچائے۔


آئین کے آرٹیکل دو سو اٹھارہ اور عوا می نمائندگی ایکٹ کے تحت الیکشن کمیشن وفاق اور صوبوں کی نگران حکومتوں کو حکم دیتا ہے کہ تمام وفاقی اور صوبائی سیکریٹریوں کو تبدیل کر دیا جائے۔ خود مختار اور نیم خودمختار اداروں کے سربراہان، آئی جی،سی سی پی او، کمشنرز، ڈی پی اوز، ڈی سی اوز، ای ڈی اوز، ایس ایچ او اور پٹواری اگر انتخابی عمل پر اثر انداز ہوں تو انہیں بھی تبدیل کر دیا جائے۔


اس نوٹیفیکیشن کا اطلاق الیکشن کمیشن کے احکامات کے تحت ہونے والے مخصوص تبادلوں پر نہیں ہو گا۔ جبکہ الیکشن کمیشن نے نگران حکومتوں کو ہدایت کی ہے کہ اگر وہ چاہیں تو سیکرٹری برقرار بھی رکھ سکتے ہیں۔

​
 
Re: کا ملک بھر کی بیوروکریسی تبدیل کرنے کا حک&#1605

Qudrat news (Mother nature)
yeh aik qudarti khabar ha.is ko hum sirf sun sakty hain mehsoos nahi ker sakty.kiun keh yeh berang aur bebooo hoti hai