ملکی معیشت و شوبز سے متعلق بیان، عروہ حسین ریحام خان پر برس پڑیں

irwajaahsaa.jpg


شوبز انڈسٹری کی مشہور اداکارہ عروہ حسین نے ملکی معیشت و شوبز سے متعلق بیان دینے پر ریحام خان کو کھری کھری سنادی ہیں۔

مائیکروبلاگنگ ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے بیان میں عروہ حسین نے ریحام خان کے ایک بیان پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے ردعمل دیا اور کہا کہ میں اس بیان پر خاموش نہیں رہ سکتی، اگر آپ اداکاروں سے متعلق توہین آمیز بیان نا دیتی تومیں مقامی کمیونیٹیز پر سرمایہ کاری سے متعلق آپ کی بات سے اتفاق کرسکتی تھی۔

عروہ حسین نے کہا کہ آپ نے بھی اپنے کیریئر کا آغاز بطور ایک چائلڈ اسٹار پاکستان ٹیلیویژن سے کیا تھا، یہ حقیقت آپ کو مختصر ملبوسات میں صرف پوسٹرز پر نظر آنے والی شخصیت نہیں بناتی اور اس سے آپ کو ملکی سیاست پر اپنے رائے کا اظہار بھی نہیں چھینا جاسکتا۔
https://twitter.com/x/status/1671505273746227203
مشہور اداکارہ نے کہا کہ ہم بطور آرٹسٹس اس ملک کی نمائندگی کرتے ہیں اور پوری دنیا سے لوگ ہمیں محبت اور عزتیں دیتے ہیں، ہم میں سے زیادہ تر لوگ خودمختار ہیں اور بہت محنت کے بعد اس مقام تک پہنچے ہیں، ہم ابھی ابھی اس مقام تک پہنچنے کیلئے جدوجہد کررہے ہیں جس کے ہم حقدار ہیں۔

خیال رہے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی سابقہ اہلیہ ریحام خان نے اپنے ایک بیان میں بیرون ملک مقیم پاکستانیوں اور شوبز سے منسلک شخصیات کی جانب سے سیاسی معاملات پر اپنے رائے دینے کو تنقید کا نشانہ بنایا تھا۔
https://twitter.com/x/status/1668183206460284928
ریحام خان نے کہا تھا کہ بیرون ملک مقیم پاکستانی اپنی نوکریاں نہیں چھوڑنا چاہتے لیکن پاکستانی سیاست کے ماہر ہونے کا دعویٰ بھی کرتے ہیں، ان لوگوں کو اصل حقائق جاننے کی ضرورت ہے، مشہور شخصیات مختصر ملبوسات پہنے پوسٹرز پر اچھی لگتی ہیں، ان میں عام طور پر سیاستدان بننے کی صلاحیت نہیں ہوتی کیونکہ انہوں نے کبھی عام آدمی کی طرح زندگی نہیں گزاری ہوتی۔

ریحام خان نے اپنے بیان میں یہ بھی کہا تھا کہ پاکستان صرف دلہنوں اور لان کی کلیکشن خریدنے والا ملک نہیں ہونا چاہیے، یہاں مقامی کمیونٹیز پر سرمایہ کاری بھی ہونی چاہیے۔
 

sensible

Chief Minister (5k+ posts)
ریحام بے چاری تو مقامی کمیونیٹیز پر سرمایہ کاری کر رہی ہے ۔وہ دلہنوں والے ملبوسات اور لان خریدنے کے جھنجھٹ میں نہیں پڑتی اس بے شرم کی جیسے اپنی معیشت چل رہی ہے بھلا پاکستان کیسے افورڈ کرتا ہے اپنی معیشت چلانا ؟یہ کہاں انوالو ہے ؟ اس کے چاہنے والوں نے ٹیکسٹایل انڈسٹری بھی اسی لئے برباد کر دی ہے کہ ریحام نے تو ننگ دھڑنگ رہنا ہے اس لئے ایسی فاحشاوں پر سرمایہ کاری کریں جو لوگوں کو معیشت پر بھاشن دیں بھلا جیسے اس کی معیشت چل رہی ہے بے چارے پاکستان کی معیشت ایسے چل سکتی ہے ؟
سرمایہ جس کے بھی ہاتھ لگا چاہے وہ آرمی کےباجوہ جیسے جرنیل ہوں یا عاصم منیر نواز زرداری یا ریحام سب اسے بیرون ملک سرمایہ کاری کو لے گئے اور پاکستان کو بکواسیات سناتے ہیں
 
Last edited:

bahmad

Minister (2k+ posts)
Rehaam khan KO politics ky page pr zinda rehnye k liye Kabi Kabi tanz, jokes, ulti siddhi baat krnye ki addat ha ...... Siyasat ma nakaami k baad aik aisa mokaam bhi atta ha jidr naam kamanye sy zyada budnaami ma Maza atta ha
 

Back
Top