Advertisement

ملا فضل کی مثال ، دھوبی کا ---------------- نہ گھاٹ کا

ملا فضل کی مثال ، دھوبی کا ---------------- نہ گھاٹ کا

ھمارے کارکن مقابلہ کریں گے اور قربانیاں دیں گے اور ھم یہاں سے لاشیں اٹھائیں گے مگر پیچھے نہیں ھٹیں گے۔مولانا فضل الرحمن کا دھرنے سے خطاب
اک پوسٹ ملاحظہ کریں پھر اک سوال !
ایک چھوٹا لڑکا روتا ھوا بھاگتا ہوا "شیوانا" (زمانہ قبل از اسلام کے ایران کا ایک مفکّر اور دانشور) کے پاس آتا ھے اور کہتا ھے کہ "میری ماں نے معبد خانے کے کاہن اعظم کے کہنے پر عظیم بُت کے قدموں پر میری چھوٹی معصوم سی بہن کو قربان کرنے کا فیصلہ کر لیا ھے اور وہ اسے معبد میں لے گئی ھے، آپ مہربانی کرکے اُس کی جان بچا دیں"۔ شیوانا لڑکے کے ساتھ فوراً معبد میں پہنچتا ھے اور کیا دیکھتا ہے کہ عورت نے بچی کے ہاتھ پاؤں رسیوں سے جکڑ لیے ہیں اور چھری ہاتھ میں پکڑے آنکھ بند کئے کچھ پڑھ ہی ہے۔ بہت سے لوگ اُس عورت کے گرد جمع تھے اور بُت خانے کا کاہن بڑے فخر سے بُت کے قریب ایک بڑے پتّھر پر بیٹھا یہ سب دیکھ رہاہے۔ شیوانا جب عورت کے قریب پہنچا تو دیکھا کہ اُسے اپنی بیٹی سے بے پناہ محبّت ہے اور وہ بار بار اُس کو گلے لگا کر والہانہ چوم رہی ہے مگر اِس کے باوجود معبد کدے کے بُت کی خوشنودی کے لئے اُس کی قربانی بھی دینا چاہتی ہے۔ شیوانا اُس عورت سے مخاطب ھوا اور اس سے پوچھا کہ وہ کیوں اپنی بیٹی کو قربان کرنا چاہتی ہے۔ عورت نے جواب دیا۔ کاہن نے مجھے ہدایت کی ہے کہ میں معبد کے بُت کی خوشنودی کے لئے اپنی عزیز ترین ہستی کو قربان کر دوں تا کہ میری زندگی کی مشکلات ہمیشہ کے لئے ختم ہو جائیں۔ شیوانا نے مسکرا کر کہا۔تم غلطی کر رھی ھو ! "یہ بچّی تو تمہاری عزیز ترین ہستی نہیں ہے." اِسے تو تم نے ہلاک کرنے کا ارادہ کیا ہے۔ تمہاری عزیز ترین ھستی تو وہ ھے جس سے تمہیں بے انتہا عقیدت ھے اور جس کے کہنے پر تم بلا چوں چراں کچھ بھی کر سکتی ھو اور وہ تو سامنے پتّھر پر بیٹھا یہ کاہن ہے کہ جس کے کہنے پر تم ایک پھول سی معصوم بچّی کی جان لینے پر تُل گئی ہو، یہ بُت احمق نہیں ھے وہ تمہاری عزیز ترین ہستی کی قربانی چاہتا ہے۔ تم نے اگر کاھن کی بجائے غلطی سے اپنی بیٹی قربان کر دی تو یہ نہ ہو کہ بُت تم سے مزید خفا ہو جائے اور تمہاری زندگی کو جہنّم بنا دے"۔ عورت نے تھوڑی دیر سوچنے کے بعد بچّی کے ہاتھ پاؤں کھول دیئے اور چھری ہاتھ میں لے کر کاہن کی طرف دوڑی مگر وہ پہلے ہی وہاں سے بھاگ چکا تھا۔ کہتے ہیں کہ اُس دن کے بعد سے وہ کاہن اُس علاقے میں پھر کبھی نظر نہیں آیا۔ سوال یہ ھے کہ مولانا نے کارکنوں کی قربانیوں اور ان کی لاشیں اٹھانے کا زکر کیا۔وہ یہ بھی کہ سکتے تھے کہ میں پیچھے نہیں ھٹوں گا کارکن یہاں سے میری لاش ھی اٹھائیں گے۔ جہالت گناہِ عظیم ھے۔ جب تک جہالت زندہ ھے ھر دور کے یہ کاھن اپنے عقیدت مندوں کو ان کی زندگی کی مشکلات سے نکالنے کا جھانسہ دے کر عظیم بت کے پیروں میں قربان کرتے رھیں گے
۔​
 
Last edited by a moderator:
Advertisement