Advertisement

ملائیشیا کے سابق وزیر اعظم کے ملک چھوڑنے پر پابندی

ملائیشیا کے سابق وزیر اعظم کے ملک چھوڑنے پر پابندی

سابق وزیر اعظم نجیب رزاق اپنی اہلیہ روزماہ منصور کے ساتھ سنیچر کو چھٹیوں پر اطلاعات کے مطابق جکارتہ جانے والے تھے

ملائیشیا کے حکام نے بتایا ہے کہ ملک کے سابق وزیر اعظم نجیب رزاق پر ملک سے باہر جانے پر پابندی لگا دی گئی ہے۔

یہ پابندی اس وقت عائد کی گئی ہے جب نجیب رزاق نے کہا کہ وہ اپنی اہلیہ کے ساتھ سنیچر کو بیرون ملک چھٹیوں پر جا رہے ہیں۔

رواں ہفتے کے اوائل میں مسٹر نجیب کی ایک عرصے سے برسر اقتدار پارٹی باریسن نیشنل اتحاد کو انتخابات میں حیران کن شکست کا سامنا رہا۔

مسٹر نجیب پر سنہ 2015 میں ایک سرکاری سرمایہ کاری فنڈ سے 70 کروڑ امریکی ڈالر دوسری جانب منتقل کرنے کا الزام لگا تھا لیکن حکام نے انھیں اس سے بری الذمہ قرار دیا تھا۔

جمعرات کو مہاتیر محمد کو ملائیشیا کے نئے وزیر اعظم کے طور پر حلف اٹھایا اور اس طرح وہ 92 سال کی عمر میں دنیا کے معمر ترین منتخب رہنما بنے۔

انھوں نے کہا ہے کہ سرکاری سرمایہ کاری فنڈ سمیت تمام بدعنوانی کے معاملات کی مکمل جانچ ہوگی۔

مہاتیر محمد اپنی ریٹائرمنٹ سے واپس آئے اور انھوں نے حزب اختلاف میں شامل ہو کر اپنے سابق حمایت یافتہ نجیب رزاق کو شکست دی۔

پابندی پر مسٹر نجیب کا رد عمل
ملائیشیا کی زبان مالے میں ٹویٹ کرتے ہوئے مسٹر نجیب نے کہا کہ امیگریشن حکام نے انھیں بتایا ہے انھیں اور ان کے اہل خانہ کو بیرون ملک سفر کی اجازت نہیں ہوگی۔
انھوں نے لکھا حکام نے فیصلے کی وجوہات نہیں بتائيں تاہم وہ ان کے فیصلے کا احترام کريں گے۔


اس سے قبل 64 سالہ نجیب نے کہا تھا کہ وہ اور ان کی اہلیہ روزماہ منصور سنیچر کو چھٹیوں پر جائيں گے۔

یہ کہا جا رہا کہ وہ انڈونیشیا کے دارالحکومت جکارتہ جانے والے تھے۔

بدعنوانی کا سکینڈل
نجیب رزاق پر سرکاری سرمایہ کاری ون ملائیشیا ڈیولپمنٹ فنڈ (1ایم بی ڈی) کے تعلق سے بدعنوانی اور بدنظمی کا الزام لگ چکا ہے۔


ملک کئی سال تک اس سکینڈل کی زد میں رہا۔

سنہ 2009 میں مسٹر نجیب نے 1ایم بی ڈی قائم کیا تھا جس کا مقصد سٹریٹیجک سرمایہ کاری کے ذریعے کوالالمپور کو ایک معاشی مرکز میں بنانا اور ملائیشیا کو ایک زیادہ آمدن والی معیشت میں تبدیل کرنا تھا۔
لیکن سنہ 2015 کے اوائل میں فنڈ اس وقت نکتہ چینی شروع ہو گئی جب وہ ڈونر بینک اور بانڈ کے مالکوں کے 11 ارب ڈالر کی ادائیگی نہ کرسکا۔


اس کے بعد وال سٹریٹ جرنل نے خبر شائع کی کہ انھوں نے ایسی دستاویزات دیکھی ہیں جن سے یہ پتہ چلتا ہے کہ فنڈ سے تقریباً 70 کروڑ ڈالر کی رقم نجیب رزاق کے ذاتی بینک کھاتے میں منتقل کی گئی ہے۔

مسٹر نجیب ایم بی ڈی یا کسی دوسرے سرکاری فنڈ سے کوئی رقم حاصل کرنے کے الزامات کی مسلسل تردید کرتے رہے ہیں۔

وزیر اعظم کے عہدے کا حلف لینے کے بعد مہاتیر محمد نے کہا کہ وہ اس سکینڈل میں کھو جانے والے لاکھوں ڈالر کی بازیابی کرنے کی کوشش کریں گے۔
Source​
 
Advertisement
مہاتیر محمد کے اپنے ہاتھ صاف ہیں اسلئے اسے سابقہ وزیر اعظم کے ساتھ این آر او کرنے کی ضرورت پیش نہیں ائی​
 
The only reason for this bold step is that in Malaysia, or any true democratic and civilized country, military and supreme courts don't come forward to rescue corrupts and traitors neither ask Saudis or Americans for favours in terms of Riyals or Dollars or lucrative jobs in Saudia or America.
 
The only reason for this bold step is that in Malaysia, or any true democratic and civilized country, military and supreme courts don't come forward to rescue corrupts and traitors neither ask Saudis or Americans for favours in terms of Riyals or Dollars or lucrative jobs in Saudia or America.
وہاں کی عوام بھی اگلی واری زادری، ووٹ صرف شیر دا پر یقین نہیں رکھتی
 
در اصل عوام کو بھی ان ہی دو اداروں نے اس بات پر مجبور کیا ہوا ہے پچھلے ٤٠ سال سے
عوام رسم جمہوریت ادا کرکے ووٹ نااہل سیاستدانوں کو دیتی ہے اور امید ان دو اداروں سے رکھتی ہے
 
Advertisement
وہاں کے ملا بھی ایسے ***** نہی ہیں
جو کرپٹ لوگوں کی حمایت میں اکٹھے ہو جائیں



Whats_App_Image_2018-05-11_at_8.36.34_PM.jpg
 
وہاں کے ملا بھی ایسے ***** نہی ہیں
جو کرپٹ لوگوں کی حمایت میں اکٹھے ہو جائیں



Whats_App_Image_2018-05-11_at_8.36.34_PM.jpg
وہاں کے لبرل بھی یہاں کے لبرل جیسے ----- نہیں جو ایک ----- کو چھوڑ کر دوسرے ----- کی حمایت میں اکٹھے ہو جائیں
 
وہاں کے لبرل بھی یہاں کے لبرل جیسے ----- نہیں جو ایک ----- کو چھوڑ کر دوسرے ----- کی حمایت میں اکٹھے ہو جائیں
مہاتیر محمد لبرل ہی ہے ، لعنتی ملا نہی جو کسی ضیاء کا شوریٰ بن جاۓ
 
Advertisement
مہاتیر محمد دیسی ٹائپ کا لبرل نہیں ہے
امریکی جنگ میں شامل صف اول کے سپاہی نا سنیں

امریکی جنگ میں تو ضیاء بھی صف اول کا سپاہی تھا
ہمارے بےغیرت ملا ہمیشہ ہر امریکی جنگ میں آگے آگے رہے ہیں
آج یہ ملا اردوگان اور مہاتیر کو بھی اپنے ملا سمجھ رہے ہیں
عقل دیکھو ان لعنتوں کی