Advertisement

مقبوضہ کشمیر میں بھارتی سیکیورٹی فورس کے افسر کی خودکشی

سری نگر: شدید ذہنی دباؤ اور خوف کے شکار قابض بھارتی سیکیورٹی فورس کے ایک افسر نے سرکاری رائفل سے گولی مار کر اپنی زندگی کا خاتمہ کرلیا۔

sD4qCNq.jpg


کشمیر میڈیا سروس کے مطابق جموں کے علاقے میں انڈیا تبت بارڈر پولیس کے اے ایس آئی جسونت سنگھ نے ڈیوٹی کےدوران اپنی ہی سرکاری رائفل سے خود کو گولی مار کر خود کشی کرلی۔

جسونت سنگھ کی گردن میں گولی لاش جموں میں انڈو تبت بارڈر پولیس کمپلیکس سے ملی، اے ایس آئی کو ہماچل کے اسپتال منتقل کیا گیا تاہم وہ پہلے ہی دم توڑ گیا۔ خود کشی کی وجہ کا تعین نہیں ہوسکا ہے
پولیس ترجمان کا کہنا ہے کہ ضروری کارروائی کے بعد لاش لواحقین کے حوالے کردی گئی ہے، واقعہ واضح طور پر خودکشی کا لگتا ہے تاہم تحقیقات کے لیے ایک انکوائری کمیٹی تشکیل دے دی گئی ہے۔

واضح رہے کہ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کی پست ہمتی اور ذہنی دباؤ کے باعث خودکشی اور معمولی جھگڑے پر ساتھی اہلکاروں کو قتل کرنے کے واقعات میں اضافہ ہوتا جا رہا ہے، 2017 سے تاحال 442 اہلکار خودکشی اور آپس کے جھگڑے میں ہلاک ہوئے۔


 
Advertisement
Indian troops do not face the situation in Kashmir before. But even then they are still in the high pressure zone. Due to the bad conditions in Kashmir where you cannot get holiday. Have to pay constant duty. So, forced men to commit suicide under pressure