بلوچستان کے ضلع کیچ کے علاقے تربت میں جمعیت علمائے اسلام (جے یو آئی) کے رہنما اور معروف عالم دین مفتی شاہ میر بزنجو فائرنگ کے ایک واقعے میں جاں بحق ہو گئے۔ یہ افسوسناک واقعہ تربت کے علاقے ملک آباد میں اس وقت پیش آیا جب وہ نماز تراویح ادا کر رہے تھے۔
پولیس کے مطابق، نامعلوم مسلح افراد نے مسجد میں داخل ہو کر مفتی شاہ میر بزنجو کو اس وقت نشانہ بنایا جب وہ امام کے پیچھے پہلی صف میں کھڑے تھے۔ حملے میں وہ شدید زخمی ہو گئے، جبکہ امام مسجد بھی زخمی ہوئے۔ فائرنگ کے بعد مسجد میں بھگدڑ مچ گئی اور حملہ آور موقع سے فرار ہو گئے۔ زخمیوں کو فوری طور پر اسپتال منتقل کیا گیا، جہاں مفتی شاہ میر زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسے۔
مفتی شاہ میر بزنجو جے یو آئی تربت کے سیکریٹری جنرل تھے اور علاقے میں ایک معتبر مذہبی شخصیت کے طور پر جانے جاتے تھے۔ اس سے قبل بھی ان پر دو قاتلانہ حملے ہو چکے تھے، جن میں وہ محفوظ رہے تھے۔ اگست 2023 میں ان پر ایک نجی اسکول کے استاد کے قتل کا الزام بھی عائد کیا گیا تھا، تاہم انہوں نے ان الزامات کی سختی سے تردید کی تھی۔
یہ واقعہ ایسے وقت میں پیش آیا ہے جب کچھ دن قبل خضدار میں جے یو آئی کے دو رہنماؤں، وڈیرہ غلام سرور موسیانی اور ان کے ساتھی کو فائرنگ کر کے قتل کر دیا گیا تھا۔
مفتی شاہ میر نے اپنی موت سے چند گھنٹے قبل تربت میں خضدار واقعے کے خلاف ایک احتجاجی مظاہرے سے خطاب کیا تھا۔ اس خطاب میں انہوں نے دعویٰ کیا تھا کہ جے یو آئی کے رہنماؤں اور علما کو ایک منظم منصوبے کے تحت نشانہ بنایا جا رہا ہے۔
پولیس نے واقعے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں، تاہم اب تک کسی گروہ یا فرد نے اس حملے کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق مفتی شاہ میر کلبھوشن یادیو کی گرفتاری میں ملوث تھے۔ بھارت اب تک پاکستان کے تمام علاقوں میں اپنے ٹارگٹس کو نشانہ بنا چکا ہے۔
Loading X post…
Open original post on Xصبیح کاظمی نے تبصرہ کیا کہ کیا ہندوستان جب چاہیے جہاں چاہے پاکستان میں اب آپریشن کر سکتا ہے اور کوئی نہیں روک سکتا؟انڈین اخبار کے مطابق کلبوشن یادیو کو گرفتار کروانے اور پاکستان کے اندر بلوچستان میں مفتی شاہ میر کو مار دیا گیا، یہ جے یو آئی کے اہم عہدیدار بھی تھے۔۔۔
Loading X post…
Open original post on X
Last edited by a moderator:
Advertisement





