- Joined
- Feb 19, 2014
- Posts
- 36,293
- Reaction score
- 42,080
- Points
- 218
سال ۲۰۱۱ سے تحریک انصاف کا سیاسی عروج شروع ہوا، پرانی سیاسی پارٹیوں میں موروثیت کے سبب قیادت کی ارتقاء کا عمل جمود کا شکار تھا، پرانے نام کہ جن کو جمہوریت کا چمپئن بنا کر پیش کیا جاتا “حکمران خاندان” بن گئے اور اپنی حاکمیت قائم رکھنے کے لیے ہر قسم کی ڈیلوں کو جائز گرداننے لگے تو نئی نسل کے لیے ان میں کوئی کشش نہ رہی۔
سیاسی باوے یہ بھانپ گئے کہ آنے والا وقت تحریک انصاف کا ہے اور جو کہ “الیکٹبلز” کا چلن ہے، جوق در جوق بڑے بڑے ناموں کی شمولیتیں شروع ہوگئیں۔ کل تک جو عمران خان کا مذاق اڑاتے تھے، اس کی پارٹی پر جملے کستے تھے اب وہ تحریک انصاف کے رہنما بن گئے۔ طلباء سیاست سے مرکز کی سیاست میں ایکٹیو ہوئے یہ میرا دوسرا ہی سال تھا، گراؤنڈ کے ورکر کے ساتھ بڑا قریبی اور مضبوط رابطہ تھا۔
ہم نے طلباء سیاست تو بڑے انقلابی ایجنڈے پہ کی تھی اب جو ہر ایرے غیرے کو اپنی پارٹی کا کرتا دھرتا بنتے دیکھتے تو تلملا کے رہ جاتے۔ بنتا بھی تھا ہماری پارٹی ہائ جیک ہورہی تھی اور ہماری آنکھوں کے سامنے ہورہی تھی، خاموش کیسے رہ سکتے تھے۔ ہر میٹنگ میں کبھی کسی کو چیلنج کررہے، کبھی کسی کو۔ خان صاحب کو ایک کی پروفائیل بتا رہے کبھی دوسرے کی۔ بہت قریب تھا کہ کسی دن کسی کو گھیر کر پیٹھ ڈالتے یا خود ہی پٹ آتے کہ ایک دن خان صاحب نے بٹھایا اور سمجھایا۔
دو باتیں ہمیشہ یاد رکھو۔ہر انسان میں خوبیاں اور خامیاں ہوں گی، لوگوں کی سٹرینتھس کو دیکھو صرف خامیوں کو نہیں۔ آپ کو اپنے نظریے اپنے مقصد کے لیے کمپرومائز کرنا پڑ سکتا ہے، پڑتا ہے۔
ایسے وقت میں اپنی انا اور پسند ناپسند کو پس پشت ڈال کر لوگوں کی سٹرینتھس اور ویکنسس کمپئر کرو۔ دیکھو کہ آیا وہ تمہارے مقصد کے حصول کے لیے معاون ثابت ہوسکتے ہیں یا ان کی کمزوریاں تمہارے کاز کو نقصان پہنچائیں گی؟
دوسرا
choose your battles
ہر ایشو پر لڑ جانا بھڑ جانا ضروری نہیں ہے۔ (یہ بات وہ بار بار اور ہمیشہ کرتے ہیں جب بھی پارٹی لیڈرشپ کسی نان ایشو میں الجھنے لگتی، اور جو کہ عموما ہوتا تھا کیونکہ دوسری طرف کے لوگوں کی تو یہ سروائیول کی جنگ ہے، مختلف پراپگینڈوں کا سامنا تو مستقل ہی رہتا ہے، تو وہ کرکٹ کی ٹرمنالوجی استعمال کرتے
well left
, ضروری نہیں ہے ہر بال کھیلنا۔
ہمیشہ اپنی نظر بڑے مقصد پر مرکوز رکھیں۔ اپنے لیے ایک ٹارگٹ رکھو اور اُس پر اپنی نظر مرکوز رکھو۔ فوکس رہو۔ کوئی بھی
distraction
تمہیں اُس مقصد سے نہ ہٹا پائے۔ تحریک انصاف پاکستان کی اکلوتی سیاسی جماعت ہے جس کو عوام نے کھڑا کیا ہے۔ عوام نے بنایا ہے۔ اس کے والی وارث عوام ہیں۔ جو لوگ یہاں اپنے ذاتی مفاد کے لیے آئے ہیں وہ وقت کے ساتھ ساتھ فلٹر ہوتے جائینگے۔ خود کو ایکسپوز کرتے جائینگے جن جن کا نظریہ ہم سے
align
نہیں ہے وہ خود ہم سے دور ہوتے جائینگے۔
تم اپنا وقت اور انرجی ان پر برباد کرنے کہ بجائے اپنے مقصد پر فوکس رکھو۔ آج کے حالات کے تناظر میں آپ کے لیڈر کی آزادی، آپ کے مینڈیٹ کی واپسی آپ کے وہ امیڈیٹ گولز ہیں جن سے آپ کی توجہ ہٹانے کے لیے ایک کے بعد ایک ڈسٹریکشن تیار کی جارہی ہے۔ فیصلہ آپ کا ہے۔
آپ نے عمران خان کی بات مان کر اپنی نظر مقصد پر رکھنی ہے یا اس کٹھن مرحلے پر, ایسے وقت میں جب اس کی زندگی داؤ پر لگی ہوئ ہے اپنے لیڈر کی ہدایات پس پشت ڈال کر اُس کے کاز سے ہٹنا ہے۔ میں آپ کو پورے ذمہ داری سے بتا رہا ہوں کہ فیصلہ ساز اُن کے زندگی کے حوالے سے اپنے منصوبوں پر عملدرآمد کے لیے آپ کی توجہ عمران خان سے ہٹنے کے منتظر ہیں۔
Loading X post…
Open original post on X- Featured Thumbs
- https://i.ibb.co/yYSjxb9/ah1i1hh311.jpg





