Advertisement

مغرب سے زیادہ مغرب کے وفادار

بدھ 15 فروری 2017
تحریر: خداداد


مغرب سے زیادہ مغرب کے وفادار


مغربی دنیا میں ایک اور ویلنٹائن ڈے خاموشی سے گزر گیا۔ نوجوانوں نے ایک دوسرے سے اس دن محبت کا اظہار کیا ہو گا۔ تحائف کا تبادلہ ہوا ہو گا۔ ملاقاتیں ہوئی ہوں گی۔ وعدے، قسمیں، ساتھ نبھانے کے لارے سبھی ہوئے ہوں گے۔ لیکن اس دن کی تمام تر بے حیائی، خود سری، اور بد تہذیبی کے ساتھ آخر چپ چاپ ہی چودہ سے پندرہ فروری ہو گئی۔ جس نے منہ کالا کرنا تھا اس نے کر لیا اور جو اس دن کی اہمیت سے ناواقف تھا وہ اپنی تمام تر لا عِلمی کے ساتھ اپنی زندگی کے دیگر مشاغل میں مگن رہا۔


نہ اخباروں نے ویلنٹائن ڈے کے رنگ برنگے اشتہار چھاپے، نہ ٹی وی چینلز نے لائیو کالرز لیے، نہ ہی سکرینوں پر خبروں کی رنگ برنگ پٹّیاں چلیں، نہ سیاستدانوں نے اس دن کو سیاست کی بھینٹ چڑھایا، نہ کسی عدالت نے اس دن پر پابندی لگائی، نہ کوئی سانولی وکیل عدالتی فیصلے پر سیخ پا ہوئی، اور نہ ہی شہر بھر کی پولیس سڑکوں اور چوراہوں پر پھولوں کی مہک کے تعاقب میں رہی۔


مغرب کو اپنی تہذیب ہم پر لاگو کرنے کے لیے ہم سے راہ نمائی لینے کی ضرورت ہے۔ ہم انہیں بتائیں گے کہ عوام میں اس دن کی شہرت کیسے کرنی ہے، گھر بیٹھی ماؤں بہنوں کو اس دن کی اہمیت سے روشناس کیسے کرنا ہے، نوجوانوں نے سکولوں، کالجوں اور یونیورسٹیوں سے "پھُٹّا" کیسے لگانا ہے، کام کاج والوں نے رفتروں، فیکٹریوں اور ورکشاپوں میں چھٹی کے لیے بہانہ کیا گھڑنا ہے، اس دن پر اعتراض کرنے والوں نے اس پر پابندی لگوانے کے لیے عدالت کو قائل کیسے کرنا ہے، اس دن کے حق میں آواز اٹھانے والوں نے عدالتی فیصلے کو بنیاد بنا کر اس معاشرے کو بنیاد پرست ثابت کیسے کرنا ہے۔


وہ مغرب ہم سے اپنی تقلید کیا کروائے گا جسے ویلنٹائن ڈے منانے کا ڈھنگ بھی نہیں آتا۔ اتنی خاموشی؟ جیسے ویلنٹائن ڈے نہیں بلکہ قومی سوگ منایا جا رہا ہو۔۔۔


[email protected]
​
 
Last edited:
Advertisement
مغرب میں جیسے ستر ہزار اور علامتی دن مناۓ جاتے ہیں ویسا ہی ایک یہ دن بھی ہے. جس کی مغرب میں تو کسی کو پرواہ نہیں ہوتی لیکن پاکستان میں نام نہاد ثقافتی اور مذہبی ٹھیکیداروں میں اس کا ہسٹیریا ہر سال بڑھ رہا ہے اور انہوں نے اس کو اعصاب پر سوار کیا ہوا ہے.

.کسی غریب غبارے یا پھول بیچنے والے بچے یا میڈیا نے اس کی اتنی تشہیر نہیں کی ہو گی جتنی ان لوگوں نے کر دی ہے

اور تو پاکستان میں جہالت، غربت افلاس، دہشت گردی، کرپشن، بد دیانتی جیسا کوئی مسلہ رہا نہیں، صرف یہی ایک مسلہ رہ گیا ہے، اس لئے سب کچھ چھوڑ چھاڑ کے توپوں کا رخ اس طرف کر دیں.
​
 
ہمارا یہ نقالی والا رویہ دیکھ کر قرآن مجید کی اُن آیات کی سمجھ آ جاتی ہے جن میں بندر اور خنزیر بنا دیئے جانے کا ذکر ہیں ۔
ہم بندر کی طرح نقل کرتے ہیں ۔
غلیظ اتنے کہ حلال و حرام کی تمیز نہیں رہی ۔
 
Advertisement
یار کل میں نے بھی کینیڈا میں کوئی خاص دن نہی دیکھا

کل فیملی کے ساتھ کھانے پر بھی گیا ، کچھ خاص نہی تھا

یونیورسٹی بھی گیا تھا ، کچھ خاص نہی

شاید یہ تہوار سب سے کم منایا جانے والا ہے تہوار ہے یھاں
نہ ہی یھاں کے ٹی وی پر کوئی خاص پروگرام ہوے

لیکن جو کریز پاکستان میں سنتے ہیں وہ عجیب بات ہے

ہماری قوم ہر برائی سختی ہے اچھائی نہی
یہ نہی دیکھتے کہ ان لوگوں کی ترقی کا راز بدمعاشی نہی شراب نوشی نہی بلکہ محنت ہے ، خلوص دل سے محنت
نہ مولویوں کی طرح دعا وں پر زندہ ہیں نہ بدماشوں کی طرح کسی جائداد پر قبضہ کرتے ہیں
بلکہ صرف محنت ہی ترقی کا زینہ ہے
 
یار کل میں نے بھی کینیڈا میں کوئی خاص دن نہی دیکھا

کل فیملی کے ساتھ کھانے پر بھی گیا ، کچھ خاص نہی تھا

یونیورسٹی بھی گیا تھا ، کچھ خاص نہی

شاید یہ تہوار سب سے کم منایا جانے والا ہے تہوار ہے یھاں
نہ ہی یھاں کے ٹی وی پر کوئی خاص پروگرام ہوے

لیکن جو کریز پاکستان میں سنتے ہیں وہ عجیب بات ہے

ہماری قوم ہر برائی سختی ہے اچھائی نہی
یہ نہی دیکھتے کہ ان لوگوں کی ترقی کا راز بدمعاشی نہی شراب نوشی نہی بلکہ محنت ہے ، خلوص دل سے محنت
نہ مولویوں کی طرح دعا وں پر زندہ ہیں نہ بدماشوں کی طرح کسی جائداد پر قبضہ کرتے ہیں
بلکہ صرف محنت ہی ترقی کا زینہ ہے
زبردست راز چاچو
آج تو آپ سارے راز مطلب ترقی کرنے کے راز کھولتے جا رہے ہو