عالمی مالیاتی ادارے آئی ایم ایف نے پاکستان کے ساتھ معاہدے کی رپورٹ جاری کی ہے، معاشی ماہرین اس رپورٹ کو پاکستانی معیشت کیلئے چارج شیٹ قرار دے رہے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق آئی ایم ایف کی جانب سے جاری کردہ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ موجودہ حکومت نے ایک سال میں ملکی معیشت کو اس مقام پرپہنچا دیا ہے کہ اگلے 3 سال تک معیشت، کو شدید خطرات لاحق رہیں گے، پاکستان کو بیرونی ادائیگیوں اور خسارے کو پورا کرنے کیلئے کم از کم 80 ارب ڈالرز درکار ہونگے ۔
آئی ایم ایف کی رپورٹ میں 10 کے قریب نئی شرائط شامل کی گئی ہیں جو حکومت نے ماننی ہیں اور اس کے علاوہ12 سے 13 کے قریب پرفارمنس کرائیٹریا اور دیگر اہداف ہیں جنہیں حکومت نے پورا کرنا ہے۔
آئی ایم ایف نے اپنی رپورٹ میں اسٹیٹ بینک کیجانب سے پیش کردہ پالیسی ریٹ پر بھی توجہ دلائی اور 2020 سے 2023 کے درمیان پالیسی ریٹ کا موازنہ پیش کیا جس میں پالیسی ریٹ تنزلی کا شکار دکھائی دے رہا ہے۔
آئی ایم ایف کے مطابق پاکستان میں شرح سود میں اضافہ ہوسکتا ہے کیونکہ اسٹیٹ بینک کو اپنے اہداف کو حاصل کرنے کیلئے سخت سائیکل جاری رکھنے کی ضرورت پڑے گی، افراط زر کا دباؤ بھی اگلے 12 مہینوں تک برقرار رہنے کی توقع ہے۔
ماہر معاشیات شہباز رانا نے اس رپورٹ کو موجودہ حکومت کے خلاف آئی ایم ایف کی چارج شیٹ قرار دیتے ہوئے کہا کہ آئی ایم ایف نے موجودہ حکومت کی روپے کی قدر کو مصنوعی طریقے سے کنٹرول کرنے، ایکسچینج ریٹ کی مارکیٹ میں حکومت نے اپنا اثر رسوخ استعمال کرنے اور امپورٹس پر عائد پابندیوں جیسے فیصلوں کو معیشت کی ترقی میں رکاوٹ قرار دیا ہے، آئی ایم ایف کے مطابق ان اقدامات کی وجہ سے پاکستانی معیشت کا مستقبل بھی بری طرح متاثر ہوا ہے۔
Loading X post…
Open original post on Xشہباز رانا نے کہا کہ آئی ایم ایف نے پہلی بار یہ شرط لگادی ہے کہ اوپن مارکیٹ اور انٹربینک مارکیٹ میں ریٹ کا فرق ایک اعشاریہ25 فیصد سے زیادہ نہیں ہونا چاہیے،اسی شرط کی وجہ سے گزشتہ 4 دن سے روپے کی قدر میں کمی ہورہی ہے،آئی ایم ایف نے اپنی رپورٹ میں بتایا ہے کہ نئے پروگرام پر عمل درآمد کیلئے بہت سے سنجیدہ رسک موجود ہیں، جن میں سیاسی عدم استحکام سب سے بڑا رسک قرار دیا گیا ہے۔
شہباز رانا نے بتایا کہ اس کے ساتھ ساتھ آئی ایم ایف نے پاکستان کے قرضہ واپس کرنے کی صلاحیت اور دوست ممالک اور عالمی اداروں کی جانب سے ملنے والےقرض اور فنڈز کو بھی بڑے رسک قرار دیا گیا ہے۔
آئی ایم ایف کے مطابق پاکستان میں مہنگائی کی شرح 25 فیصد سے زائد رہے گی۔ اور شرح نمو صرف اڑھائی فیصد رہے گی۔ ملک میں بے روزگاری کی شرح حکومتی دعوؤں کے برعکس 8 فیصد سے زائد ہے۔
Loading X post…
Open original post on X- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/14gshhyjuku.jpg
Advertisement





