- Joined
- Apr 28, 2012
- Posts
- 8,311
- Reaction score
- 15,308
- Points
- 193
معمولی باتوں کے بھاری نتائج
"حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہوئے کہتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا:بیشک آدمی(بعض اوقات)ایسی بات کرتا ہے جس سے اللہ راضی ہوتا ہے (اور متکلم) اس بات کی شان کو نہیں جانتا۔(یعنی معمولی سمجھتا ہے پر)اللہ تعالیٰ اس بات کے سبب اس کو بڑے مرتبے عطا کرتا ہے اور بیشک آدمی (بعض اوقات)ایسی بات کرتا ہے جس سے اللہ ناراض ہوتا ہے(اور متکلم) اس بات کو کوئی اہمیت نہیں دیتا(یعنی معمولی جانتا ہے لیکن) اسی ایک بات پر دوزخ میں جا گرتا ہے۔"(صحیح بخاری:6478)
اس حدیث پر غور کرنے سے معلوم ہوا کہ انسان جو بات بھی منہ سے نکالے اسے گھٹیا،حقیر اور معمولی نہ جانے،کیونکہ بعض اوقات وہی معمولی بات اللہ کی ناراضگی کی وجہ سے دوزخ میں لے جاتی ہے ۔اور کبھی وہی کلمہ اللہ کو خوش کرکے بہشت کا وارث بنا دیتا ہے۔
ہر بات کو زبان سے نکالنے سے قبل سوچنا چاہئے کہ اسکی شرعی حیثیت کیا ہے۔اخلاق نکتہ نظر سے کس پایہ کی ہے۔جب اس کی خیریت کا یقین اور توثیق ہوجائے تو پھر اسے شرف تکلم بخشنا چاہئے ،اور بعد ازاں اس کے نتیجہ کے ثمر بار درخت کے پھل کھائیں اوراگر وہ بات شرعاً اور اخلاقاً مذموم ہے۔خواہ کتنی ہی معمولی ہو،اس کے بیان کرنے سے زبان کو بچائیں اورعذاب سے دوچار نہ ہوں۔
رسول اللہﷺ کے ساتھ گفتگو کرتے وقت ایک شخص کہہ بیٹھا(ماشاءاللہ و رسولہ)"جو اللہ اور اس کا رسول چاہیں۔"غور کریں،بظاہر یہ کتنی معمولی بات ہے۔آج کل بھی کئی لوگ بڑے مسلمانی انداز میں کہہ دیتے ہیں"اچھا جو میرا رب رسول چاہے۔"" جو میرے خدا رسول کو منظور۔" لیکن حضرت محمد مصطفیٰ ﷺ نے اس شخص کو غضبناک ہو کر کہا(اجعلنی للہ ندا) کیا تو نے مجھے اللہ کا شریک بنا دیا۔
یعنی یہ بات کہہ کر کہ"جو اللہ رسول چاہیں۔"تو نے شریک کیا۔ توبہ کر!(قل ماشاء اللہ وحدہٗ)کہو جو اللہ اکیلا چاہے۔"(مشکوٰۃ:4779،4778۔مسند احمد:1/۔214۔1/۔224)۔
بظاہر کتنی معمولی بات ہے،اس شخص نے زبان سے نکال دی لیکن رحمۃ للعالمین نے اس بات کو شرک باللہ قرار دیا،جس کا نتیجہ دوزخ ہے۔اس سے ہم باتوں کی اہمیت کا اندازہ لگا سکتے ہیں۔ ہمیں ضرور چاہئے کہ بڑی سوچ بچار کے بعد ہر چھوٹی بڑی،معمولی اور غیر معمولی بات زبان سے نکالا کریں اور اس طرح زبان کی بڑی حفاظت کریں۔اور ایسے ہی کوئی بھی نیک کلمہ جو ہم زبان سے نکالیں،اسے حقیر نہ جانیں،ہوسکتا ہے کہ وہی ہماری نجات کا باعث بن جائے۔
حضور اکرمﷺ نے ارشاد فرمایا"کسی(قسم کی) نیکی کو بھی حقیر نہ جانو۔"

Last edited: