- Joined
- Apr 22, 2017
- Posts
- 9,055
- Reaction score
- 7,629
- Points
- 113
معصوم زینب کی لاش کے معصوم سوال-!!! مگر جواب کون دے گا ؟-
کیا عمران علی اکیلا تھا؟ رپورٹ کے مطابق ڈی این اے تو کچھ مختلف بات بتا رہا ہے-
کیا معصوم زینب کا واقعہ صرف ریپ کا نہیں بلکہ جسمانی ٹارچر کا واقعہ ہے؟- میڈیکل رپورٹ کا اشارہ اسی جانب ہے-
معصوم زینب کے اہلِ خانہ نے ہی تمام تر سی سی ٹی وی فوٹیج حاصل کی- پولیس نے یہ کوشش کیوں نہیں کی؟
ملزم عمران کو اہلِ خانہ نے پہلے دن ہی شناخت کر کے پولیس کو بتا دیا- پولیس کیوں خاموش رہی اور کیوں پردہ پوشی کی؟
ملزم عمران کو پہلے ڈی این اے ٹیسٹ کے وقت کیوں بھگایا گیا؟- یہ کس نے اور کس کے حکم پر ہوا؟
جب ملزم عمران کو اہلِ خانہ سے اصرار پر گرفتار کیا گیا تو اسے تھانے سے رہا کیوں کیا گیا؟ یہ کس نے اور کس کے حکم پر کیا؟
اہل، محلہ اور خاندان کے بیانات کے مطابق چار دفعہ ملزم کو بچایا گیا- جب سپریم کورٹ نے ڈیڈ لائین دے دی تو ڈی این اے ہوا اور وہ پکڑا گیا- ملزم عمران علی کو پکڑنے کا آخری فیصلہ کس نے کیا؟
معصوم زہنب کے اہلِ خانہ کے بیان کے مطابق ملزم عمران علی کی ماں اور گھر والے جرم سے واقف تھے- ملزم عمران علی کا مبینہ بیان اس کے بر عکس ہے- عمران علی نے جھوٹ کیوں بولا اور قصور پولیس نے اس پر مہر ثبت کیوں کی؟
جب ملزم کی گرفتاری اور شناخت کا سارا عمل معصوم زینب کے اہلِ خانہ نے انجام دیا تو حکومتی پریس کانفرنس میں جھوٹ کیوں بولا گیا؟- حکومتی سر براہ کو کس نے گمراہ کیا؟ ؎
جرم کی اطلاع کے بعد پہلے چار دن تک پولیس نے سواۓ معصوم زینب کے گھر پھل فروٹ کھانے اور کھانے تن و نوش کرنے کے کیا کیا!- سبھی اطلاعات یہی ہیں کہ معصوم زینب کے رشتہ دار اور اہلِ محلہ ہی تگ ؤ دو کرتے رہے-
اہلِ محلہ کے مطابق واقعہ کے دوسرے روز اور اس کے بعد متعدد بار کچرے کو دیکھا گیا اور کچھ نہ ملا- علاقے کی ریکی کی- معصوم زینب کی لاش اتنے دن کیسے چھپی رہی اور پھر چار دن بعد پولیس کو کیسے اطلاع ہو گئی؟- لاش دھونڈنے والے سپاہی کو لاش کی موجودگی کا علم کیسے ہوا؟ کیونکہ وہ پہلے تو کسی کو دکھائی نہ دی تھی؟- پولیس کے سپاہی کو لاش کی موجودگی سے کس نے مطلع کیا؟
چار پانچ دن تک مبینہ طور پر کچرے میں موجود معصوم زینب کی لاش صحیح حالت میں کیسے رہی؟
کیا معصوم زینب کی دونوں کلائیاں کٹی ہوئی تھیں؟
سوال تو اور بھی بہت ہیں مگر بنیادی سوال ایک ہی ہے کہ اس غیر واضح صورت، حال میں حکومت کو کیا جلدی ہے؟
– وہ مزید تفتیش سے کیوں مفر ہے؟ ملزم عمران علی کو معصوم زینب کے والدین اور اسے پنجاب پولیس کے عمل و اثر سے باہر کسی آزاد ادارے کے حوالے کیوں نہیں کیا جاتا؟تفتیش کا دائرہ کار وسیع کیوں نہیں کیا جاتا؟
میڈیا تو ڈاکٹر صاحب سے حسد میں پاگل کتتے کی طرز اپنا چکا ہے اور اس کے اپنے لا تعداد دوسرے مفادات ہیں- سیاسی پارٹیوں نے اپنا اپنا بدلا لینا ہے مگر سبھی سوالوں کے جواب توحکومت نے دینے ہیں میڈیا نے نہیں - میڈیا تو صرف ایک سائیڈ شو ہے جس کے طفیل حکومت سوالوں سے بچنا چاہتی ہے-
واضح رہے کہ پنجاب حکومت کوفقط یہ ڈر ہے کہ قصور پولیس نے کوئی غلط بیانی نہ کی ہو اور اس نے حکومت کو گمراہ نہ کیا ہو اور پنجاب انتظامیہ کو کہیں شرمندگی گی یا کوتاہی کے طعنہ کا سامنا نہ کرنا پڑ جاۓ- کیا پنجاب حکومت کی یہ چھوٹی سی شرمندگی اس سے بڑھ کر ہے معصوم زینب کے ممکنہ طور اصل قاتل اور گروہ در پردہ رہ جائیں یا تفتیش میں کوئی سقم رہ جاۓ-
ہو سکتا ہے کہ پنجاب حکومت بغیر کسی مزید تفتیش کے ملزم عمران علی کو سرِعام لٹکا دینے میں کامیاب ہو جاۓ- شہباز شریف سینہ پھلا کر معصوم زینب کے قاتل کی لاش کے جلو ایک آدھ تصویر بنوا لے ، نون لیگ کے کا رندوں کے جمگھٹہ میں کھڑا اپنے ھیٹ کو ہوا میں اچھالے، تالیاں پھر بجیں، پھول پھر برسیں- موقع پا کر معصوم عاصمہ کا ذکر بھی چھیڑ دے اور سیاسی مخالفین پر دشنام و طعنہ زن ہونےکی قبیح حرکت کا مرتکب بھی ہو، نون کے کا رندوں اور اپنے پروردہ صحافت کے لیے خوشیوں کا تھوڑا سامان کرے- اپنے لبڑل بھانی بھی شاد رہیں کہ الزام سراسر ایک 'نعت خواں' کے سر رہا کہ اس مال کی تو بڑی قیمت ہے- ہو سکتا حکومت جگہ جگہ، جلسہ جلسہ اپنے نفاذ کردہ' اسلامی نظام ' کا ڈرامہ بھی رچاۓ کہ مذہبی حلقوں کا بھی کچھ دل لبھانا ہے-
مگر کل اگر عمران علی کے اہلِ خانہ نے سچا یا جھوٹا دعوا دھر دیا کہ عمران علی تو معصوم تھا ور پولیس نے بلا وجہ اسے اسے لٹکا دیا تو یقین رکھیں----- قوم بٹ جاۓ گی اور ایک نیا قضیہ کھڑا ہو گا کہ پنجاب کے زعماؑ سے نہیں سنبھلے گا- اس بات کو یاد رکھیں-
&callback=loadx"> -

Last edited: