Advertisement

معجزوں کا سلسلہ ختم نہیں ہوا

63444_1485899877973_4289623_n.jpg

​

کیا یہ حقیقت نہیں کہ اس خطہ ءزمین پر جسے دنیا پاکستان کے نام سے جانتی ہ ہنوزحکمرانی ان قوتوں کی ہی ہے جو آزادی سے قبل تاجِ برطانیہ کی وفاداری کا دم بھرا کرتی تھیں۔؟

آج جنرل پرویز مشرف پر اس الزام میں دفعہ 6کے تحت غداری کامقدمہ چل رہا ہے کہ انہوں نے ذوالفقار علی بھٹو اور حکمران طبقوں کے دوسرے زعماءکے اشتراک ِ فکر وعمل سے بننے والے آئین کو توڑا۔ کیا اس سے کہیں بڑا مقدمہ ان قوتوں کے خلاف نہیں چلنا چاہئے جنہوں نے پاکستان کی بنیادی شناخت اور اس کی فکری اساس کے خلاف غداری کی ہے۔؟

میں یہاں کسی سیاسی جماعت یا کسی قومی رہنما کا نام لئے بغیر پوچھوں گا کہ کیا اُن میں کوئی ایک شخص بھی حضرت ابوبکر ؓ حضرت عمر ؓ حضرت عثمان ؓ اور حضرت علی ؓ کی جانشینی کرنے کی ذرا سی بھی اہلیت رکھتا ہو۔

آج کی ریاستِ مدینہ میں تو ملک کے بڑے بڑے سرمایہ دار جاگیردار اور تجارت پیشہ خاندان اقتدار کے ایوانوں میں بیٹھے قوم کو اشتہاروں کے ذریعے بے مثال ترقی و خوشحالی کے مژدے سنا رہے ہیں۔ کیا حضرت عمر ؓ کے مدینہ میں یہ بات کوئی شخص سوچ بھی سکتا تھا کہ اس کے ایک ہاتھ میں کاروباری منصوبے ہوں اور دوسرے ہاتھ میں قومی خزانے کو خرچ کرنے کاا ختیار ؟ کیا حضرت عمر ؓ نے اپنے فرزند کو اس بات پر سخت سرزنش نہیں کی تھی کہ اس نے ایک صوبے کے گورنر کی مدد سے کاروبار کیا تھا ؟

ایک اسلامی ریاست میں یہ بات سوچی بھی نہیں جاسکتی کہ قومی و سائل و دولت کا کنٹرول ایسے ہاتھوں میں ہو جو خود سر سے پاﺅں تک کاروبار میں ملوث ہوں ؟

یہی وہ المیہ ہے جس نے علامہ اقبال ؒاور قائداعظم ؒ کے پاکستان کو دورِ جدید کی ریاستِ مدینہ بنانے کی بجائے سرمایہ کاروں اور طالع آزماﺅں کی شکار گاہ اور محروم اور یاس زدہ خلقِ خدا کے خوابوں کا مدفن بناڈالا ہے۔

اسی المیہ کے ساتھ جڑا ہوا ایک اور المیہ یہ ہے کہ اِس ملک میں اِس کے سرمایہ داروں اس کے اہل وسائل اس کے جاگیرداروں اور اس کے تجارت پیشہ طالع آزماﺅں نے سیاست اور اقتدار کو بھی جمہوریت کا نام دے کر سرمایہ کاری کا سب سے زیادہ منفعت بخش ذریعہ بنا لیا ہے۔

کیا کوئی عام شخص صرف اپنی اہلیت اپنی دیانت اپنی لیاقت اور اپنی شرافت کی بنیاد پر پارلیمنٹ میں جانے کے انتخابی گورکھ دھندے پر سرمایہ لگانے کی استطاعت رکھتا ہے۔؟ پھر یہ کیسے ممکن ہوگا کہ عتبہ امیہ شیبہ ولید سہیل ابولہب اور عمرو ہشام کی جگہ ریاست کے امین اور محافظ بلال حبشی ؓ جیسے لوگ بن جائیں۔؟

میں نے حضرت بلال ؓ کا نام اسلامی مساوات کی ایک عظیم مثال کے طور پر لیا ہے۔اس نام کی علامتی اہمیت ہے۔

اگر پاکستان کو واقعی علامہ اقبال ؒ اور قائداعظم ؒ کی ریاستِ مدینہ بنانا مقصود ہے تو حضرت بلال ؓ کو اقتدار سوپننے کا نظام لاناہوگا۔ اس نظام کو لانے کے لئے ہمیں اُس نظامِ فاسد کو دفن کرنا ہوگا جس نے ہمیں رسوائیوں اور ذلتوں کے سوا کچھ نہیں دیا۔

یہ کیسے ہوگا ؟ میں نہیں جانتا۔ مگرصلاح الدین ایوبیؒ اور سلطان بیبرس ؒکے ظہور کے بارے میں کون جانتا تھا۔؟

مجھے وہ تمام اسباب اور آثار پیدا ہوتے نظر آرہے ہیں جن کی کوکھ سے حضرت بلال ؓ کو طاقت ور اور عبداللہ ابن ابی کو زیردست بنانے والی قوتیں جنم لیا کرتی ہیں۔
عظمت پاکستان کی تقدیر ہے۔

اور اس تقدیر کے تقاضے پورے کرنے کے لئے قدرت ایک اور معجزہ ضرور دکھائے گی انشاءاللہ۔۔۔
معجزوں کا سلسلہ ختم نہیں ہوا



​
 
Last edited by a moderator:
Advertisement
تقدیر کے تقاضے پورے کرنے کے لئے قدرت ایک اور معجزہ ضرور دکھائے گی انشاءاللہ۔۔۔
wel said......

 

کیا سمجھاتے ہو اس بےایمان حکومت کو اور ان کے سرکاری مولویوں کو

کن عظیم ہستیوں کا حوالہ دیتے ہو ان کو

یہ تو این آر او اور حلوے پر بکنے والے ہیں چاہے وہ زہریلا حلوہ ہی کیوں نا ہو
 

کیا سمجھاتے ہو اس بےایمان حکومت کو اور ان کے سرکاری مولویوں کو

کن عظیم ہستیوں کا حوالہ دیتے ہو ان کو

یہ تو این آر او اور حلوے پر بکنے والے ہیں چاہے وہ زہریلا حلوہ ہی کیوں نا ہو

طاہر اشرفي جسے ميں مولانا کہنے لگتا ہوں تو ميرے دل کے ايک کونے سے صدا آتي ہے کہ اس جيسے بے غيرت اور بے ايمان شخص کو مولانا کيوں لکھا اسے تو مولانا لکھنا کہنا اورسمجھنا بھي گناہ کبيرہ ہے
 
Advertisement

طاہر اشرفي جسے ميں مولانا کہنے لگتا ہوں تو ميرے دل کے ايک کونے سے صدا آتي ہے کہ اس جيسے بے غيرت اور بے ايمان شخص کو مولانا کيوں لکھا اسے تو مولانا لکھنا کہنا اورسمجھنا بھي گناہ کبيرہ ہے


اس طبقے میں ایک سے بڑھ کر ایک چبل ہے

اسلام میں منہ چھپایا ہوا انہوں نے ، ورنہ ان کو کون نہی جانتا
 
This is the great tragedy of our nation, out of shear desperation and frustration we are looking towards miracles, remember there is no shortcut for success. Ayubi the great and Babres were great personalities of acumen and statesmanship, their rise was not overnight but depended upon ground work of decades.