Advertisement

معاف کردیا مگر ساتھ ٹریننگ نہیں کرونگا

J. H. Kapadia
26.12.15
معاف کردیا مگر ساتھ ٹریننگ نہیں کرونگا

عجیب منطق ہے محمد حفیظ کی۔ معاف بھی کردیا مگر ساتھ ٹریننگ نہیں کرسکتے۔ جب یہی روش ہے تو ایک ٹیم میں کیسے کھیل سکتے ہیں ؟؟

اس سے کچھ باتیں ذہن میں آتی ہیں۔ ایک تو یہ کہ ڈیل کے مطابق عامر کو ٹیم میں سلیکٹ نہیں کیا جائے گا۔ میڈیا نے بھی اس مسئلہ پر جو اندر کی خبر دی ہے وہ بھی کچھ اسی طرح ہے۔

ساتھ ایک شرط اور بھی لگادی ہے کہ عامر اپنا رویہ ہمیشہ ان کے ساتھ معزرت خواہانہ رکھیں گے۔ یقینا" جب دونوں ساتھ پریکٹس کررہے عامر حفیظ کو پریکٹس میں بھی کبھی آؤٹ نہیں کرینگے بلکہ اگر حفیظ ان کے سامنے ہونگے تو عامر کبھی اچھی گیند کرانے کی کوشش بھی نہیں کرینگے

مجھے یاد ہے کہ 1978 میں جب بھارتی ٹیم پاکستان آئی تھی تو ایک سائڈ میچ میں امین لا کھانی نے بھارت کے خلاف بولنگ کراتے ہوے دونوں اننگز میں ہیٹ ٹرک کی تھی۔ اس کارنامے کے بعد وہ ٹیم میں تو جگہ نہ بنا سکے مگر اسکے بعد ہونے والے کراچی کے آخری ٹیسٹ میچ وہ میچ سے پہلے بھی اور میچ کے دوران بھی پاکستانی ٹیم کے ساتھ پریکٹس کرتے رہے۔ دوران پریکٹس پاکستانی کیپٹن مشتاق محمد کی ہدایت پر وہ مسلسل صرف ظہیر عبّاس کو ہی بیٹننگ پریکٹس کرواتے رہے۔ آپ حیران ہونگے یہ جان کر کہ ظہیر عبّاس پریکٹس کے دوران امین لاکھانی کو بالکل نہیں کھیل پارہے تھے۔ اسکے باوجود ظہیر عبّاس ٹیم میں بھی تھے اور مسلسل اچھا کھیل بھی رہے تھے مگر امین لاکھانی ٹیم میں جگہ نہ بناسکے۔

لیکن یہان مجھے ایسا لگتا ہے کہ اگر محمد حفیظ اور محمد عامر ایک ہی ساتھ ٹریننگ کرتے ہیں تو ایسی صورت میں حفیظ شاید ٹیم میں سلیکٹ ہونے کے قابل ہی نہیں رہتے کیونکہ اب تک کے تجربہ کو سامنے رکھیں تو حفیظ عامر کی گیند کو اعتماد سے کھیلنے میں ہی ناکام رہے ہیں
​
 
Last edited by a moderator:
Advertisement
yeh sabb ****** kut.tay siasi lobby ke member hain. yes i remember amin lakhani. he was truly a good bowler.
 

یہ بھوتنی کے اتنے پارسا بن رہے ہیں، آج ان سب کا اوپر سے نیچے تک ٹیکس آڈٹ کروا لو وطن سے کاغذی محبت کاغذوں پر ثابت ہو جائے گی۔
گھمنڈی کے جملے سنو ذرا، "معاف کر دیا مگر ساتھ ٹریننگ نہیں*کروں گا"۔



سرگودھا کے اِس جانگلی کو آقاؤں کی انگریزی میں کہی بات زیادہ متاثر کرے جس کے مطابق ہر گنہگار کا ایک مستقبل اور ہر پارسا کا ایک ماضی ہوتا ہے۔
​
 

دیس، وطن، دھرتی ماں، مُلک وغیرہ کتابی سے لفظ ہیں جو ہماری عملی زندگی میں ویسے ہی متروک ہیں لیکن شعبدہ بازوں کا موثر ہتھیار بہرحال ہیں لہذا وطن کو رکھیے ایک طرف۔ عامر ایک نو عمر غریب بچہ تھا دولت کی حرص اور اپنے مستقبل میں تمیز کرنے کی غلطی کر بیٹھا جسکی سزا بھی بھگت چُکا لیکن یہ حجاج کی ٹیم اُس غریب کے پیچھے ایسے پڑی ہیں جیسے اُس سنگسار کرنے سے انکے گناہ دھُل جائیں گے۔ کالی، پیلی، گوری لڑکی اور شراب کی بوتل دیکھ کر اِنکی ٹانگوں کے بیچ اور حلق میں خارش شروع ہو جاتی ہے تب انہیں ہوش نہیں ہوتا کہ کہاں منہہ مار رہے ہیں۔ انکی کرتوتوں کا عام آدمی کو پتہ بھلے نہ ہو لیکن جو انہیں ذرا بھی قریب سے جانتے ہیں وہ گواہ ہیں کہ اندروں کیسے شوہدے اور بھکاری لوگ ہیں۔ بحیلہ مذہب اور بنامِ وطن لٹیروں کی بستی پاکستان میں جس بندے کی گنتی کے آخر میں لفظ روپے لگتا ہے اُسے دیس سدھارو تحریک کی لوت لگی ہوئی ہے۔


مجھے اس حاجی حفیظ پر وٹ ہی اتنا ہے کہ ایک پوسٹ کر کے کم نہیں ہوا اسلیے مزید لکھنا پڑا۔
​
 
Advertisement