Advertisement

مضر ِ صحت کوکنگ آئل کی فہرست جاری

خبردار، ہوشیار، اپنی صحت کا خیال رکھیئے

غیر معیاری کوکنگ آئل اور بناسپتی گھی کے متعلق پنجاب فوڈ اتھارٹی کی وارننگ جاری

​
Ghee.jpg

پنجاب فوڈ اتھارٹی نے کوکنگ آئل اور گھی سیمپلنگ مہم کے نتائج جاری کردئیے ، 92 پاس ، 45 مضر صحت قرار دیدئیے گئے ۔ 14 پراڈکٹس غذائی اجزاء کی کمی پر غیر معیاری قرار، مارچ میں 120 کمپنیوں کی 151 پراڈکٹس کے نمونہ جات ٹیسٹ کیلئے آئی ایس او سرٹیفائیڈ لیبارٹری پی سی ایس آئی آر بھیجے گئے تھے ۔ فیل ہونے والی ہر کمپنی کو 10 لاکھ جرمانہ ، مال مارکیٹ سے ہٹانے کی ہدایت، عوام کو فیل پراڈکٹس استعمال نہ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے ، پنجاب فوڈ اتھارٹی نے کوکنگ آئل اور گھی کے سیمپلز مارچ میں لئے تھے ،

تجزیے میں فیل اور مضر صحت قرار پانے والی کوکنگ آئل پراڈکٹس میں کسان سن فلاور کوکنگ آئل ، ایوا سن فلاو ر کوکنگ آئل ، درجہ اول کوکنگ آئل، سحر کو کنگ آئل شامل ہیں ، جبکہ بناسپتی گھی میں سلویٰ، شاہ تاج ، گائے ، سحر، سویرا ، یادگار ، درجہ اول انسانی استعمال کے لیے مضر قرار دیئے گئے ہیں۔ امبر بناسپتی، پیوررائل پریمیر ، شہباز ، کیئر ، مجاہد بھی تجزیے میں فیل ہو گئے ۔ ایشیا، خیبر ، عسکری ، لطیف ، کوثر، حفیظ ، تازہ، دعا، مہر بناسپتی بھی انسانی استعمال کے لیے مضر صحت قرار دیئے گئے ہیں۔ 14

پراڈکٹس کے نمونے کم غذائی اجزاء کی موجودگی پر غیر معیاری قرار دیئے گئے ہیں۔ ان میں شان کوکنگ آئل، اسلام آباد، مروہ، ایوین، ایشیاء پیور، ہانڈی، شاہ تاج پریمیم کوکنگ آئل ، داتا، پرائم ، غوثیہ، ممتا، آشیانہ اور مہر بناسپتی، سویا سپریم، انعام، رانی گولڈ، تازہ گولڈ، رحمت، مالٹا بناسپتی غیر معیاری قرار دیئے گئے ۔ تجزیے میں پاس ہونے والی کمپنیوں کی فہرست پنجاب فوڈ اتھارٹی کی ویب سائٹ www.pfa.gop.pk پر دیکھی جا سکتی ہے ۔

Ho1096-28May.gif
​
 
Last edited by a moderator:
Thanks for the Punjab Food Authority to inform public about unhygienic food. I hope there won't be any action against corrupts based on our PM's instruction that progress will stop if corrupts are caught.
And last but not least, www.pfa.gop.pk is not working.