Advertisement

مصطفی کمال عمران خان اور کراچی

گو کہ 2018 کے الیکشن میں ابھی کافی وقت پڑھا ہے لیکن ایک اندازہ جو کیا جارہا ہے کہ کراچی اور حیدراباد جہاں پر ایم کیو ایم بلاشراکت کے ایک بہت بڑی طاقت ہے اس میں ایک بہت بڑی دراڑ اچکی ہے ماضی کے برعکس ایم کیو ایم سے ایک ایسے فرد کا نکل جانا یعنی مصطفی کمال کا جن پر کراچی کے ترقی پسند لوگوں کا کافی زیادہ اعتماد ہے

دنیا کے بہترین مئیر کا حقدار ٹھرانی والی شحصیت جن کی بدولت ایم کیو ایم نے بھی کافی فوائد حاصل کیے ایک علیحدہ پارٹی کی شکل میں اپنا وجود ثابت کرنے کی کوشش میں لگا ہوا ہے ۔

ایم کیو ایم کے کیمپ سے بڑے بڑے نام جیسا رضا ہارون وغیرہ کی شمولیت نے ثابت کیا کہ انے والے وقتوں اور کتنے بڑے نام مصطفی کمال کو جوائن کرینگے ۔گوہ کے مصطفی کمال کے پاس انئدہ الیکشن میں کافی بڑے نام ہونگے جو ایم کیو ایم کو کافی ٹائف ٹائم دیگی لیکن اس کے ساتھ ساتھ وہ اکیلے کیسی بھی صورت میں کوئی بڑا کارنامہ شائد نہ دکھاسکے لیکن اگر عوام نے مصطفی کمال اور عمران خان کی اتحاد کو قابل جانا جو شائد یہ کراچی اور حیدراباد اور سندھ کا سیاسی نقشہ مکمل طور پر تبدیل کردے گی کیونکہ تبدیلی کا جو نعرہ عمران خان کا ہے

ان سے ملتا جلتا نعرہ مصطفی کمال بھی ہے اور کوئی بعید نہیں کہ اگر مستقبل میں ان دو سیاسی جماعتوں کا اتحاد ہوگیا تو کراچی اور سندھ کا سیاسی پس منظر مکمل تبدیل ہوجائے گا کیونکہ چند دن پہلےپی ٹی ائی کے عمران اسماعیل کی مصطفی کمال سے رابطے مستقبل کی تبدیل ہوتی ہوئی سیاسی صورتحال کی جانب اشارہ کرتی نظر اتی ہے
​
 
Last edited by a moderator:
Advertisement
بلکل صحیح تجزیہ ہے
بہت سے لوگ فلحال بہت جلدی مصطفی کمال کو ناکام ثابت کرنے پر تلے ہیں
جبکہ ایسا کہنا درست نا ہوگا

وقت تیزی سے بدل رہا ہے
اردو بولنے والی آبادی کو بہت جلد الطاف کی حقیقت آشکار ہوجائیگی
اس وقت مصطفی کمال ایک بہترین نعم البدل ثابت ہوسکتا ہے
 
i dont know brother, i dont like the sound of anees qaim khani and even mustafa kamal, they are criminal minded and shrewd people, ik should stay away from them. once a criminal always a criminal, how can someone justify their sins specially 12 may and saniha baldia in which kamal and qaimkhani were involved.
 
جہاں تک مصطفٰی کمال اورانیس قائم خانی اور دیگر متحدہ کے منحرف افراد کا تعلق ہے
وہ کل تک متحدہ کے کارندے تھے اور وہ لاکھ کہیں کہ متحدہ کے کلرز ، بھتہ خوری اور
ٹارچرز سلوں سے ناواقف تھے تو کوئی ذی ہوش انسان اس کو تسلیم نہیں کرے گا ۔
کمال گروپ یا جو پارٹی بھی ہوگی وہ اپنے آپ کو متحدہ کے جرائم سے اپنے آپ کو
بری الذمہ نہیں قرار دے پائے گی ۔ سٹوری یہ بھی ہے کہ ان کو لایا گیا ہے تاکہ
کراچی پر ہولڈ قائم رکھا جا سکے کیونکہ متحدہ اب اسٹیبلشمنٹ کو آنکھیں دکھانے لگی
تھی ۔ پہلے جس طرح اسٹیبلشمنٹ متحدہ کو استعمال کرتی رہی ہے اب کمال گروپ کو
حکومتوں کو بلیک میل کرنے کے لئے اور بعض اوقات ان کا ساتھ دینے کے لئے
استعمال کرے گی ۔ عمران خان پر پہلے بھی مخالفین الزام لگاتے رہے ہیں کہ اس کے
پیچھے اسٹیبلشمنٹ ہے ۔ اب اگر تحریک انصاف کمال گروپ کا ساتھ دے تو ایک تو وہ
قتل بھتہ خور ٹارگٹ کلرز کا ساتھ دے گی دوسری طرف اس کے مخالفین اس بات کا
پروپیگنڈہ کریں گے ۔ کہ اس جوڑ نے ثابت کردیا ہے کہ تحریک انصاف پاشا پارٹی ہے
ویسے آثار بتا رہے ہیں کہ سندھ کے شہروں میں کمال گروپ اور تحریک انصاف
کا انتخابی وسیاسی اتحاد ہو جائیگا
اور سندھی دہی علاقہ جات میں پیر پگاڑہ اور مرزا ذوالفقارکے زریعہ پیپلز پارٹی کی اینٹ سے اینٹ بجائی جائے گی
۔ اب اپریل میں امید ہے ک بلی تھیلے سے باھ آجائے اور کمال گروپ کی کی کا میابی اور ناکامی کے ساتھ ہی سکرپٹ لکھا جائیگا اب یہ عمران خان اور تحریک انصاف
کی سیاسی سوجھ بوجھ کا امتحان ہے کہ کیا وہ کراچی اور حیدرآباد میں کمال گروپ کی بی ٹیم بن کر سروائیو کرنا چاہیں گے یا کوئی اور راہ چنیں گے ۔ کیونکہ کمال گروپ کے ساتھ اتحاد میں اردو سپیکنگ کی لیڈ تو انیس قائم خانی( جس کا نام بلدیہ ٹاؤن کی فیکٹری میں دوسو ساٹھ مزدوروں کے زندہ جلا دینے میں شامل ہے ) کرے گا ۔ اور تحریک انصاف اس گروپ کی بی ٹیم ہی ہوگی ۔