- Joined
- May 1, 2017
- Posts
- 276
- Reaction score
- 1,541
- Points
- 93
مسلم لیگ نواز کا اینٹی پاکستان منشور
آج جمعہ کی چھٹی کا فائدہ اٹھاتے ہوئے سوچا کہ کیوں ناں کچھ پرانے کاٹھ کباڑ نکال کر گھر کی صفائی کی جائے، اسی ارادے سے سٹور کا رخ کیا، وہاں بہت سارا کاٹھ کباڑ جگہ گھیرے ہوئے تھا۔ پرانا اور ٹوٹا ہوا گھریلو سامان جس میں خراب حالت میں پرانا فریج، ٹوٹا ہوا کچھ پرانا فرنیچر، دو خراب پیڈسٹل پنکھے، ایک ٹوسٹر اور کچھ تاروں کے گھچے پڑے ہوئے تھے۔ ایک طرف ٹرنک کے اوپر بہت ساری پرانی نصابی کتابیں، رسالے اور اخبارات پڑے ہوئے تھے۔
ابھی سٹور کا جائزہ لے کر سوچ ہی رہا تھا کہ کہاں سے شروع کروں تو کچھ رسالوں اور اخبارات کے اوپر ایک کتابچہ پڑا ہوا تھا جس کے اوپر نوازشریف کی مسکراتی ہوئی تصویر بنی ہوئی تھی۔ ایک دم حیرانی سے سوچا کہ یہ کیا ہے ؟ اٹھا کر دیکھا تو یہ مسلم لیگ نون کا منشور تھا جس کے اوپر لکھا ہوا تھا "منشور برائے الیکشن 2013"۔ میں صفائی کا ارادہ ملتوی کر کے نیچے آ گیا اور آرام سے بیٹھ کر منشور پڑھنے لگا
یہ کتابچہ ساٹھ صفحوں پر مشتعمل تھا۔ اس میں لکھا تھا کہ نوازشریف کی قیادت میں نون لیگ کیسے پاکستان کو ایک جنت بنائے گی۔ اس منشور میں معاشی بحالی سے لے کر صحت و تعلیم تک ہر چیز کا احاطہ کیا گیا تھا۔ میں ہر سطر پڑھنے کے بعد خود سے سوال کرتا کہ کیا ایسا ہوا ؟ کیا پاکستان کی معیشت پہلے سے مضبوط ہوئی یا قرضوں کا بوجھ ہم پر مزید بڑھ گیا ؟ کیا پاکستان میں بے روزگاری کم ہوئی ؟ کیا لوگوں کو روزگار ملا ؟ کیا مہنگائی کا طوفان تھما ؟ کیا صحت و تعلیم کا انقلاب آیا ؟ پھر خیال آیا کہ عورتیں سڑکوں پر بچے پیدا کر رہی ہیں، پچاس فیصد سے زیادہ بچے سکول سے باہر ہیں، میو ہسپتال میں ایم آر آئی مشین بھی نہیں ہے۔ سستا انصاف تو دور کی بات، غریب سے سستی خوشی بھی چھین لی گئی ہے۔
جمہوری حکمرانی کے باب میں پولیس، سول سروسز اور مقامی حکومتی ڈھانچے میں اصلاحات کا تذکرہ تھا لیکن پھر اس منشور پر پانچ سال میں کیوں عمل نہیں کیا گیا ؟ سول سروس، پولیس اور مقامی حکومتی ڈھانچہ آج اپنی پستی کی گہرائیوں میں پڑے ہوئے ہیں۔ یہ سب ادارے مکمل طور پر کرپٹ اور ٹوٹ پھوٹ کے عمل کا شکار ہو چکے ہیں۔
خارجہ پالیسی اور قومی سلامتی کا باب پڑھا تو ہنسی چھوٹ گئی کہ چار سال تک اس ملک کا مقدمہ لڑنے والا کوئی وکیل (وزیرِ خارجہ) ہی نہیں تھا۔ آج تک کسی حکومتی وزیر، مشیر یا وزیراعظم نے کلبوشن یادیو کا نام تک نہیں لیا اور قومی سلامتی کا یہ حال ہے کہ اپنی ہی سیکورٹی فورسز کے خلاف ڈان لیکس جیسی سازشیں کی جاتی ہیں۔
اس منشور میں بس جھوٹ ہی جھوٹ لکھا تھا ۔۔۔۔۔ مجھے پڑھ کر وحشت سی ہونے لگی۔ میں نے گھبرا کر وہ کتابچہ بند کر دیا۔ سرورق پر نوازشریف کی مسکراتی ہوئی تصویر میرا اور میرے جیسے کتنے ہی باشعور پاکستانیوں کا تمسخر اڑا رہی تھی۔ شاید وہ تصویر کہہ رہی تھی جب تک اس ملک میں جہالت ہے تب تک تم اور تم جیسے چند باشعور لونڈے ہمارا کچھ نہیں بگاڑ سکتے۔
میں نے ایک بار پھر کتابچہ کھولا تو وہاں ابتدائیے میں ایک شعر لکھا تھا، اس شعر کو کئی دفعہ پڑھا اور مجھے ایک دم جھٹکا لگا کیونکہ مجھے میرے تمام سوالوں کے جواب مل چکے تھے۔ یہی وہ شعر تھا جو پورے کتابچے میں ایک سچ تھا۔ اس شعر نے نون لیگ کا اصلی اور حقیقی منشور مجھ پر آشکار کر دیا تھا، وہ شعر تھا
بے وجہ تو نہیں ہیں ۔۔۔۔ چمن کی تباہیاں
کچھ باغباں ہیں، برق و شرر سے ملے ہوئے
ہاں بس یہی ایک شعر تو سچ ہے کہ اگر آج یہ چمن (پاکستان) تباہ حال ہے، اجڑا ہوا ہے تو اس کی وجہ صرف اور صرف یہ ہے کہ اس کو جلانے والی آگ (اندرونی و بیرونی جنگ) سے ہمارے اپنے باغبان (نون لیگ اور دیگر سیاسی جماعتیں) ملے ہوئے ہیں اور یہی اندرونی و بیرونی سازشیں پاکستان کی تباہی و بربادی کا سبب ہیں۔
کیا اس ملک کی عوام کبھی اتنی باشعور ہو گی کہ وہ پاکستان کی بربادی کے اس منشور میں موجود حقائق کو پڑھ اور سمجھ سکے ؟
تحریر: عاشور بابا
Join my facebook page - AashoorBaba
Join my facebook page - AashoorBaba
Last edited:





