Advertisement

مسلمان کو قتل کرنا - سورہ نساء

por-do-sol-atras-de-arvore-imagens-imagem-de-fundo-wallpaper-para-pc-computador-tela-gratis-ambiente-de-trabalho.jpg


سورہ نساء - 92-94
​

وَمَا كَانَ لِمُؤْمِنٍ أَن يَقْتُلَ مُؤْمِنًا إِلَّا خَطَأً*ۚ

وَمَن يَقْتُلْ مُؤْمِنًا مُّتَعَمِّدًا فَجَزَاؤُهُ جَهَنَّمُ خَالِدًا فِيهَا وَغَضِبَ اللَّـهُ عَلَيْهِ وَلَعَنَهُ وَأَعَدَّ لَهُ عَذَابًا عَظِيمًا - ٩٣

يَا أَيُّهَا الَّذِينَ آمَنُوا إِذَا ضَرَبْتُمْ فِي سَبِيلِ اللَّـهِ فَتَبَيَّنُوا وَلَا تَقُولُوا لِمَنْ أَلْقَىٰ إِلَيْكُمُ السَّلَامَ لَسْتَ مُؤْمِنًا تَبْتَغُونَ عَرَضَ الْحَيَاةِ الدُّنْيَا فَعِندَ اللَّـهِ مَغَانِمُ كَثِيرَةٌ*ۚ كَذَٰلِكَ كُنتُم مِّن قَبْلُ فَمَنَّ اللَّـهُ عَلَيْكُمْ فَتَبَيَّنُوا*ۚ إِنَّ اللَّـهَ كَانَ بِمَا تَعْمَلُونَ خَبِيرًا ﴿٩٤﴾


اور مسلمان کا کام نہیں کہ قتل کرے مسلمان کو مگر غلطی سے [۱۴۶] اور جو قتل کرے مسلمان کو غلطی سے تو آزاد کرے گردن ایک مسلمان کی اور خون بہا پہنچائے اسکے گھر والوں کو مگر یہ کہ وہ معاف کر دیں پھر اگر مقتول تھا ایسی قوم میں سےکہ وہ تمہارے دشمن ہیں اور خود وہ مسلمان تھا تو آزاد کرے گردن ایک مسلمان کی اور اگر وہ تھا ایسی قوم میں سےکہ تم میں اور ان میں عہد ہے تو خون بہا پہنچائے اس کےگھر والوں کو اور آزاد کرے گردن ایک مسلمان کی پھر جس کو میسر نہ ہو تو روزے رکھے دو مہینے کے برابر گناہ بخشوانے کو اللہ سے اور اللہ جاننے والا حکمت والا ہے


اور جو کوئی قتل کرے مسلمان کو جان کر تو اس کی سزا دوزخ ہے پڑا رہے گا اسی میں اور اللہ کا اس پر غضب ہوا اور اس کو لعنت کی اور اسکے واسطے تیار کیا بڑا عذاب


اے ایمان والو جب سفر کرو اللہ کی راہ میں تو تحقیق کر لیا کرو اور مت کہو اس شخص کو جو تم سے سلام علیک کرے کہ تو مسلمان نہیں تم چاہتے ہو اسباب دنیا کی زندگی کا سو اللہ کے ہاں بہت غنیمتیں ہیں [۱۴۹] تم بھی تو ایسے ہی تھے اس سے پہلے پھر اللہ نے تم پر فضل کیا سو اب تحقیق کر لو [۱۵۰] بیشک اللہ تمہارے کاموں سے خبردار ہے


بلا تحقیق کسی کو کافر نہ کہو:
حضرت ﷺ نے ایک فوج کو ایک قوم پر جہاد کےلئے بھیجا اس قوم میں ایک شخص مسلمان تھا جو اپنامال و اسباب اور مواشی ان میں سےنکال کر علیحدہ کھڑا ہو گیا تھا اس نے مسلمانوں کو دیکھ کر السلام علیکم کہا مسلمانوں نے یہ سمجھا کہ یہ کافر ہے اپنی جان اور مال بچانے کی غرض سے اپنے آپ کو مسلمان ظاہر کرتا ہے اس لئے اس کو مار ڈالا اور اس کے مواشی اور اسباب سب لے لیا اس پر یہ آیت نازل ہوئی اور مسلمانوں کو تنبیہ اور تاکید فرمائی گئ کہ جب تم جہاد کے لئے سفر کرو تو تحقیق سے کام لو بے سوچے سمجھے کام مت کرو جو تمہارے سامنے اسلام ظاہر کرے اس کے مسلمان ہونے کا ہرگز انکار مت کرو اللہ کے پاس بہت کچھ غنیمتیں ہیں ایسے حقیر سامان پر نظر نہ کرنی چاہئے
​

http://www.noorehidayat.org/index.php?p=alquran

کیا آج کل مسلمانوں میں قتل زمانہ جہالیت سے زیادہ نہی ہے ؟؟؟​
 
Last edited:
Advertisement
اے ایمان والو جب سفر کرو اللہ کی راہ میں تو تحقیق کر لیا کرو اور مت کہو اس شخص کو جو تم سے سلام علیک کرے کہ تو مسلمان نہیں تم چاہتے ہو اسباب دنیا کی زندگی کا سو اللہ کے ہاں بہت غنیمتیں ہیں [۱۴۹] تم بھی تو ایسے ہی تھے اس سے پہلے پھر اللہ نے تم پر فضل کیا سو اب تحقیق کر لو [۱۵۰] بیشک اللہ تمہارے کاموں سے خبردار ہے​


کیا خوبصورت پیغام دیا ہے اس خدا پروردگار نے

اگر ایک غیر مسلم بھی سلام کرے تو مت کہو کے تم غیر مسلم ہو

لیکن آج کل تو ہم یہ عام دہکتے ہیں کے مولوی تلقین کر رہا ہوتا ہے

غیر مسلم کے سلام کا جواب مت دو ، اور پتا نہیں کیا کیا

ایسے جسے اگر ہم اس پر سلامتی بھیج دیں گے تو ہماری سلامتی چلی جائے گی

مجے نہیں سمج اتی یہ بات
 
Last edited:
حدیث میں آیا ہے کہ ایک مرتبہ ایک سریہ میں ایک شخص نے مسلمانوں کو دیکھ کر کہا السلام علیکم لا الہ الا اللہ محمد رسول اللہ ۔ مگر ایک مسلمان نے یہ گمان جان کر کہ اس نے محض جان بچانے کے لیے کملہ پڑھا ہے اسے قتل کر دیا۔ نبی ﷺ کو اس کا علم ہوا تو حضور ﷺ اس پر سخت ناراض ہوئے اور اس مسلمان سے باز پرس کی ۔اس نے عرض کی یا رسول اللہ ﷺ اس شخص نے محض ہماری تلوار سے بچنے کے لیے کلمہ پڑھ دیا تھا۔ اس پر سرکار دو جہان نے فرمایا کیا تو نے اس کا دل چیر کر دیکھا تھا؟
ایک صحابی نے پوچھا کہ اھر ایک شخص مجھ پر حملہ کر کے میرا ہاتھ کاٹ ڈالے اور جب میں اس پر حملہ کروں تو وہ کلمہ پڑھ لے تو کیا ایسی حالت میں ، میں اس کو قتل کرسکتا ہوں؟ حضور ﷺ نے فرمایا نہیں صحابی نے عرض کی کہ یا رسول اللہ ﷺ اس نے تو میرا ہاتھ کاٹ دیا۔ آپ ﷺ نے فرمایا اس کے باوجود تم اس کو نہیں مار سکتے ۔ اگر تم نے اس کو مارا تو وہ اس مرتبے پر جس میں تم اس کے قتل سے پہلے تھے اور تم اس مرتبے میں ہو جاو گے جس میں وہ لا الہ الا اللہ کہنے سے پہلے تھا۔
​
 
Advertisement
حدیث میں آیا ہے کہ ایک مرتبہ ایک سریہ میں ایک شخص نے مسلمانوں کو دیکھ کر کہا السلام علیکم لا الہ الا اللہ محمد رسول اللہ ۔ مگر ایک مسلمان نے یہ گمان جان کر کہ اس نے محض جان بچانے کے لیے کملہ پڑھا ہے اسے قتل کر دیا۔ نبی ﷺ کو اس کا علم ہوا تو حضور ﷺ اس پر سخت ناراض ہوئے اور اس مسلمان سے باز پرس کی ۔اس نے عرض کی یا رسول اللہ ﷺ اس شخص نے محض ہماری تلوار سے بچنے کے لیے کلمہ پڑھ دیا تھا۔ اس پر سرکار دو جہان نے فرمایا ‘‘کیا تو نے اس کا دل چیر کر دیکھا تھا؟’’
ایک صحابی نے پوچھا کہ اھر ایک شخص مجھ پر حملہ کر کے میرا ہاتھ کاٹ ڈالے اور جب میں اس پر حملہ کروں تو وہ کلمہ پڑھ لے تو کیا ایسی حالت میں ، میں اس کو قتل کرسکتا ہوں؟ حضور ﷺ نے فرمایا ‘‘نہیں’’ صحابی نے عرض کی کہ یا رسول اللہ ﷺ اس نے تو میرا ہاتھ کاٹ دیا۔ آپ ﷺ نے فرمایا اس کے باوجود تم اس کو نہیں مار سکتے ۔ اگر تم نے اس کو مارا تو وہ اس مرتبے پر جس میں تم اس کے قتل سے پہلے تھے اور تم اس مرتبے میں ہو جاو گے جس میں وہ لا الہ الا اللہ کہنے سے پہلے تھا۔
​

Could you please provide the source of above hadeeth?
 
Could you please provide the source of above hadeeth?

اگر کوئی کافر جنگ کے دوران موت کے خوف کی وجہ سے کلمہ پڑھ لے تو اس کا حکم یہ ہے کہ اسے قتل نہ کیا جائے کیونکہ اسلام جنگ و جدل کا نہیں بلکہ امن و اصلاح کا دین ہے۔ احادیث میں تو یہاں تک تاکید ملتی ہے کہ اگر کوئی کافر سر پر لٹکتی تلوار دیکھ کر اسلام قبول کر لے تو اس کے قتل سے ہاتھ روک لینا ضروری ہے۔
ایک مرتبہ ایک صحابی ایک کافر کو قتل کرنے ہی والے تھے کہ اس نے کلمہ طیبہ پڑھ لیا، مگر صحابی نے اس کے کلمے کی پرواہ نہ کی اور اسے قتل کر دیا۔ حضور نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو جب اس واقعہ کا علم ہوا تو آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے سخت الفاظ میں اس قتل کی مذمت کی اور صحابی کے اس قول پر کہ اس کافر نے محض جان بچانے کے لئے کلمہ پڑھا تھا، ارشاد فرمایا:

أفَلاَ شَقَقْتَ عَنْ قَلْبِهِ؟ (مسلم، الصحيح، کتاب الايمان، باب تحريم قتل الکافر بعد أن قال لا إله إلا اﷲ، 1 : 96، رقم : 96)

ترجمہ : کیا تم نے اس کا دل چیر کر دیکھا تھا؟
آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے پھر اس مقتول کے ورثاء کو پوری دیت ادا کرنے کا حکم فرمایا۔

http://ur.wikipedia.org/wiki/جہاد

http://www.islamicurdubooks.com/msm/babdetail/bookssubchapters-detail-17cb.html?name=لا
 

حضرت ابوہریرہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا کہ زمانہ مختصر ہو جائیگا (وقت بے برکتی مصروفیات اور تفکرات کی وجہ سے بہت جلد گزرے گا) اور علم کم ہو جائیگا (قلوب میں) بخل ڈال دیا جائیگا اور فتنے ظاہر ہوں گے اور ہرج بڑھ جائیگا۔ صحابہ نے عرض کیا اے اللہ کے رسو ل (pbuh)! ہرج کیا ہے؟ فرمایا قتل۔

(الفاظ ابن ماجہ کے ہیں)

صحیح بخاری:جلد سوم:حدیث نمبر 982
صحیح بخاری:جلد سوم:حدیث نمبر 1957
صحیح مسلم:جلد سوم:حدیث نمبر 2292
صحیح مسلم:جلد سوم:حدیث نمبر 2293
سنن ابوداؤد:جلد سوم:حدیث نمبر 862
سنن ابن ماجہ:جلد سوم:حدیث نمبر 932
​
 
Last edited: