- Joined
- Oct 9, 2014
- Posts
- 1,407
- Reaction score
- 1,558
- Points
- 0
درس قرآن
پروفیسر عبدالرحمن لدھیانوی
مسلمان حکمرانوں کے فرائض
الذین ان مکنّٰھم فی الارض اقاموا الصلوۃ واٰتوا الزکوۃ وامروا بالمعروف ونھوا عن المنکر وللہ عاقبۃ الامور ( الحج 22: 41 )
یہ وہ لوگ ہیں کہ اگر ہم زمین میں ان کے پاؤں جما دیں تو یہ پوری پابندی سے نمازیں ادا کریں اور زکوٰۃ ادا کریں اور اچھے کاموں کا حکم کریں برے کاموں سے منع کریں، تمام کاموں کا انجام اللہ کے اختیار میں ہے۔
اس آیت میں اللہ تعالیٰ نے مسلمان حکمرانوں کے فرائض بیان فرماتے ہوئے خبر دی ہے
1. کہ نماز ادا کریں اور اپنی رعایا کو بھی نماز پڑھنے کا حکم دیں
2. نظام زکوٰۃ کو رائج کریں
3. نیک کاموں کا حکم دیں
4. برائی سے روکیں اور اپنے دور میں برائی کو پھیلنے نہ دیں۔ جب تک مسلمان حکمران ان اصولوں پر کار بند رہے بڑے بڑے بادشاہ ان سے لرزاں تھے، جب مسلمان حکمرانوں میں کمزوری آ گئی اور وہ عیش و عشرت کے دلدادہ ہو گئے تو غیر مسلم قوتوں کو بڑھنے پھولنے کا موقع ملا۔ حتی کہ بعض مسلمانوں پر غالب بھی ہو گئے۔ اسلامی معاشرے میں اسلامی آداب کی پاسداری کرنا لازم ہے۔ اگر حکمران زمین پر اللہ کا نائب بننے کے بجائے مختار کل بننے کی کوشش کرے تو معاشرے میں خرابی پیدا ہو جاتی ہے۔
حضرت عثمان رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ انہوں نے فرمایا کہ یہ آیت ہمارے حق میں اتری ہے ہمیں ناحق اپنے گھروں یعنی مکہ سے نکالا گیا ہمارا قصور صرف یہی تھا کہ ہم نے کہا کہ ہمارا رب اللہ ہے، پھر اللہ تعالیٰ نے ہمیں حکومت عطا فرمائی تو ہم نے نماز، روزہ اور زکوٰۃ کی پابندی خود بھی کی اور رعایا کو بھی پابند کیا، اچھے کاموں کا حکم دیا اور برے کاموں سے روکا۔
یہ اسلامی سلطنت کی سچی تصویر ہے۔ ایسی ہی طرز حکومت میں امن و امان قائم ہو سکتا ہے۔ پاکستان کے قیام کا مقصد بھی خاص اسلامی فلاحی سلطنت قائم کرنا تھا مگر ابتداءسے لے کر آج تک ہر حکمران نے اپنے اقتدار کو طول دینے کی کوشش تو کی مگر اس مقصد کو بھلا دیا جس کے لئے یہ خطہ حاصل کیا گیا تھا۔ جس کے نتیجے میں ملک کا ایک حصہ ہندو بنئے کی سازش کے نتیجے میں پاکستان سے الگ ہو گیا۔ اب باقی ماندہ حصے کو بھی ختم کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔
اب بھی اگر وقت کے حکمران اپنے عقائد درست کر کے اپنا قبلہ سیدھا کر لیں اور ان چاروں اصولوں کے مطابق حکمرانی کریں تو دہشت گردی اور غیر یقینی صورتحال از خود ختم ہو جائے گی۔ نماز کا قیام لوگوں کو بے حیائی اور برائی سے روکتا ہے۔
زکوٰۃ کی ہر وقت اور درست ادائیگی سے معاشرتی ناہمواری ختم ہو جاتی ہے اور مال پاک ہو جاتا ہے۔ نیکی کا حکم اور برائی سے روکنا ایسا فریضہ ہے جس پر ہر مسلمان کے لئے عمل کرنا لازم ہے قرآن پاک نے امت محمدیہ کی عظمت کی علامت ہی یہ بیان کی ہے کہ وہ نیکی کرنے کا حکم دیتے ہیں اور برائی سے روکتے ہیں۔
آیت کے آخر میں فرمایا کہ تمام کاموں کا انجام اللہ کے اختیار میں ہے، کوئی شخص اپنی مرضی سے کچھ نہیں کر سکتا اگر کوئی احکام الٰہی کے خلاف کام کرتا ہے تو اس کا جرم اسے ہی ہو گا۔
٭٭٭

Last edited by a moderator: