Advertisement

مسلمان آلو پر اللہ تلاش کر رہے ہیں

اہل مغرب مریخ پر زندگی تلاش کر رہے ہیں اور مسلمان آلو پر اللہ تلاش کر رہے ہیں۔

​
​

کہنے تو یہ جملہ بڑا بامعنی لگتا ہے۔ اس میں غلط بھی کچھ نہیں ہے۔ مغرب سچ مچ مریخ پر زندگی تلاش کر رہا ہے اور مسلمان آلو پر اللہ کا نام تلاش کر رہے ہیں۔ لیکن کیا یہ جملہ سچ مچ بامعنی ہے؟ تھوڑی دیر کے لئے کچھ اور جملوں پر غور کریں۔

مسلمان عورتیں پردہ کرتی ہیں اور مغرب کے مرد جینز پہنتے ہیں۔۔!
مسلمان جنت کے حصول کے لئے کوشش کر رہے ہیں اور مغرب میں لوگ بی ایم ڈبلیو گاڑی میں سفر کرتے ہیں۔۔!
مسلمان کرتا پہنتا ہے اور مغرب میں لوگ پتلون پہنتے ہیں۔

ویسے تو یہ جملے کچھ غلط نہیں ہیں۔ مسلمان عورتیں سچ مچ پردہ کرتی ہیں ، مسلمان جنت کے حصول کے لئے کوشش بھی کرتا ہے اور مسلمان کرتا بھی پہنتا ہے۔ مغرب میں مرد جینز پہنتے ہیں، وہ بی ایم ڈبلیو گاڑی میں سفر بھی کرتے ہیں اور مغرب پتلون بھی پہنی جاتی ہے۔ صحیح ہونے کے باوجود جو بھی ان جملوں کو پڑھے گا وہ انہیں کم از کم لغویات قرار دے گا۔ اس کی وجہ کیا ہے؟

اس کی وجہ یہ ہے کہ مسلمانوں کی سب عورتیں پردہ نہیں کرتیں اور مسلمانوں کے پردہ کرنے اور مغرب میں مردوں کے جینز پہننے کا کوئی منفی یا مثبت تعلق نہیں ہے اور مسلمان مرد بھی جینز پہنتے ہیں۔ اس لئے اس جملے میں کچھ غلط نہ ہونے کے باوجودیہ جملہ انتہائی غلط اور احمقانہ ہے۔

مسلمان جنت کے حصول کے لئے کوشش کرتا ہے اور مغرب کے بہت سارے مسیحی بھی اپنی دانست میں جنت کے حصول کے لئے کوشش کرتا ہے قطع نظر اس سے کہ ان کی یہ کوشش کامیاب ہوگی یا نہیں۔ بی ایم ڈبلیو میں مسلمان بھی سفر کرتے ہیں اور بی ایم ڈبلیوں میں سفر کرنے اور جنت کے حصول کے لئے کوشش کرنے میں کوئی تناقض نہیں ہے۔ اس لئے یہ جملہ بھی لغو ہے۔

اسی پر آپ تیسرے جملے کو بھی قیا س کرسکتے ہیں۔ خلاصہ یہ ہے کہ کچھ جملے صحیح ہونے کے باوجود بے معنی اور لغو ہوتے ہیں۔

علم منطق کی ایک اصطلاح ہے جسے فالس ڈیکوٹامی* کہتے ہیں۔ اس میں ایک فریق اپنی غلط بات کو ثابت کرنے کے لئے دو ایسی چیزوں کو بطور ضدین کے پیش کرتا ہے جو کہ در اصل ضدین ہوتے نہیں۔
اب اسی منطق کےتناظر میں اس جملے پر غور کریں۔
اہل مغرب مریخ پر زندگی تلاش کر رہے ہیں اور مسلمان آلو پر اللہ تلاش کر رہا ہے۔

اس اعتبار سے یہ بات سچ مچ افسوسنا ک ہے کہ مسلمان ممالک میں کوئی بھی ملک ایسا نہیں ہے جو سائنسی ترقی میں مغرب کے مقابلے پر کیا قریب بھی ہو۔لیکن کیا آلو پر اللہ کے نام کی تلاش کرنے والے صرف مسلمانوں میں پائے جاتے ہیں؟ کتنی بار ایسا ہوا کہ مغرب کے مسیحی حضرات کو بادلوں میں، پہاڑوں میں فروٹوں میں جیسس کا نام اور شکل نظر آئی ۔۔؟ اتنا ہی نہیں, مغربی ممالک میں کتنی ہی بار مختلف گروہوں نے قیامت کی تاریخ کا اعلان کیا بلکہ جمع ہوکر مسیح کے اترنے کا انتظار بھی کرتے رہے۔ اور ویسے بھی صدر بش کو عراق اور افغانستان پر حملہ کرنے کی ترغیب کے لئے عجیب و غریب آوازیں بھی سنائی دیتی رہی۔اس سب کے باوجود مغرب سائنسی اور علمی ترقی کرتا رہا۔ اس کی وجہ کیا ہے۔


دراصل آلو پر اللہ کے نام کو تلاش کرنے والی دینداری ہر جگہ پائی جاتی ہے۔انسانوں کاآئی کیو لیول ایک نہیں ہوتا۔ ہر معاشرے میں بے وقوف اور سادہ لوح انسان پائے جاتے ہیں۔ آپ کوشش کر کے بھی اس طرح کے لوگوں کو معاشرے سے ختم نہیں کرسکتے۔ بلکہ بعض دفعہ انسانوں میں عجیب کامپلیکس قسم کی نفسیات پائی جاتی ہے کہ آپ کو ایسے بندے ملیں گے جو سائنسی اعتبار سے انتہائی ترقی یافتہ ہونے کے باوجود توہم پرستانہ خیالات رکھتے ہوں۔


اس اعتبار سے زیر بحث جملہ ایک لغو اور فالس ڈیکوٹامی ہے۔ مسلمانوں میں بہت سارے سادہ لوح لوگ پائے جاتے ہیں جنہیں پھلوں، سبزیوں، بادلوں اور پہاڑوں پر خدا کا نام نظر آجاتا ہے۔ لیکن اس بات کا کوئی تعلق مسلمانوں کی سائنسی ترقی نہ ہونے سے نہیں ہے۔ اس طرح کےسادہ لوح لوگ شاید سائنسی ترقی میں کوئی کردار ادا نہ کریں لیکن جو اس طرح کے نہیں ہیں اور جو ایسی دینداری کے نقاد ہیں ان کو چاہئے کہ ان پر تنقید کرنے کے بجائے اپنا سائنسی سفر جاری رکھیں۔ مغرب کی سائنسی کامیابی کی وجہ یہ نہیں ہے کہ اب یہاں ایسے لوگ پائے نہیں جاتے بلکہ ان کی کامیابی کی وجہ یہ ہے جو دوسرے قسم کے لوگ ہیں انہوں نے اپنا کام امانت داری ور دلجمعی کے ساتھ کیا۔ عبدالقدیر خان نے اپنے اوپر جو ذمہ داری لی وہ کرکے دکھائی باجود اس کے کہ پاکستانی معاشرے میں آلو پر اللہ کا نام ڈھونڈنے والے تب بھی پائے جاتے تھے اور اب بھی پائے جاتے ہیں۔ اگر وہ اسی کا رونا لے کر بیٹھ جاتے تو عبدالقدیر کے بجائے پرویز ہودبھائی ہوجاتے۔


سائنسی اور علمی ترقی کا تعلق یونیورسٹی کے علمی معیارات اور سیاست دانوں کی اس بارے میں دلچسپی سے متعلق ہے۔ فی زمانہ یہ دونوں میدان دینی حلقوں کے پاس نہیں بلکہ ان حلقوں کے پاس ہیں جنہیں مولوی نہیں سمجھا جاتا۔ یا ایک اعتبار سے انہیں سیکولر یا دنیاداری کامیدان سمجھا جاتا ہے۔


اس طرح کے فقروں سے یہ تأثر ملتا ہے کہ مسلمان ممالک میں سائنس دان جب بھی ترقی کرتے ہیں تو کوئی اعلان کرتا ہے کہ آلو پر اللہ کا نام دریافت ہوگیا ہے تو سب مسلمان چاہے وہ یونی ورسٹی کے پروفیسر ہوں یا لیباریٹیری میں پائے جانے والے سائنسدان، سب کچھ چھوڑ چھاڑ کرآلو دیکھنے کے لئے آجاتے ہیں جس کی وجہ سے سائنسی ترقی نہیں ہوپاتی۔یہ کتنا احمقانہ تاثر اسکے لئے کچھ لکھنے کی ضرورت نہیں ہے۔ اگر مسلمان ممالک سائنس میں ترقی نہیں کرسکے تو وہ اس لئے نہیں ہے کہ کچھ سادہ لوح مسلمان آلو پر اللہ کا نام تلاش کرتے ہیں بلکہ اصل وجہ ہے کہ مسلم ممالک میں جن میدانوں کو عام طور پر دنیاداری سمجھا جاتا ہے اس کو چلانے والوں کی ترجیحات کچھ اور تھیں۔ کیا ہم پوچھ سکتے ہیں کہ یہ علمی اور سائنسی اداروں کوچلانے والے نکمے تھا یا بدنیت جس کی وجہ سے مسلمان سائنس میں ترقی نہیں کرسکے؟


آلو تو صرف ایک بہانہ ہے نالائق سیکولروں کی ناکامی کو چھپانے کا۔ اچھی خاصی سرکاری اور بیرونی فنڈنگ ہوکر بھی مسلمان کیوں پیچھے ہیں؟ اس کی وجہ آپ کو آلو سے آگے بڑھ کر کہیں اور ڈھونڈنی پڑھے گی۔پرویز ہودبھائی جیسے سائنسدان قوم کو سائنس پڑھانے کے بجائے، مذہب پڑھائیں گے تو اور کیا نتیجہ نکلے گا؟ صرف قوم کا رونا رو کراور مولویوں کو دوچار گالیاں دے کر اصل ذمہ داری دوسروں پر نہیں ڈالی جاسکتی۔

http://ilhaad.com/2014/11/aalo-par-allah/
​
 
Last edited by a moderator:
Advertisement

ایک اور اسلام دشمن تھریڈ، ایڈمن فوراً نوٹس لے۔

(serious)​
 
Advertisement
Muslims will stop eating potatoes coz God lives there, for God sake wake up.
 
aaloo-300x202.jpg
thanks to American and uk NGO's
 

ایک اور اسلام دشمن تھریڈ، ایڈمن فوراً نوٹس لے۔

(serious)​

افلح تجھے آلو سے کیا مسلہ ہے

آلو تو صرف ایک بہانہ ہے نالائق سیکولروں کی ناکامی کو چھپانے کا۔
اچھی خاصی سرکاری اور بیرونی فنڈنگ ہوکر بھی مسلمان کیوں پیچھے ہیں؟ اس کی وجہ آپ کو آلو سے آگے بڑھ کر کہیں اور ڈھونڈنی پڑھے گی۔
 
Advertisement
الله کائنات کے ذرے ذرے میں موجود ہے تو اسے کچھ آلووں میں بادلوں میں درختوں میں ڈھونڈھنے کی کیا ضرورت پیش آ رہی ہے اب بھی ؟
 
Advertisement
Zameen pe insaan ko zindagi guzarney kay liaey bheja gia or saath ye bhi kaha gia keh Allah ki ibaadat bhi karo. App log dekh lein keh Nimaaz kay liaey kitna time hay or duniya-daari kay liaey kitna hay, 5 time nimaaz ka ager time ikatha karein to shaid aik ghanta bhi na baney or dosri taraf duniya kay liaey 23 ghantey diaey gaey hain, ager Allah ko insaan ki duniavi taraqi maqsood na hoti to Allah hamein 12/14 ghantey ibadat karney ko kahta or hamarey khaney kay liaey khud hi intzaam kar deta jaisey kay aik qoum pe man-o-salwa utara jata raha hay, mager nahi insaan ko duniya mein bhejney ka maqsad ye hay keh insaan zameen pe rahey khaey piaey or sath sath Allah ki ibadat bhi karey, insaan ki khawahishein daikhtey huey Allah ne khud hi duniya-daari kay liaey 23 ghantey dey diaey or nimazo kay liaey 1 ghanta rakha, sab se zarori hay insaan ka Ilam hasil karna or ziada se ziada taraqi karna mager sath sath Allah ki ibadat bhi
 
Good written !
Jahiliyat har jaga he, hum musalmano mein bhi he, lekin yaqeen mane hum phir bhi bohot so se behtar hein....bharat ko hi dekh lein...jitni ghalazat aur ghatya jahiliyat wahaan he yahan nahi.
West apne taleemi meyaar ko buland karne ki waja se aage nikal gaya, iske ilawa wahan ke qanoon saz aur policymakers ne wahan ki awaam ke sahour ko behtar karne kelie kaafi kuch kiya.
Afsos ye he ke hum musalman colonization se nijaat hasil karne ke baad corrupt leaders ke hathe charh gae.
Jinho ne qoumi shaour bedar karne ki bajae kings ban ke hukomat karna chahi, aur jaise har king ko molvi chahye hota he ke awam ko mazhab ka teeka laga ke neend meinhi rakhe...
Islam mazhab nahi he.....aisi khurafat mazhab mein hoti hein.
Islam Deen he.
Lekin afsos ke mulla ne deen ko mazhab ka rang charha dioa.
Hum jab tak mullaon se nijaat nahi hasil karte...ye jahiliyat hum pe sawar rahe gi.
 
Zameen pe insaan ko zindagi guzarney kay liaey bheja gia or saath ye bhi kaha gia keh Allah ki ibaadat bhi karo. App log dekh lein keh Nimaaz kay liaey kitna time hay or duniya-daari kay liaey kitna hay, 5 time nimaaz ka ager time ikatha karein to shaid aik ghanta bhi na baney or dosri taraf duniya kay liaey 23 ghantey diaey gaey hain, ager Allah ko insaan ki duniavi taraqi maqsood na hoti to Allah hamein 12/14 ghantey ibadat karney ko kahta or hamarey khaney kay liaey khud hi intzaam kar deta jaisey kay aik qoum pe man-o-salwa utara jata raha hay, mager nahi insaan ko duniya mein bhejney ka maqsad ye hay keh insaan zameen pe rahey khaey piaey or sath sath Allah ki ibadat bhi karey, insaan ki khawahishein daikhtey huey Allah ne khud hi duniya-daari kay liaey 23 ghantey dey diaey or nimazo kay liaey 1 ghanta rakha, sab se zarori hay insaan ka Ilam hasil karna or ziada se ziada taraqi karna mager sath sath Allah ki ibadat bhi
50 namazen mili thin, woh tau Hz. Musa AS ne bacha liya warna sara din namazen hi parhte rehte. Agar rasool Allah S aik chakar aur laga lete tau mazeed kamm ho jatin magar woh sharma gay thay.
 
aaloo per naam talash kerna to phir bari baat hai.... hum to iss bahes main paray huay hain ke mareekh per zindagi talash ki jaay ya aaloo pe naam..... or issi bahes main hum aik doosray se nafrat kerne lagain gay... gali galoch per uttar aain gay.... tu kafir tu kafir ka nara lagay ga..... kal kalan koi jannat ke hasool ke liay mernay maarnay per uttar aay ga... tum bhi khatam hum bhi khatam..... na koi aaloo ko dekhe ga na koi mareekh per zindagi dhoonday ga....

kitni intellectual (zaheen fateen) qaum hai hamari.....
 
Advertisement
50 namazen mili thin, woh tau Hz. Musa AS ne bacha liya warna sara din namazen hi parhte rehte. Agar rasool Allah S aik chakar aur laga lete tau mazeed kamm ho jatin magar woh sharma gay thay.

pata nahi Hz. Musa AS ne bachaya ya kuch or kia, ho sakta hay ager 50 namazein hotein to phir kaam karney ki zarorat hi na rehti aasmaan se man-o-salwa hi aaya karta
 
in Molbio se agr poocha jye k Islam me Firqa ka kya tassavur hy to apni aapni chawl mary gy, ye nhe btye gy k Prophet Muhammad pbuh ne kya fermaya, unka konsa Firqa tha....q k aagr asal bat samny aa jye to in molbio ko poochy ga kon.
Islam me Firqay ka koi Concept nhe hy, ye sirf in Molbio ke kertoot hy
 
۔ اس میں کوئی شک نہیں کہ تعداد کے اعتبار سے اتنی زیادہ چولوں کو اتنے مختصر سے مضمون میں پرونا ہر کسی کے بس کی بات نہیں . لیکن وقت کی کمیابی کو مدنظر رکھتے ہوے مصنف کو کسی جہالت کی یونیورسٹی سے فارغ التحصیل ہونے کے شک کا فائدہ دیتے ہوے اس جہالت کے پلندے کی طرف آتے ہیں

مصنف نےاپنی دلیل کو موجودہ مسلم اور مغربی معاشرے کے تقابل پر استوار کیا ہے اور وہ بھی مذہبی لگاؤ، مذہبی جذباتیت اور مذہبی رویوں کے ایشوز پر گویا کہ یہ سب چیزیں دونوں معاشروں میں بالکل ایک جیسی ہیں، لہذا مصنف نے اسکو دلیل بنا کر مسلم معاشرے کے سیکولر/لبرل طبقہ (اپنی دانست میں) سے انکی سائنسی میدان میں کارکردگی کے بارے میں سوال کیا ہے اور حسب توقع نہایت ہی جاہلانہ انداز میں اسکو سائنس و ٹیکنالوجی کے میدان میں موجودہ ذبوں حالی کا ذمہ دار قرار دیا ہے

جبکہ حقیقت یہ ہے کہ مسلم معاشروں کی مذہبی حساسیت اور مذھب سے لگاو کو اگر مغربی تاریخ کے کسی دور کے مماثل قرار دیا جا سکتا ہے تو وہ آج سے چار-پانچ سو سال پہلے کا دور ہے . یورپ میں اس دور میں واقعی موجودہ مسلم معاشروں کے مماثل اندھی مذہبی جذباتیت، مذھب کے نام پر منافقت، ظواہر پر زور، فرقہ ورانہ قتل عام، علم سے مذھب کے نام پر نفرت، کلیسا کی اقتدار میں شراکت، عوام کی لتریشن، مذھب کے نام پر لوٹ مار، اقلیتوں کا قتل عام ، مذھب کے نام پر خواتین کا استحصال، جہاد کے نام پر فساد اور اپنے ہی ہم مذھب انسانوں کا بے دریغ قتل وغیرہ جیسے شیطانی عوامل زوروں پر تھے. مغرب کب کا ذلت کی اس پاتال سے نکل چکا کہ جس کی طرف ابھی ہمارا نیچے کا سفر جاری ہے

بے غیرت اور جھوٹے مصنف نے مغربی معاشرے کے مذہبی پیرامیٹرز سے موازنہ تو ایسے کیا ہے کہ جیسے آج بھی وہاں پر کیتھولک اور پروٹسٹنٹ روزانہ ایک دوسرے کی درجنوں کی تعداد میں گردنیں مار رہے ہوں، وہاں بھی ملاؤں نے مذھب کے نام پر شہری مردوں عورتوں کو بازاروں مارکیٹوں چرچوں میں زبحہ کرنے کا لائسنس دیا ہوا ہو، مذہبی درندے وہاں کے اسکولوں میں بچوں کو سینکڑوں کی تعداد میں شہید کر رہے ہوں، بچوں کی ایک بڑی تعداد نے جہالت کی یونیورسٹیوں کے فساد کی تعلیم حاصل کرنے کے بعد معاشرے میں انارکی اور انتشار برپا کیا ہوا ہو ، وہاں بھی طالبات کے سروں میں گولیاں ماری جاتی ہوں، وہاں بھی ملکی وسائل کا سب سے بڑا حصہ شہریوں کو وحشی مذہبی درندوں سے بچانے کیلیے استعمال ہو رہا ہو، وہاں بھی ہر نئی ایجاد کو حرام قرار دینے والے جاہل ملاؤں کی بکواس پر معاشرے کا کثیر حصہ کان دھرتا ہو وغیرہ وغیرہ. جہاں مذھب کے نام پر جہالت اور معصوم انسانوں کے خون کا گھٹیا بیوپار زوروں پر ہو؛ وہاں سائنس وائنس نے کیلا توڑنا ہے ؟؟

یہ لعنتی کردار کس قدر سفاک ہیں جو ہمیں جہنم میں دھکیل کر کے ہم سے پوچھتے ہیں کہ تم لوگ ترقی کیوں نہیں کر رہے؟؟؟ خوشحال کیوں نہیں ہو پا رہے؟؟ سائنس و ٹیکنالوجی میں نمبر ون بننے میں کیا امر مانع ہے؟؟؟ گویا، قرآن کے عین مطابق دل دماغ، آنکھ کان بند اور جاہلانہ ڈھٹائی میں لتھڑی ہوئی نہایت ہی متکبرانہ بے غیرتی زوروں پر

موزوں عنوان یہ ہو سکتا تھا کہ" اب ذرا کر کے دکھاؤ نہ ترقی؟؟"۔