پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائنز (پی آئی اے) کا عمان کے دارالحکومت مسقط میں فنی خرابی کے باعث پھنسا ہوا جہاز اب تک ملک واپس نہیں آ سکا۔ ذرائع کے مطابق مدینہ اسلام آباد کی پرواز PK-714 میں فنی خرابی پر طیارے کو عمان کے دارالحکومت مسقط کے ایئرپورٹ پر ہنگامی لینڈنگ کرنی پڑی تھی لیکن بوئنگ 777 کی خرابی اب تک درست نہیں ہو سکی۔ متاثرہ بوئنگ 777 جہاز کے لیے C-130 جہاز کے ذریعے متبادل انجن مسقط پہنچایا گیا تھا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ C-130 طیارہ بوئنگ 777 جہاز کے لیے مسقط میں متبادل انجن دینے کے بعد خراب انجن لے کر کراچی پہنچ چکا ہے۔ PK-714 کے مسافر مسقط کے ہوائی اڈے پر 23 گھنٹوں تک پھنسے رہے لیکن انہیں ہوائی اڈے سے باہر جانے کی اجازت نہیں دی گئی، انہیں وقفے وقفے سے 3 مختلف پروازوں سے واپس ملک لایا گیا۔
ترجمان پی آئی اے کا کہنا تھا کہ مدینہ سے اسلام آباد کی پرواز PK-714 پاکستان سے 392 مسافروں کو لے کر روانہ ہوئی تھی، بوئنگ 777 کا انجن 35 ہزار فٹ کی بلندی پر پہنچ کر خراب ہو گیا تھا۔ طیارے میں خرابی آنے کے باعث PK-714 کو مسقط کے ہوائی اڈے پر ہنگامی لیڈنگ کرنا پڑی تھی۔
ترجمان کا کہنا تھا کہ پی آئی اے کے انجینئر خصوصی پرواز سے مسقط پہنچے تھے اور طیارے کے انجن کو تبدیل کرنے کا کام شروع کیا جا چکا ہے، امید ہے کہ آج شام تک بوئنگ 777 کے تبدیل کر لیا جائے گا۔ طیارے کے انجن کو تبدیل کرنے کے بعد اس کی ٹیسٹنگ کا عمل مکمل ہونے کے بعد ہی طیارہ واپس واپسی کے لیے روانہ ہو گا۔
علاوہ ازیں 11 مارچ کی رات کو پشاور سے ابوظہبی جانے والی پرواز PK-217 کے تینوں نیوی گیشن سسٹم بیک وقت فیل ہونے کے باعث کراچی میں ٹیکنیکل لیڈنگ کرنا پڑی۔ طیارے کی فنی خرابی کو انجینئرز نے 4 گھنٹے بعد دور کیا، اس دوران مسافر طیارے میں ہی موجود رہے اور یہ پرواز رات 1 بجے کے بعد کراچی سے ابوظہبی کے لیے روانہ ہوئے۔
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/5piakjshdgdhgd.png
Advertisement





