Advertisement

مستقبل میں بھی پی ٹی آئی کے ساتھ ہی رہنا چاہتے ہیں،مونس الہیٰ نے واضح کردیا

5mooniselahiptiksathraheingy.jpg

مسلم لیگ ق کے رہنما مونس الہیٰ نے ایک بار پھر واضح کردیا کہ مستقبل میں بھی پی ٹی آئی کے ساتھ ہی رہنا چاہتے ہیں،عمران خان جو کہیں گے وہ ہوگا،یہ اٹل ہے،سابق وفاقی وزیر مونس الہیٰ نے وی لاگرز سے وزیر اعلی ہاؤس میں ملاقات کی۔

ملاقات کے دوران انہوں نے کہا مستقبل میں پی ٹی آئی کے ساتھ رہنا چاہتے ہیں،شاید کچھ لوگ نہیں چاہتے کہ ق لیگ پی ٹی آئی کے ساتھ رہے،عمران خان اور جنرل باجوہ ہمارے محسن ہیں ، ہم احسان فراموش نہیں ہیں۔


انہوں نے کہا نیشنل ہاکی اسٹیڈیم کے جلسے کے بعد والد پرویز الہیٰ کو تبدیل پایا،پرویز الہٰی عمران خان کے ساتھ دیر پاچلنے کے خواہاں ہیں،پرویز الہیٰ اورحسین الہیٰ مجھ سے مشاورت کرکےفیصلے کرتے ہیں،شجاعت حسین اور پرویز الہٰی کا رابطہ بحال ہوا ہے،عمران خان جو کہیں گے وہ ہوگا، یہ اٹل ہے۔

اس سے قبل بھی مونس الہیٰ عمران خان کا ساتھ دینے کا کہہ چکے ہیں، انہوں نے کہا تھا کہ عمران خان قوم کے حقیقی لیڈر ہیں، مدتوں بعد قوم کو ایسا رہنما نصیب ہوا ہے، ہر موقع پرعمران خان کا ساتھ دیں گے، وضع دار لوگ ہیں جس کے ساتھ چلتے ہیں تو ساتھ نبھاتے بھی ہیں۔

انہوں نے کہا تھا کہ پنجاب حکومت عمران خان کی امانت ہے، جب چاہیں واپس لے لیں، عوام کی خدمت کے لئے آئے ہیں، جب تک اللہ کو منظور ہوگا کام کریں گے،اپوزیشن کا جم غفیر عمران خان کو دیکھ کر کانپ رہا ہے، اپوزیشن والے خوفزدہ ہیں کہ عمران خان اب کیا کرنے والے ہیں، اسمبلیوں سے استعفے دئیے تو بھی اپوزیشن کا حکومت بنانے کا خواب ادھورا ہی رہے گا۔
 
? عمران خان کا ڈائپروں میں پوٹیاں کرنے کی مزید دستانیں قوم کو سنانے کے لئے
 
? عمران خان کا ڈائپروں میں پوٹیاں کرنے کی مزید دستانیں قوم کو سنانے کے لئے
See who is talking...

Aap Jin k diapers dhotay hein

Unn shariffin ney to khud apnay cases khatum karnay k leay kisi k boot, diapers, nai choray...

Zardari k baad Bilawal ki bhi
Mengals ki
Shujaat k
Tariq bashir cheema k
Fazlu k
Boots k
MQM k

Sub k diapers sambhalay hoay hein.

Aur aik pervaiz elahi k leay tarsaayyy jaa rahay hein..
Kampein tang rai hein

Sharam tum ko magar nai aati