جب جب پاکستان مشکلات کا شکار ہوا تو نوازشریف اور شہبازشریف نے قوم کو مسائل کے بھنور سے نکالا: سینئر نائب صدر ن لیگ
سینئر نائب صدر وچیف آرگنائزر مسلم لیگ ن مریم نوازشریف کی زیرصدارت مرکزی تنظیمی اجلاس ہوا جس میں پارٹی کی سینئر قیادت رانا ثناء اللہ، پرویز رشید اور خواجہ آصف سمیت دیگر نے شرکت کی۔
گوجرانوالہ میں کامیاب تنظیمی کنونشن پر گوجرانوالہ ڈویژن کے عہدیداروں کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے مریم نوازشریف کا کہنا تھا کہ انتخابات ہوں یا فسطائیت کا مقابلہ کرنا ہو گوجرانوالہ سب سے آگے ہے، گوجرانوالہ ٹیم نے ن لیگ کی دیگر ڈویژن کے عہدیداروں کو چیلنج کر دیا، امید اور یقین ہے اس چیلنج کو قبول کیا جائے گا۔
Loading X post…
Open original post on Xتنظیمی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے مریم نوازشریف نے عمران خان پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ پتلی تماشہ کرنے والے اپنے گھروں میں قید ہو چکے ہیں ، ہمیشہ کی طرح شیر ہی قوم کو مسائل سے نکالے گا اور مسائل پیدا کرنے والے گیدڑوں سے نجات ملے گی۔
ایسا پہلی دفعہ نہیں ہوا کہ مسلم لیگ ن کو پاکستان معاشی بحران میں گھرا ہوا ملا ہو، جب جب پاکستان مشکلات کا شکار ہوا تو میاں محمد نوازشریف اور میاں محمد شہبازشریف نے قوم کو مسائل کے بھنور سے نکالا۔
انہوں نے کہا کہ سازشیوں کی پوری کوشش ہے معاشی بحران ختم نہ ہو مگر ہم اپنے معاشی اندھیروں کے ساتھ ساتھ لوڈشیڈنگ کے اندھیروں کو بھی جلد ختم کر دیں گے۔
علاوہ ازیں پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سوشل میڈیا ونگ گوجرانوالہ ڈویژن کا اجلاس ہوا جس میں کارکنوں سے خطاب میں کہا کہ ن لیگ سب سے بڑا سوشل میڈیا ونگ بنائے گی۔ گالیوں سے دل اور ذہن زخمی ہوتے ہیں، آپ لوگوں کے ذہن اور دل اپنے اخلاق اور دلیل سے جیت لیں! جدید ٹیکنالوجی کے استعمال میں مہارت حاصل کریں، معاشرے کی مایوسی ختم کرنے میں کردار ادا کریں۔
Loading X post…
Open original post on XAdvertisement





