- Joined
- Mar 2, 2011
- Posts
- 1,123
- Reaction score
- 940
- Points
- 113
میاں عاطف قادیانی ہیں ہم انہیں مسلمان نہیں مانتے۔ یہ بات اپنی جگہ بالکل درست ہے۔سوال یہ ہے کہ ہم انہیں پاکستانی مانتے ہیں یا پاکستانی بھی نہیں مانتے؟
اب یہ کہا جا تا ہے کہ کیا پاکستان میں اقلیتوں کو عام پاکستانی کے برابر حقوق حاصل ہیں؟ تو جوابا کہا جاتا ہے۔ کہ قادیانی خود کو مسلمان کہتے ہیں اور خود کو عقلیت نہیں مانتے۔یہ بات درست ہے۔ قادیانیوں کو قانون میں مسلمان نہیں مانا جاتا اور وہ آئین کے مخالف ہیں۔اسی اصول پر دیکھا جائے تو آئین کہتا ہے کہ پاکستان کا کوئی قانون قران و حدیث کے منافی نہیں ہو سکتا۔ آپ کے خیال میں پاکستان کی عیسائی یا ہندو آبادی اس بات سے متفق ہے؟ پھر تو وہ بھی آئین کے مخالف ہوئے۔انہیں بھی کوئی حقوق نہیں دیے جا سکتے۔
دوسری دلیل یہ دی جاتی ہے کہ یہ ختم نبوت کے منکرہیں۔یہ دلیل بھی بالکل درست ہے۔ مگر بات یہ ہے کہ وہ حضرت محمد ﷺ کو نبی مانتے ہیں۔ ان کو آخری نہیں مانتے۔جبکہ عیسائی اور ہندو اقلیتیں تو انہیں نبی ہی نہیں مانتیں بلکہ وقتا فوقتا ان پر الزامات بھی لگاتے رہے ہیں۔اسی اصول کے تحت ان کو بھی عقلیت نہیں ماننا چاہیے۔
جہاں تک مجھے سمجھ آئی ہے۔ دور رسالت اور صحابہ میں عیسائی ، یہودی، اور بت پرست کو عقلیت قرار دیا گیااور ان کے بعد جو لوگ اسلام کے باغی ہوئے وہ مرتد قرار پائے۔میرا بھی یہی عقیدہ ہے۔ مگر جن مرتد افراد کو سزائے موت نہیں دی جا سکی اور انکی اگلی نسل اسی عقیدے پر پیدا ہوئی کیا انہیں بھی مرتد ہی کہا جائے گا؟ میرا ماننا ہے کہ وہ مرتد نہیں اقلیت کے زمرے میں آتے ہیں۔
میاں عاطف کو کوئی ایسی پوزیشن نہیں دی گئی جس میں ان کو کوئی مطلق فیصلہ سازی کے اختیارات حاصل ہوں۔ انہیں صرف ایک مشاورتی عہدہ دیا گیا ہے۔انہیں مسلمان تسلیم کر کے یہ مشاورتی عہدہ اسے نہیں دیا گیا۔ اسے یہی کہا گیا ہے کہ آپ مسلمان نہیں ہیں لیکن آپ کی تعلیم اور آپ کے تجربہ سے ہم کچھ فائدہ حاصل کر سکتے ہیں۔ آپ آئیے ہمیں مشورہ دیجئے ۔آپ کے مشورہ کو ستارہ اور لوگ بھی جانچیں گے ۔اگر اچھا ہوا تو اس پر عمل ہو گا۔
یاد رکھیے کہ اس سے پہلے ظفراللہ صاحب کو خود قائداعظم وزیر خارجہ معمور کر چکے ہیں۔اور عہد ٖفاروقی میں جب تقریبا نصف آبادی غیر مسلم تھی تو غیرمسلم سپاہی اور کمانڈر دونوں اسلامی لشکر کا حصہ تھے۔
اس پوسٹ کا مقصد قادیانوں کا دفاع نہیں بلکہ صرف یہ ہے کہ وہ بھی دیگر اقلیتوں کی طرح اقلیت ہیں۔اور اقلیتوں کے حقوق ہیں۔
اگر میری دلیل میں خامی ہے تو مجھے دائرہ اسلام سے نکالے بغیر بتا دیں۔
اگر اس پوسٹ سے کسی کی دل آزاری ہوئی تو میں معذرت چاہتا ہوں

- Featured Thumbs
- https://badaldal.com/wp-content/uploads/2018/09/molana-rizwi.jpg
Last edited by a moderator: