مزید پی ٹی آئی رہنماؤں کی گرفتاری کیلئے فہرستیں تیار

11otiiaiadrgsjaa.jpg

پاکستان تحریک انصاف کے مزید رہنماؤں کی گرفتاری کیلئے فہرستیں تیار کرلی گئی ہیں۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کی سینئر قیادت کے بعد پارٹی کے مزید رہنماؤں کی گرفتاری کا فیصلہ کرلیا گیا ہے، اس حوالے سے الیکشن جیتنے کی صلاحیت یا پوزیشن رکھنے والےپی ٹی آئی کے رہنماؤں اور ٹکٹ ہولڈرز کی فہرستیں تیار کرلی گئی ہیں، ان رہنماؤں کے خلاف آئندہ چند روز میں آپریشن شروع ہونے کا امکان ہے۔

ذرائع کے مطابق جن رہنماؤں کی گرفتاری متوقع ہے ان میں ولید اقبال، فرخ حبیب، زرتاج گل، عون عباس، حامد خان، وقاص اکرم، ثناء اللہ مستی خیل، عرفان نیازی، چوہدری بلال احمد ورک،صمصام بخاری، حماد اظہر، رضا ہراج، احمد یار ہراج ، نصر اللہ دریشک، اختر کانجو، وقاص اکرم، رفیق لغاری، ریاض فتیانہ، احمد یار ہراج، نوریز شکور شامل ہیں۔


اس کے علاوہ بھی پنجاب کے مختلف اضلاع سے پی ٹی آئی کے ٹکٹ ہولڈرز اور مقامی رہنماؤں کی گرفتاری کیلئے فہرستیں تیار کرلی گئی ہیں جنہیں آئندہ آنے والے دنوں میں گرفتار کیا جاسکتا ہے۔

خیال رہے کہ 9 مئی کے بعد سے پاکستان تحریک انصاف کی سینئر قیادت کی گرفتاری او ر بعد ازاں متعدد سینئر رہنماؤں کی پارٹی سےس علیحدگی کے بعد اب بچی کھچی پی ٹی آئی کو بھی توڑنے کی تیاریاں ہورہی ہیں، پی ٹی آئی کے رہنماؤں کو گرفتاری کی وارننگ دے کر ان کی وفاداریاں تبدیل کروانے اور ٹکٹ واپس کروانے کی کوششیں کی جارہی ہیں۔
 

ImranG

Politcal Worker (100+ posts)
جیسے جیسے دن گزر رہے ہیں اور ان کی درندگی جاری ہے ویسے ویسے کچھ half human پٹواری بھی ان کے خلاف ہو رہے ہیں۔ لگے رہو جانورو، اپنا مکمل خانہ خراب کرو ہمیشہ کیلیے۔