مریم نواز کو جان سے مارنے کی دھمکی، رہنما پاکستان تحریک انصاف گرفتار

mamryam-nawaz-main-aslam-arrtt.jpg


نائب صدر مسلم لیگ ن مریم نوازشریف کو قتل کی دھمکی دینے والے پاکستان تحریک انصاف کے مقامی رہنما کو گرفتار کر لیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی ـ(ایف آئی اے) کے سائبر کرائم ونگ نے پاکستان تحریک انصاف فیصل آباد کے مقامی رہنما میاں اسلم کو گرفتار کر لیا ہے،

ان کے خلاف فیصل آباد کے حلقہ این اے 108 کے ضمنی انتخابات کی مہم کے دوران نائب صدر مسلم لیگ ن مریم نوازشریف کو قتل کی دھمکی دینے پر مقدمہ بھی درج کر لیا گیا ہے۔

https://twitter.com/x/status/1580582797244518401
سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹویٹر پر 14 اکتوبر کو رہنما مسلم لیگ ن طلال چودھری نے میاں اسلم کی مریم نوازشریف کو قتل کرنے کی دھمکی دیتے ہوئے عوامی اجتماع کی ویڈیو شیئر کرتے ہوئے اپنے پیغام میں لکھا کہ: فیصل آباد ضمنی الیکشن میں "مریم نواز کو قتل کرنے کی دھمکی"اس کی ذمہ داری عمران خان پر ہے

جو خود فیصل آباد NA108 سے امیدوار ہے۔ شکست دیکھ کر اب دھمکیاں دی جا رہی ہیں! الیکشن کمیشن اور پولیس ایکشن لے ورنہ اپنی قیادت کی حفاظت کے لئے ہم ہر حد تک جا سکتے ہیں!

2389321-pti-1666287056-206-640x480.jpg


سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو میں میاں اسلم کہہ رہے ہیں کہ: ہمیں کئی دفعہ پرکشش عہدوں کی پیشکش کی گئی لیکن ہم نے کوئی عہدہ قبول نہیں کیا، ہم پی ٹی آئی کے ورکر ہیں اور اس کیلئے جان بھی حاضر ہے! میں جلسے میں کہہ دیتا ہوں کہ جب عمران خان کو ناجائز گرفتار کیا جانے کی کوششیں ہو رہی تھیں تو میں نے اپنے گھر والوں کو کہہ دیا تھا

کہ عمران خان کو ناجائز گرفتار کیا گیا تو مریم نوازشریف کو میں قتل کر دوں گا، انہوں نے کہا کہ یہاں موجود لوگ جانتے ہیں کہ جب ہم حق پر ہوں توتھانیداروں کو ہم نے پھینٹی لگائی ہے۔ عوامی اجتماع میں سابق ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی وپی ٹی آئی رہنما قاسم سوری بھی موجود تھے۔
 
Last edited by a moderator:

ranaji

President (40k+ posts)
بے وقوف بندہ ہے یہ جو مارنے کی دھمکی دیتا ہے
بے وقوف انسان
مارنے کے پیسے دئے جاتے ہیں وہ بھی
کیپٹن صفدر کو۔
اس کیپٹن صفدر پمپ کی کمیشن کے علاوہ
بے وقوف انسان
قطری سے ہی پوچھ لیتا؟
 

wasiqjaved

Chief Minister (5k+ posts)
mamryam-nawaz-main-aslam-arrtt.jpg


نائب صدر مسلم لیگ ن مریم نوازشریف کو قتل کی دھمکی دینے والے پاکستان تحریک انصاف کے مقامی رہنما کو گرفتار کر لیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی ـ(ایف آئی اے) کے سائبر کرائم ونگ نے پاکستان تحریک انصاف فیصل آباد کے مقامی رہنما میاں اسلم کو گرفتار کر لیا ہے،

ان کے خلاف فیصل آباد کے حلقہ این اے 108 کے ضمنی انتخابات کی مہم کے دوران نائب صدر مسلم لیگ ن مریم نوازشریف کو قتل کی دھمکی دینے پر مقدمہ بھی درج کر لیا گیا ہے۔

https://twitter.com/x/status/1580582797244518401
سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹویٹر پر 14 اکتوبر کو رہنما مسلم لیگ ن طلال چودھری نے میاں اسلم کی مریم نوازشریف کو قتل کرنے کی دھمکی دیتے ہوئے عوامی اجتماع کی ویڈیو شیئر کرتے ہوئے اپنے پیغام میں لکھا کہ: فیصل آباد ضمنی الیکشن میں "مریم نواز کو قتل کرنے کی دھمکی"اس کی ذمہ داری عمران خان پر ہے

جو خود فیصل آباد NA108 سے امیدوار ہے۔ شکست دیکھ کر اب دھمکیاں دی جا رہی ہیں! الیکشن کمیشن اور پولیس ایکشن لے ورنہ اپنی قیادت کی حفاظت کے لئے ہم ہر حد تک جا سکتے ہیں!

View attachment 6809

سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو میں میاں اسلم کہہ رہے ہیں کہ: ہمیں کئی دفعہ پرکشش عہدوں کی پیشکش کی گئی لیکن ہم نے کوئی عہدہ قبول نہیں کیا، ہم پی ٹی آئی کے ورکر ہیں اور اس کیلئے جان بھی حاضر ہے! میں جلسے میں کہہ دیتا ہوں کہ جب عمران خان کو ناجائز گرفتار کیا جانے کی کوششیں ہو رہی تھیں تو میں نے اپنے گھر والوں کو کہہ دیا تھا

کہ عمران خان کو ناجائز گرفتار کیا گیا تو مریم نوازشریف کو میں قتل کر دوں گا، انہوں نے کہا کہ یہاں موجود لوگ جانتے ہیں کہ جب ہم حق پر ہوں توتھانیداروں کو ہم نے پھینٹی لگائی ہے۔ عوامی اجتماع میں سابق ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی وپی ٹی آئی رہنما قاسم سوری بھی موجود تھے۔
مارنے کی دھمکی جان کی ہی تھی یا کسی اور چیز کی؟ ?