Zinda_Rood
Minister (2k+ posts)
- Joined
- Apr 12, 2014
- Posts
- 2,712
- Reaction score
- 2,305
- Points
- 113
اللہ بڑا مسبب الاسباب ہے، اسٹیبلشمنٹ نے نواز شریف کو نا اہل کروا کر شریف خاندان کو سیاست سے باہر کرنا چاہا، لیکن معاملہ الٹ ہوگیا۔۔ مریم نواز کی صورت میں نواز شریف سے بڑی لیڈر سامنے آگئی۔۔ جی ہاں۔ میرا کہا لکھ لیجئے۔۔ آج جس طرح مریم نواز نے جارحانہ انداز میں چوکے چھکے مارے اور مخالفین کی جس طرح دھلائی کی، اس سے کوئی بھی سیاسی سوجھ بوجھ رکھنے والا شخص آسانی سے یہ اندازہ لگا سکتا ہے کہ یہ لڑکی آگے جاکر بہت بڑی لیڈر بنے گی۔۔ اگرچہ نواز شریف بھی کوئی کم عظیم لیڈر نہیں، مگر ان کا مائنس پوائنٹ یہ تھا کہ وہ بہت دھیمے لہجے کے آدمی ہیں اور جارحانہ انداز اپنانا ان کے بس کا روگ نہیں۔ ان کی تمام قائدانہ صلاحیتوں کے ساتھ ساتھ مریم نواز میں جارحانہ انداز کا پلس پوائنٹ ہے جو مستقبل میں مزید نکھر کر سامنے آئے گا۔ اور وہ وقت دور نہیں جب لوگ بے نظیر کو بھول جائیں گے کیونکہ اپنی تمام تر خوبیوں کے باوجود بے نظیر کی یہ خامی اپنی جگہ تھی کہ وہ پاکستانی ماحول، زبان، ثقافت سے تال میل نہیں کھاتی تھی اور پاکستانیوں کو ان کا لہجہ اوپرا اوپرا سا لگتا تھا۔ جبکہ مریم نواز ایک ایسی لڑکی ہے جو پاکستانی ماحول، ثقافت، رسم و رواج میں پل کر جوان ہوئی ہے اور پاکستانیت، مشرقیت، مسلمانیت اس کے خون میں سنی ہوئی ہے۔ وہ دیکھنے میں، بولنے میں، چلنے پھرنے میں ایک عام، سادہ، پاکستانی مشرقی خاتون لگتی ہے۔۔ جبکہ دوسری طرف عمران خان اپنی تمام تر ڈرامے بازیوں، تسبیحوں اور نمازوں کی تصویریں کھنچوا کر سوشل میڈیا پر ڈالنے کے باوجود پاکستانی سے زیادہ مغربی انسان لگتا ہے، اس میں کوشش کے باوجود مشرقیت کی رمق تک دکھائی نہیں دیتی۔۔ ان تمام چیزوں کا موازنہ کیا جائے تو مریم نواز کا پلڑہ ہر صورت بھاری رہے گا۔۔ میری نواز شریف سے درخواست ہے کہ مریم نواز کو آگے لائے، یہ اکیلی لڑکی عمران خان اور اس کے چوزوں کو ناکوں چنے چبوانے کی بھرپور صلاحیت رکھتی ہے۔۔۔





