Advertisement

مرغی چور کی ضمانت مسترد

supreme-court-750x369.jpg


اسلام آباد: سپریم کورٹ آف پاکستان میں چوری کے الزام میں گرفتار ملزم کی درخواست ضمانت مسترد کردی، ملزم پہلے بھی سزا یافتہ ہے۔

تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ میں جسٹس مشیر عالم کی سربراہی میں دو رکنی بنچ نے ملزم زاہد کی درخواست ضمانت کی سماعت کی، ملزم کو اخباروں نے ’مرغی چور‘ قرار دیا تھا۔

سماعت کےدوران ایڈوکیٹ جنرل اسلام آباد نے عدالت کو بتایا کہ ملزم 4مقدمات میں سزایافتہ ہے، اس کی تحویل سےڈسپنسر،ایل سی ڈی،کمپیوٹر،لیپ ٹاپ،جیولری اور دیگر کئی اشیا برآمدہوئی ہیں۔ ساتھ ہی ساتھ ملزم کے پاس سے نقب زنی کےآلات بھی برآمدہوئے ہیں۔

مقدمے کی سماعت کے دوران جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے ملزم کے وکیل سے استفار کیا کہ آپ کا موکل کیا کرتا ہے تو وکیل نے کہا کہ مزدور پیشہ ہے۔

وکیل کے جواب پر عدالت نے سوال کیا کہ پو پولیس کوآپ کےموکل سے ایسی کیانفرت تھی جو اسے بلا سبب نامزد کردیا گیا،کیاپولیس نے یہ سب چیزیں بازارسے خریدکربرآمدکرائیں۔ اس دوران تفتیشی افسر نے اپنے بیان میں بتایا کہ ملزم کےگھرسےچوری کےمال کاآدھاٹرک برآمدکیاگیا۔

پولیس کے موقف پر عدالت نے کہا کہ اخبارمیں خبرتوصرف مرغی چوری کی لگوائی گئی تھی اور ملزم کےگھرسےتوچوری کےمال کاآدھاٹرک برآمدہوا ہے۔ جسٹس قاضی فائز نے یہ بھی کہا کہ اخبارمیں ایسی چیزیں دیکھ کر لوگ چونک جاتےہیں،جب کیس سامنےآتاہےتوحقیقت کاپتہ چلتاہے۔

دو رکنی بنچ نے ملزم کے وکیل کی جانب سے دائر کردہ ضمانت کی درخواست مسترد کرتے ہوئےٹرائل کورٹ کومعاملےکا3ماہ میں فیصلہ کرنےکاحکم صادر کردیا۔



​
 
Advertisement

محترم قاضی فائز عیسیٰ اور محترم مشیر عالم پاکستانی انصاف کے دو ستونوں کے نام ہی کافی ہیں

دونوں جج صاحبان کو حدیبیہ کیس کے اربوں روپے کا ڈاکہ مارنے والے ڈاکو معصوم لگے لیکن یہ بیچارہ ١٠٠ روپے مرغی چوری کرنے پر قوم کا مجرم ٹہرا

انصاف ہوتا ہوا نہیں بلکہ ہوتا ہوا نظر آنا چاہئیے

???
 
میں سمجھا شہباز شریف کی ظمانت مسترد ہو گئی ہے۔
 
Mughi chor should've applied for PAC chairmanship. Aaj is zilat se bach jata hahaha

Ya phir bara daka mara hota.

Woh kehtay hai na k go big or go jail
 
Advertisement
پاکستان کی عدالت عظمی نے مرغی چوری کے الزام میں گرفتار ہونے والے ملزم کی ضمانت کی درخواست مسترد کردی ہے۔ عدالت نے ٹرائل کورٹ کو حکم دیا ہے کہ وہ تین ماہ میں اس مقدمےکا فیصلہ کرے۔

جسٹس مشیر عالم کی سربراہی میں سپریم کورٹ کے دو رکنی بینچ نے پیر کے روز ملزم زاہد حسین کی ضمانت کی درخواست کی سماعت کی۔

ملزم کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ ان کے موکل پر مرغی چوری کے الزامات ہیں جبکہ اس ضمن میں پولیس نے ابھی تک کوئی ریکوری بھی نہیں کی۔ ان کا کہنا تھا کہ ضمانت حاصل کرنا اس کے موکل کا حق ہے جو اسے نہیں دیا جا رہا۔

عدالت نے ملزم کے وکیل سے استفسار کیا کہ ماتحت عدالتوں سے ان کے موکل کی ضمانت کی درخواستیں کیوں مسترد ہوئیں۔ تاہم ملزم زاہد کے وکیل اس بارے میں سپریم کورٹ کو کوئی اطمینان بخش جواب نہ دے سکے۔

اسلام آباد کے ایڈووکیٹ جنرل طارق محمود جہانگیری نے عدالت کو بتایا کہ ملزم زاہد کے خلاف صرف 15 مرغیوں کی چوری کا الزام نہیں ہے بلکہ ان پر دیگر گھریلو اشیا چوری کرنے کا الزام بھی ہے۔

اُنھوں نے کہا کہ متعلقہ تھانے کی پولیس نے ملزم کی نشاندہی پر مسروقہ اشیا بھی برآمد کی ہیں اور ملزم سے ایک ٹرک چوری شدہ اشیا برآمد ہوئی ہیں۔

بینچ میں موجود جسٹس قاضی فائز عیسی نے ملزم زاہد حسین کے وکیل کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ اُنھو ں نے میڈیا پر یہ خبر کیوں چلائی کہ ان کے موکل پر صرف مرغیاں چوری کرنے کا الزام تھا اور اس مقدمے میں ان کے موکل کو ضمانت نہیں دی جارہی۔

ملزم سے ایک ٹرک چوری شدہ اشیا برآمد ہوئی ہیں
اسلام آباد کے ایڈووکیٹ جنرل کا کہنا تھا کہ ملزم زاہد حسین چار مقدمات میں گلگت کی مختلف عدالتوں سے سزا یافتہ ہیں۔

طارق محمود جہانگیری نے بی بی سی کو بتایا کہ اسلام آباد کے تھانہ کورال کی پولیس نے ملزم زاہد حسین کو گزشتہ برس اپریل میں اپنے ہمسایوں کے گھر سے مرغیاں اور کبوتر چوری کرتے ہوئے پکڑا تھا۔

اُنھوں نے کہا کہ دوران تفتیش ملزم نے متعدد وارداتوں کا انکشاف کیا تھا اور ملزم کی نشاندہی پر پولیس نے مسروقہ سامان برآمد کیا تھا۔

تاہم طارق محمود جہانگیری نے برآمد ہونے والے سامان کی مالیت کی بارے میں کچھ نہیں بتایا۔

سپریم کورٹ نے یہ معاملہ واپس ٹرائل کورٹ کو بھجوا دیا ہے۔ ملزم کے خلاف جن دفعات کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ہے قانون میں ان کی سزا سات سال ہے۔

واضح رہے کہ لاہور ہائی کورٹ نے آشیانہ ہاؤسنگ سکیم میں قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف اور پاکستان مسلم لیگ نواز کے صدر میاں شہباز شریف کی ضمانت منظور کی تھی تو وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے عدالتوں پر طنز کرتے ہوئے کہا تھا کہ مرغی چور جیل میں ہیں جبکہ سرکاری خزانے کو اربوں روپے کا نقصان پہنچانے والے ضمانتوں پر باہر ہیں۔

سوشل میڈیا پر بھی یہ مقدمہ زیر بحث رہا ہے۔

​
 
بینچ میں موجود
جسٹس قاضی فائز عیسی
نے ملزم زاہد حسین کے وکیل کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ اُنھو ں نے میڈیا پر یہ خبر کیوں چلائی کہ ان کے موکل پر صرف مرغیاں چوری کرنے کا الزام تھا

ملزم سے ایک ٹرک چوری شدہ اشیا برآمد ہوئی ہیں​
 
ویسے صرف مرغی چور سپریم کورٹ کے وکیل کے دفتر کے قریب بھی نہیں جا سکتا۔۔۔ یہ کوئی موٹی آسانی ہے۔
 
Advertisement
تھریڈ کے عنوان سے میں سمجھا تھا کہ اصلی تے نسلی ککڑی چور حمزے کی ضمانت مسترد کی گئی ہے مگر یہ دیکھ کر افسوس ہوا کہ سپریم کورٹ کن کاموں میں پڑی ہوئی ہے بڑے بڑے چوروں اور مقدموں کو چھوڑ کے کیسے مقدمے سن رہی ہے