Advertisement

مرد و زن کا اختلاط حرام

اسلام میں خواتین کا مقام اور پردہ

حافظ محمداسحاق زاہد

بے پردگی حرام ہے


بناؤ سنگھار کر کے اور بے پردہ ہو کر گھروں سے نکلنا خواتین پر حرام ہے۔اللہ تعالیٰ نے خواتین کو اپنے گھروں کے اندر ٹھہرے رہنے کا حکم دینے کے بعد فرمایا ہے :

** وَلاَ تَبَرَّجْنَ تَبَرُّجَ الْجَاہِلِیَّۃِ الْأُوْلیٰ ** [الأحزاب :33]

اور قدیم زمانۂ جاہلیت کی طرح بناؤ سنگھار کا اظہار مت کرو۔

یعنی اگر تمھیں کسی ضرورت کے پیشِ نظر گھروں سے باہر نکلنا پڑے تو اس طرح مت نکلو جیسا کہ زمانۂ جاہلیت کی عورتیں بناؤ سنگھار کو ظاہر کرتے ہوئے نکلتی تھیں۔ بلکہ خوشبو لگائے بغیر اور مکمل با پردہ ہو کر گھروں سے باہر جایا کرو۔اس آیت میں تبرج سے منع کیا گیا ہے اور اس سے مراد یہ ہے کہ :
1۔ عورت بے پردہ ہو کر غیر محرم مردوں کے سامنے نہ آئے۔
2۔ اور نیم عریاں لباس پہنے ہوئے اپنی زینت یا اعضاء زینت میں سے کسی عضو کو ان کے سامنے ظاہر نہ کرے۔
3۔ اور مٹک مٹک کر نہ چلے جس سے مردوں کی جنسی خواہش بھڑک اٹھے۔

4۔ اور وہ غیر محرم مردوں سے نرم اور پست آواز میں گفتگو نہ کرے جس سے ان کے دلوں میں برے خیالات پیدا ہوں۔
5۔ اور وہ غیر محرم مردوں سے مصافحہ نہ کرے اور ان کے ساتھ اختلاط سے پرہیز کرے۔

یہ تمام صورتیں اس تبرج میں شامل ہیں جس سے اللہ تعالیٰ نے ایمان والی خواتین کو منع کر دیا ہے اور اسے جاہلیت کے اعمال میں سے ایک عمل قرار دیا ہے۔
اور اسی طرح اللہ تعالیٰ کا فرمان ہے :
**وَالْقَوَاعِدُ مِنَ النِّسَائِ اللاَّتِیْ لَا یَرْجُوْنَ نِکَاحًا فَلَیْسَ عَلَیْہِنَّ جُنَاحٌ أَنْ یَّضَعْنَ ثِیَابَہُنَّ غَیْرَ مُتَبَرِّجَاتٍ بِزِیْنَۃٍ وَأَنْ یَسْتَعْفِفْنَ خَیْرٌ لَّہُنَّ ** [النور :60]

اور وہ بوڑھی عورتیں جنھیں نکاح کی خواہش نہ رہی ہو، ان کے لئے گناہ کی بات نہیں کہ وہ اپنی اوڑھنی یا برقعہ وغیرہ اتار دیں، بشرطیکہ وہ اپنا بناؤ سنگھار نہ دکھاتی پھریں اور اس سے بھی پرہیز کریں تو ان کے لئے بہتر ہے۔

اس آیت میں اللہ تعالیٰ نے عمر رسیدہ خواتین کو غیر محرم مردوں کے سامنے اوڑھنی یا برقعہ وغیرہ اتارنے کی اجازت دی ہے لیکن اس شرط کے ساتھ کہ ان کا بناؤ سنگھار ظاہر نہ ہو۔اس سے ثابت ہوا کہ اگر ان کا بناؤ سنگھار ظاہر ہوتا ہو تو انہیں بھی چادر یا برقعہ وغیرہ اتارنے کی اجازت نہیں ہے۔اسی لئے اللہ تعالیٰ نے اس کے فوراً بعد یہ فرمایا ہے کہ اگر وہ اس سے بھی پرہیز کریں یعنی برقعہ وغیرہ نہ اتاریں تو یہ ان کے حق میں بہتر ہے۔ لہذا جب عمر رسیدہ خواتین کو بناؤ سنگھار کے اظہار کی اجازت نہیں او ران کے لئے برقعہ پہننا بہتر ہے تو جوان عورتوں کو اس کی اجازت کیسے ہو سکتی ہے کہ وہ خوشبو سے معطر ہو کر اور مکمل میک اپ کئے ہوئے بغیر پردہ کے پھرتی رہیں۔

اور رسول اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے بناؤ سنگھار کو ظاہر کرنے والی خواتین کو درج ذیل الفاظ میں سخت وعید سنائی ہے :
دو قسم کے جہنمیوں کو میں نے نہیں دیکھا ہے۔ایک تو وہ لوگ ہیں جن کے پاس گائے کی دموں کی مانند کوڑے ہوں گے جن سے وہ لوگوں کو ہانکیں گے اور دوسری وہ خواتین ہیں جو ایسا لباس پہنیں گی کہ گویا برہنہ ہوں گی۔لوگوں کے دلوں کو اپنی طرف لبھانے والی اور تکبر سے مٹک کر چلنے والی ہوں گی۔ان کے سر اونٹوں کی کہانوں کی مانند ایک طرف جھکے ہوں گے۔ایسی عورتیں جنت میں داخل نہیں ہوں گی اور نہ اس کی خوشبو پائیں گی حالانکہ اس کی خوشبو تو بہت دور سے محسوس کی جائے گی۔ [ مسلم :الجنۃ باب النار یدخلہا الجبارون :2128 ]

اسی طرح رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کا ارشاد گرامی ہے :

أَیُّمَا امْرَأَۃٍ اِسْتَعْطَرَتْ فَمَرَّتْ بِالْقَوْمِ لِیَجِدُوْا رِیْحَہَا فَہِیَ زَانِیَۃٌ [ ابو داؤد : الترجل باب فی طیب المرأۃ، 4167، الترمذی : الإستئذان باب ما جاء فی کراہیۃ خروج المرأۃ متعطرۃ، 2937، النسائی: الزینۃ باب ما یکرہ للنساء من الطیب،5126]

جو عورت خوشبو لگا کر کچھ لوگوں کے پاس سے گزرے تاکہ وہ اس کی خوشبو کو محسوس کر سکیں تو وہ بد کار عورت ہے۔

ان دونوں حدیثوں سے معلوم ہوا کہ بناؤ سنگھار کو ظاہر کرتے ہوئے بے پردہ ہو کر گھروں سے باہر نکلنا کبیرہ گناہ ہے۔
باقی آیندہ
​
 
Last edited by a moderator:
Advertisement

یہ ہے خلیفہ ملاعمرکے اسلامی دور خلا فت میں خواتین کا صحیح مقام

Taliban_beating_woman_in_public_RAWA.jpg


Taliban_execute_Zarmeena_in_Kabul_in1999_RAWA.jpg

​
 
Advertisement

کسی بھی ملک کی ترقی کا راز اس کی ٪51 سے زیادہ آبادی کوخود ساختہ شریعت کی آڑ لے کرسات پردوں کے میں قید کر کے نہیں بلکہ اس ملک کے دیگر افراد کیطرح محنت اورجد جہد میں پوشیدہ ہے

​
Ayesha-Farooq_2658627b.jpg


Pakistan's only female fighter pilot becomes role model for millions of girls


_68162792_68162791.jpg


8030097953_b9f7d7dab3_o-629x417.jpg


Pakistani Women Hit Hurdles in Medical Profession


1.jpg


First Gold Medal Comes to Pakistan in Asian Games

The+Pakistan+Women%2527s+National+Guard+in+the+late+1940s.jpg


The Pakistan Women's National Guard in the late 1940s​




​
 
﴾ وَلَا تَقُولُوا لِمَا تَصِفُ أَلْسِنَتُكُمُ الْكَذِبَ هَـٰذَا حَلَالٌ وَهَـٰذَا حَرَامٌ لِّتَفْتَرُوا عَلَى اللَّـهِ الْكَذِبَ ۚ إِنَّ الَّذِينَ يَفْتَرُونَ عَلَى اللَّـهِ الْكَذِبَ لَا يُفْلِحُونَ
 
Advertisement
پردہ کرنا فرض ہے

اسلام میں خواتین کا مقام اور پردہ
حافظ محمداسحاق زاہد

پردہ کرنا فرض ہے


خواتینِ اسلام پر اپنے پورے جسم کا پردہ کرنا فرض ہے۔ہم درجِ ذیل سطور میں قرآن و حدیث سے پردے کی فرضیت کے دلائل ذکر کریں گے تاکہ اس موضوع پر کسی قسم کا شک و شبہ باقی نہ رہے۔یاد رہے کہ مغرب زدہ لوگ پردے کو رجعت پسندی قرار دیتے ہیں اور ان کا دعویٰ یہ ہے کہ پردہ اسلام کے اوائل میں تو درست تھا اب یہ قابلِ عمل نہیں رہا۔حالانکہ تمام ائمہ دین، علماء کرام اور مجتہدین امت کا اس بات پر اتفاق ہے کہ رسول اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی وفات کے بعد قرآن وسنت کے احکامات تا قیامت باقی ہیں اور جس طرح آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی نبوت قیامت تک کے لوگوں کے لئے ہے اسی طرح آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی شریعت بھی قیامت تک کے لوگوں کے لئے ہے اور اس میں کوئی رد وبدل نہیں ہو سکتا۔پھر یہ بات بھی قابلِ ذکر ہے کہ پردے کی فرضیت کا حکم نازل ہونے کے بعد تمام خواتینِ اسلام نے اس حکم کی پابندی کی، چنانچہ وہ بلا ضرورت گھروں سے باہر نہیں نکلتی تھیں اور جب کسی ضرورت کے پیش نظر گھر سے باہر جاتیں تو مکمل با پردہ ہو کر جاتیں۔پھر مسلمان خواتین کا یہ عمل صحابۂ کرامؓ کے دور میں اور پھر تابعین ؒ کے عہد میں بھی جاری رہا۔اور یہی وہ زمانے ہیں جن کے بہترین زمانہ ہونے کی شہادت خود رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے دی ہے۔پھر اس کے بعد بھی یہ مبارک عمل کبھی منقطع نہیں ہوا حتیٰ کہ چودھویں صدی ہجری میں جب خلافتِ اسلامیہ کا خاتمہ ہوا اور امتِ مسلمہ بصد افسوس چھوٹے چھوٹے ملکوں میں منقسم ہو گئی اور مغربی افکار کی نشر و اشاعت کا آغاز ہوا تو اکثر مسلمان خواتین نے پردے کو خیر باد کہہ دیا۔اورآہستہ آہستہ بیشتر اسلامی ممالک میں بے حیائی اور عریانی نے حیا اور غیرت کی جگہ لے لی۔ سو پردہ دورِ حاضر کے علماء کی اختراع نہیں بلکہ یہ اسلام کی بہترین صدیوں میں بھی تھا اور اس کے بعد بھی کئی صدیوں تک جاری رہا۔اس لئے اسے رجعت پسندی یا دقیانوسیت قرار دینا ایک بہت بڑی غلط فہمی ہے جس کا ازالہ کرنا از حد ضروری ہے۔

خواتینِ اسلام ! اب آپ فرضیتِ پردہ کے متعلق واضح دلائل ملاحظہ فرمائیں تاکہ آپ کو یہ معلوم ہو کہ پردہ قرآن و حدیث سے ایک ثابت شدہ حکم ہے۔اللہ اور اس کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم نے خواتینِ اسلام کو اس کا پابند کیا ہے اور یہی پاکباز خواتین کا شیوہ اور طرزِ عمل رہا ہے۔
* فرمان الٰہی ہے :
**وَإِذَا سَأَلْتُمُوْہُنَّ مَتَاعًا فَاسْئَلُوْہُنَّ مِنْ وَّرَائِ حِجَابٍ ذٰلِکُمْ أَطْہَرُ لِقُلُوْبِکُمْ وَقُلُوْبِہِنَّ ** [ الاحزاب : 53]

اور جب تم ان سے کوئی چیز طلب کرو تو پردے کے پیچھے سے طلب کرو، یہ تمھارے اور ان کے دلوں کے لئے کامل پاکیزگی ہے۔

یہ آیت آیۃ الحجاب(پردے کی آیت )کے نام سے معروف ہے، کیونکہ پردے کی فرضیت کے متعلق یہ پہلی آیت تھی۔اور یہ ماہِ ذو القعدہ پانچ ہجری میں نازل ہوئی اور اس کے شانِ نزول کے بارے میں حضرت انسؓ کی روایت میں ہے کہ حضرت عمرؓ نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے عرض کی : اے اللہ کے رسول ؐ! آپؐ کے پاس اچھے برے ہر طرح کے لوگ آتے ہیں، تو کاش آپ امہات المؤمنین کو پردہ کرنے کا حکم دیں۔اس پر اللہ تعالیٰ نے یہ آیت نازل فرمائی۔ [ بخاری : 4790 ]
یہ آیت اگرچہ امہات المؤمنینؓ کے بارے میں نازل ہوئی، لیکن اس میں پردے کا حکم تمام خواتینِ اسلام کے لئے تھا اور اب تک ہے اور اسی طرح رہے گا۔ کیونکہ اس آیت کے نزول کے بعد رسول اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے جہاں اپنی ازواج مطہراتؓ کو پردہ کرنے کا حکم دیا وہاں تمام صحابۂ کرامؓ نے بھی اپنی خواتین کو اس پر عمل درآمد کرنے کا حکم دیا۔اور پھر پردہ کرنے کی جو حکمت اس آیت میں ذکر گئی ہے کہ یہ تمھارے اور ان کے دلوں کے لئے کامل پاکیزگی ہے، یہی حکمت اس بات کی دلیل ہے کہ آیت میں پردہ کرنے کا حکم عام ہے اور اس میں تمام خواتینِ اسلام شامل ہیں۔کیونکہ جب پردہ کرنے سے امہات المؤمنینؓ جیسی پاکباز خواتین کے دل پاکیزہ رہیں گے تو باقی خواتین کے لئے تو اس پر عمل کرنا اور بھی ضروری ہو گا تاکہ ان کے دلوں میں بھی پاکیزگی آئے۔

* فرمان الٰہی ہے :
** یٰا أَیُّہَا النَّبِیُّ قُلْ لِأَزْوَاجِکَ وَبَنَاتِکَ وَنِسَائِ الْمُؤْمِنِیْنَ یُدْنِیْنَ عَلَیْہِنَّ مِنْ جَلاَبِیْبِہِنَّ ذٰلِکَ أَدْنیٰ أَنْ یُّعْرَفْنَ فَلاَ یُؤْذَیْنَ **

اے نبیؐ ! اپنی بیویوں سے اور اپنی بیٹیوں سے اور تمام مسلمانوں کی عورتوں سے کہہ دو کہ وہ اپنے اوپر اپنی چادریں لٹکا لیا کریں۔اس سے بہت جلد ان کی شناخت ہو جایا کرے گی پھر انھیں ستایا نہیں جائے گا۔ [ الأحزاب : 59 ]

اس آیت میں اللہ تعالیٰ نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی ازواج مطہراتؓ اور آپؐ کی صاحبزادیوں سمیت تمام خواتینِ اسلام کو حکم دیا ہے کہ وہ ایک بڑی چادر کے ذریعے سر سے لیکر پاؤں تک مکمل پردہ کیا کریں۔اور اس کی حکمت یہ بیان فرمائی کہ اس سے ان کی پہچان ہو جائے گی کہ یہ شریف گھرانوں کی با عزت اور با حیا خواتین ہیں اس لئے کوئی شخص انھیں ستانے کی جرأت نہیں کر سکے گا۔اور اس آیت سے معلوم ہوا کہ پردہ کرنا شرافت اور حیا کی علامت ہے اور اس کے برعکس بے پردگی بے حیائی کی علامت ہے۔
اور اس آیت میں اس بات کی دلیل بھی ہے کہ چہرہ سمیت پورے جسم کا پردہ کرنا فرض ہے۔کیونکہ عربی زبان میں ( جلباب ) اس کھلی چادر کو کہتے ہیں جس سے پورا جسم ڈھک جائے اور بالکل یہی معنی امہات المؤمنینؓ اور صحابیاتؓ نے بھی اس آیت سے اخذ کیا تھا۔چنانچہ حضرت ام سلمہؓ کہتی ہیں :
جب یہ آیت نازل ہوئی تو انصار کی خواتین گھونگٹ بنائے ہوئے گھروں سے اس طرح نکلتی تھیں کہ گویا ان کے سروں پر کوے بیٹھے ہوں اور انھوں نے سیاہ رنگ کی چادریں اوڑھ رکھی ہوتی تھیں۔ [ مصنف عبد الرزاق ]
اور حضرت عائشہؓ کہا کرتی تھیں :
اللہ تعالیٰ انصاری خواتین پر رحم فرمائے، جب یہ آیت نازل ہوئی تو انھوں نے اپنی چادریں پھاڑ کر ان سے اپنے چہرے ڈھانپ لئے اور وہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے پیچھے یوں با وقار انداز میں نماز پڑہتیں کہ جیسے ان کے سروں پر کوے بیٹھے ہوں۔ [ ابن مردویہ ]
نیز اس آیت میں اس بات کی دلیل بھی ہے کہ پردہ کرنے کا حکم تمام خواتین اسلام کے لئے ہے نہ کہ صرف امہات المؤمنینؓ کیلئے۔کیونکہ اس میں اللہ تعالیٰ نے نبی صلی اللہ علیہ وسلم کو حکم دیا ہے کہ وہ جہاں اپنی بیویوں اور بیٹیوں کو پردہ کرنے کا حکم دیں وہاں دیگر مومنوں کی تمام خواتین کو بھی اس کا حکم دیں۔
* فرمان الٰہی ہے :

**وَقُلْ لِّلْمُؤْمِنَاتِ یَغْضُضْنَ مِنْ أَبْصَارِہِنَّ وَیَحْفَظْنَ فُرُوْجَہُنَّ وَلاَ یُبْدِیْنَ زِیْنَتَہُنَّ إِلاَّ مَا ظَہَرَ مِنْہَا وَلْیَضْرِبْنَ بِخُمُرِہِنَّ عَلیٰ جُیُوْبِہِنَّ وَلاَ یُبْدِیْنَ زِیْنَتَہُنَّ إِلاَّ لِبُعُوْلَتِہِنَّ أَوْ آبٰائِہِنَّ أَوْ آبٰائِ بُعُوْلَتِہِنَّ أَوْ أَبْنَائِہِنَّ أَوْ أَبْنَائِ بُعُوْلَتِہِنَّ أَوْ إِخْوَانِہِنَّ أَوْ بَنِیْ إِخْوَانِہِنَّ أَوْ بَنِیْ أَخَوَاتِہِنَّ أَوْ نِسَائِہِنَّ أَوْ مَا مَلَکَتْ أَیْمَانُہُنَّ أَوِ التَّابِعِیْنَ غَیْرِ أُوْلِی الْإِرْبَۃِ مِنَ الرِّجَالِ أَوِ الطِّفْلِ الَّذِیْنَ لَمْ یَظْہَرُوْا عَلیٰ عَوْرَاتِ النِّسَائِ وَلاَ یَضْرِبْنَ بِأَرْجُلِہِنَّ لِیُعْلَمَ مَا یُخْفِیْنَ مِنْ زِیْنَتِہِنَّ ** [ النور : 31]

ایمان والی عورتوں سے کہہ دو کہ وہ اپنی نگاہیں نیچی رکھیں اور اپنی عزت کی حفاظت کریں اور اپنی زینت کو ظاہر نہ کریں، سوائے اس کے جو ظاہر ہے۔ اور اپنے گریبانوں پر اپنی اوڑھنیاں ڈالے رکھیں اور اپنا بناؤ سنگھار کسی کے سامنے ظاہر نہ کریں سوائے اپنے شوہروں کے یا اپنے باپ کے یا اپنے خسر کے یا اپنے لڑکوں کے یا اپنے خاوند کے لڑکوں کے یا اپنے بھائیوں کے یا اپنے بھتیجوں کے یا اپنے بھانجوں کے یا اپنے میل جول کی عورتوں کے یا اپنے غلاموں کے یا ایسے نوکروں کے جو شہوت والے نہ ہوں یا ایسے بچوں کے جو عورتوں کے پردے کی باتوں سے مطلع نہ ہوں۔اور اس طرح زور زور سے پاؤں مار کر نہ چلیں کہ ان کی پوشیدہ زینت معلوم ہو جائے۔

مذکورہ آیت میں کئی باتیں انتہائی قابلِ توجہ ہیں :
1۔اللہ تعالیٰ نے ایمان والی خواتین کو حکم دیا ہے کہ وہ اپنی عزت کی حفاظت کریں اور یہ بغیر پردے کے ممکن نہیں۔کیونکہ جب پردہ نہیں ہو گا تو مرد بے پردہ عورت کی طرف متوجہ ہو گا، نظریں ملیں گی اور پھر انجام عورت کی بے عزتی ہو گا۔ سو پردہ کرنے سے عزت کا تحفظ ہوتا ہے اور بے پردگی سے ایسا نہیں ہو سکتا۔

2۔اللہ تعالیٰ نے عورتوں کو اپنی زینت ( بناؤ سنگھار ) کو ظاہر کرنے سے منع فرمایا ہے، سوائے اس زینت کے جو مجبوراً یا خود بخود ظاہر ہو جائے۔اس سے ثابت ہوا کہ پردہ کرنا عورت پر فرض ہے کیونکہ بغیر پردہ کے زینت کو چھپانا ممکن نہیں۔اور اس آیت میں اس بات کی دلیل بھی ہے کہ چہرے کا پردہ کرنا بھی ضروری ہے کیونکہ زیب و زینت کا سب سے بڑا مظہر چہرہ ہے، لہذا اسے چھپانا لازم ہے۔


3۔اس آیت میں اللہ تعالیٰ نے حکم دیا ہے کہ خواتین اپنے گریبانوں پر اوڑھنیاں ڈالے رکھیں۔ یعنی اپنا سر، چہرہ، گردن اور سینہ اچھی طرح سے چھپا کر رکھیں۔ اور حضرت عائشہؓ کہا کرتی تھیں :
اللہ تعالیٰ اولیں مہاجر عورتوں پر رحم فرمائے، جب اللہ تعالیٰ نے یہ آیت نازل فرمائی تو انھوں نے اپنی چادریں پھاڑ کر اپنے چہروں کو چھپا لیا۔
[ بخاری : تفسیر القرآن باب قولہ ولیضربن بخمرہن :4758]

اور ابن ابی حاتم نے حضرت صفیہؓ سے روایت کیا ہے، وہ کہتی ہیں کہ ہم نے حضرت عائشہؓ کے سامنے قریشی خواتین کی فضیلت کا ذکر کیا تو وہ کہنے لگیں : ہاں ٹھیک ہے! قریشی خواتین فضیلت والی ہیں لیکن میں نے انصاری خواتین سے زیادہ افضل خواتین نہیں دیکھیں۔وہ اللہ تعالیٰ کی کتاب کی سب سے زیادہ تصدیق کرنے والی اور اس پر سب سے زیادہ مضبوط ایمان والی ہیں۔چنانچہ جب سورۃ النور میں یہ حکم نازل ہوا کہ ** وَلْیَضْرِبْنَ بِخُمُرِہِنَّ عَلیٰ جُیُوْبِہِنَّ** یعنی وہ اپنے گریبانوں پر اپنی اوڑھنیاں ڈالے رکھیں، تو ان کے مردوں نے انہیں یہ حکم پڑھ کر سنایا، اس پر وہ صبح کے وقت جب نماز پڑھنے کے لئے گئیں تو اپنی چادروں کے ساتھ یوں گھونگٹ بنا کر گئیں کہ جیسے ان کے سروں پر کوے بیٹھے ہوں۔ [ فتح الباری ]

اس سے معلوم ہوا کہ ان خواتینِ اسلام نے اللہ تعالیٰ کے اس حکم کو فوراً عملی جامہ پہنایا اور اس کی تعمیل میں کسی حیل و حجت سے کام نہ لیا۔ اور دراصل یہی جذبۂ اطاعت و فرمانبرداری آج بھی امتِ مسلمہ کی خواتین سے مطلوب ہے۔ کاش کوئی ہو جو ایسا کر کے دکھائے !!

4۔نیز اللہ تعالیٰ نے خواتین کو زور زور سے پاؤں مار کر چلنے سے بھی منع فرمایا ہے تاکہ ان کی پوشیدہ زینت ظاہر نہ ہو۔اس سے معلوم ہوا کہ اپنے خوبصورت لباس کو ظاہر کرنا اور زیورات پہن کر اور اسی طرح میک اپ وغیرہ کر کے اپنے حسن کی نمائش کرنا اور غیر محرم مردوں کو دعوتِ نظارہ دینا، یہ سب عورتوں پر حرام ہے۔

فرضیتِ پردہ کی چوتھی دلیل حضرت عائشہؓ کی روایت ہے۔ وہ کہتی ہیں :
ہم رسول اللہ کے ساتھ حالتِ احرام میں تھیں، جب مرد ہمارے سامنے آتے تو ہم میں سے ہر خاتون اپنی کھلی چادر کو اپنے سر سے چہرے پر لٹکا لیا کرتی تھی اور جب وہ گزر جاتے تو ہم اپنا چہرہ ننگا کر لیتیں۔
[ احمد، ابو داؤد، ابن ماجہ، الدار قطنی، البیہقی ]

اس حدیث میں پردے کی فرضیت کا واضح ثبوت موجود ہے کیونکہ پردہ فرض تھا تو تبھی تو وہ پاکباز خواتین حالتِ احرام میں بھی غیر محرم مردوں کے سامنے آنے پر اپنے چہروں کو چھپا لیا کرتی تھیں۔ اور اس سے اس بات کا اندازہ بھی لگایا جا سکتا ہے کہ جب احرام کی حالت میں وہ اس قدر پردے کی پابندی کرتی تھیں تو اس کے علاوہ باقی ایام میں وہ کس قدر اس کی پابندی کرتی ہو ں گی۔
نیز اس میں اس بات کا ثبوت بھی ہے کہ چہرے کا پردہ کرنا لازمی امر ہے، کیونکہ جب احرام کی حالت میں غیر محرم مردوں کے سامنے چہرہ ننگا رکھنے کی اجازت نہیں تو کسی اور حالت میں چہرے کو ننگا رکھنا کیسے جائز قرار دیا جا سکتا ہے؟
اور کوئی شخص یہ دعویٰ نہیں کر سکتا کہ ایسا تو محض امہات المؤمنینؓ ہی کرتی تھیں جنھیں پردہ کرنے کا حکم دیا گیا تھا کیونکہ باقی صحابیاتؓ بھی اسی طرح ہی کیا کرتی تھیں۔ جیسا کہ حضرت اسماء بنت ابی بکرؓ سے روایت ہے، وہ کہتی ہیں:

ہم ( غیر محرم ) مردوں سے اپنے چہروں کو چھپا لیا کرتی تھیں۔
[ ابن خزیمہ، الحاکم : صحیح علی شرط الشیخین ]



حضرت عائشہؓ سے روایت ہے کہ :

مومنہ عورتیں اپنی چادروں میں لپٹی ہوئی فجر کی نماز رسول اللہ للہ صلی اللہ علیہ وسلم کے پیچھے ادا کر تی تھیں۔پھر نماز ختم ہونے کے بعد اپنے گھروں کو واپس پلٹتیں تو اندھیرے کی وجہ سے انھیں کوئی پہچان نہیں سکتا تھا۔ [ بخاری ومسلم ]
یہ حدیث بھی اس بات کی دلیل ہے کہ پردہ کرنا تمام خواتینِ اسلام پر فرض ہے اور یہی اوائلِ اسلام سے پاکباز خواتین کا شیوہ رہا ہے۔

حضرت ام عطیہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے تمام خواتین کو عیدگاہ میں آنے کا حکم دیا تو بعض عورتوں نے کہا :
ہم میں سے کسی کے پاس چادر نہ ہو تو وہ کیا کرے ؟ تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : اسے اس کی بہن چادر پہنائے۔ [ بخاری ومسلم ]
اس حدیث سے ثابت ہوا کہ عہدِ نبوت کی تمام خواتین اپنے چہروں سمیت پورے جسم کا پردہ کرتی تھیں اور یہ بھی کہ کسی خاتون کے لئے جائز نہیں کہ وہ بغیر پردہ کے گھر سے باہر نکلے کیونکہ اگر بغیر پردہ کے گھر سے نکلنا جائز ہوتا تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم کم از کم ان خواتین کو ضرور اجازت دے دیتے جن کے پاس پردہ کرنے کے لئے چادریں نہیں ہوتی تھیں۔ تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ حکم کہ جس خاتون کے پاس چادر نہ ہو اسے اس کی بہن چادر پہنائے، یہ اس بات کی دلیل ہے کہ بغیر پردہ کے گھر سے نکلنا عورت پر حرام ہے۔

حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا :
جو شخص اپنے کپڑے تکبر کے ساتھ گھسیٹتا ہے، اللہ تعالیٰ روزِ قیامت اس کی طرف دیکھنا تک گوارا نہیں کرے گا۔ یہ سن کر حضرت ام سلمہؓ نے کہا : تو عورتیں اپنی چادروں کے کناروں کا کیا کریں؟ ( یعنی وہ انہیں کہاں تک لٹکا سکتی ہیں ؟ ) آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : ایک بالشت تک لٹکا لیا کریں، تو ام سلمہؓ نے کہا : تب تو پیر ننگے ہو جائیں گے ! تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : وہ ایک ہاتھ تک انھیں لٹکا لیا کریں، اس سے زیادہ نہیں۔

[ احمد، و أصحاب السنن، قال الترمذی : حسن صحیح ]

اس حدیث میں ذرا غور فرمائیں کہ اس وقت کی پاکباز خواتین کس قدر پورے جسم کے پردے کا خیال کرتی تھیں کہ انھیں اپنے پاؤں تک کو ننگا کرنا گوارا نہ تھا۔ جبکہ اس دور کی خواتین پاؤں تو کیا، پنڈلیوں بلکہ گھٹنوں تک اپنی ٹانگیں ننگی کر کے پھرتی رہتی ہیں اور انھیں ذرا بھی احساس نہیں ہوتا کہ وہ اللہ اور اس کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم کی نافرمانی کا ارتکاب کر رہی ہیں۔
اللہ تعالیٰ تمام مسلمان عورتوں کو ہدایت دے اور ان اسلامی تعلیمات پر عمل کرنے کی توفیق دے۔ (آمین ثم آمین)
خواتین و حضرات !
اگر آپ نے فرضیت پردہ کے دلائل کو بغور پڑھ لیا ہے تو اب آپ ذرا اپنے ضمیر سے پوچھیں کہ کیا اس کے بعد بھی کسی خاتون کے لئے جائز ہے کہ وہ پردہ کئے بغیر گھر سے باہر نکلے؟اپنا لباس، اپنے زیورات اور اپنی زیب وزینت کو غیر محرم مردوں کے سامنے ظاہر کرے اور انھیں دعوتِ نظارہ دیتی رہے ؟ کیا یہ دلائل جاننے کے بعد بھی کسی سرپرست یا والدین کے لئے یہ درست ہو سکتا ہے کہ وہ اپنی بیوی، یا بیٹی، یا بہن کو پردہ کے بغیر گھر سے باہر جانے کی اجازت دے ؟ کیا قرآن و حدیث کی ان واضح تعلیمات کو جاننے کے بعد یہ ضروری نہیں ہو جاتا کہ خواتین اسلام سرِ تسلیم خم کرتے ہوئے فوراً ان پر عمل در آمد کریں اور پردے کی پابندی شروع کر دیں ؟ اور کیا والدین کے لئے ضروری نہیں ہو جاتا کہ وہ بچپن ہی سے اپنی بیٹیوں کو پردے کا پابند بنائیں تاکہ وہ بڑی ہو کر بھی اس کی پابندی کرتی رہیں اور پھر جب ان کی شادی ہو جائے تو وہ اپنی بیٹیوں کو بھی اس کا پابند بنائیں ؟
ہم اپنے غیور بھائیوں اور لائقِ احترام ماؤں اور بہنوں سے اپیل کرتے ہیں کہ وہ اللہ تعالیٰ سے ڈریں اور سب مل کر مغرب کے گمراہ کن افکار کا مقابلہ کریں اور اپنی بیویوں، بیٹیوں اور بہنوں کو عفت وپاکدامنی کا تاج پہنا کر انھیں بے پردگی، اختلاط اور عریانی سے محفوظ رکھیں۔ اللہ تعالیٰ ہم سب کی حفاظت فرمائے اور ہمیں اپنے احکامات پر عمل کرنے کی توفیق دے۔ (آمین ثم آمین)
٭٭٭
ختم شد
​
 
Last edited by a moderator:
asal yani bunyaadi baat pardah nahin hai balkeh yeh hai keh islam deen hai yaa mazhab. jo shakhs islam ko mazhab samajhta hai us ko yeh haq hi nahin pohchta keh woh deene islam ke dastooro qawaneen ki baat kare kyunkeh aisi baatun ka mazhab se kuchh bhi taaluq nahin hota na ho sakta hai kyunkeh mazhab har insaan ka apna zaati maamla hai jis main doosrun ko dakhal-andaazi karne ka koi haq hi nahin hai. logoon ko chaiye is baat ko achhi tarah se samajh len taa keh is maamle main saheeh tarah se behs main hissa le saken.

agar yeh maan liya jaaye keh islam mazhab nahin deen hai to phir jo shakhs bhi khud ko deeni bunyaad per musalmaan kehlwaata hai us ko mazhabi zehniyat, rawaiye aur tarze amal ko chorna ho ga warna aisa shakhs jo islam ko deen maanta hai magar us ki saari soch aur us ke saare kaam mazhabi bunyaad per istawaar hen us ke dawe ki khud bakhud nafi kar dete hen.

yeh aik bunyaadi baat hai jis ka logoon ko saheeh tarah se pata lagaana chahiye taa keh un ka saara kiya karaaya zaaya nah jaaye.

deen ko mazhab se gadmad karna deen ko chhor kar kufar main daakhil hona hai. isi baat ko quraan main shirk kahaa gayaa hai. yani jo raasta khudaa ne insaanu ko bataaya hai zindagi guzaarne ka us main logoon ka apni taraf baaten daal lena jo us ke khilaaf hun deen main gadhbadh karna hai, yani saare deen hi ko kharaab karna hai.

jis tarah deen main apni taraf se cheezen daal lena ghalat hai ussi tarah se is main se apni taraf se cheezen nikaal lena bhi ghalat hai.

ab sawaal peda hota hai deen yani zindagi guzarne ka raatsa hota kia hai? zindagi guzaarne ke raaste se bunyaadi matlab insaanu ka apni zarooriyaate zindagaani ko poora karna hai kisi tareeqe se. agar insaan apni zarooriyaat zindagaani khudaa ke bataaye huwe tareeqe se karen ge to sab maalmaat drust tareeqe se anjaam pazeer hun ge warna insaan aapas main jhagadun main pad jaayen ge aur yun khudaa ki banayee hui khoobsoorat duniya aik jahanam ban jaaye gi.

isi liye quraan main aik manshoor diya gayaa hai aur kuchh ahdaaf diye ge hen insaanu ko haasil karne ke liye. na sirf yeh balkeh kuchh bunyaadi hadayaat bhi di gayee hen taakeh log diye ge ahdaaf ko un hadyaat ke mutaabiq haasil karen.

quran insaanu ko bunyaadi tor per do goal deta hai. aik yeh keh quraan ki bunyaad per insaanu ki aik masaali ummat banaoo aur doosra quraan ki bunyaad per aik masaali mulk banaoo jis main log deene islam ke dastooro qawaneen ke mutaabiq zindagyan guzaar saken. pakistan isi maqsad ke liye wajood main laaya gayaa tha magar musalmaan kehlwaane waalun ne deene islam ko mazhab banaaa daala aur yun woh khwaab jo pakistan ka nazriya pesh karne waalun ne dekha tha shamindae tabeer na ho saka. jab tak yeh khawaab poora nahin hota aur deene islam duniya ke saamne apni asli shakal main pesh nahin kiya jaata log deen islam ke baare main ulti seedhi baaten karte hi rahe ge.

jo log is sayaaqo sabaaq main quran ko samajhne ki koshish hi nahin karte aur baaten bahot badi badi karte hen woh hamesha is duniya main zaleelo khawaar hun ge aur hun ge bhi aik doosre ke hi haathun. yeh zillat ki zindagi jaari rahe gi jab tak log deene islam ko theek taragh se samajhne ki koshish nahin karte aur phir samajh kar is per poori eemaandari ke saath amal nahin karte.

isse pehle ke log ummat ban saken un ko bunyaad darkaar hai jo is qaabil ho keh ummat ko wajood main laa sake. bebunyaad baaten logoon ko ummat banaaa hi nahin saktin. is liye logoon ko bebunyaad baatun main apna waqt zaaya nahin karna chahiye warna ummat wajood main laane ka waqt hi un ke paas nahin rahe ga aur bina kuchh kiya hi woh is duniya se rukhsat ho jaayen ge.

All such important points have been explained in detail HERE and HERE. This is why people cannot afford not to go through these links if they are really interested in knowing things about the quran or deen of islam or pakistan. Mullaism is not deen of islam because mullahs are the inventers of mazhab who label it deen of islam. So people must get out of nonsense of mullahs if they truly want to make deen of islam properly known to humanity so that poeple come and join together as a proper human community on basis of deen of islam.
 
Last edited: