Advertisement

مردے کی راکھ سے بننے والا ہیرا

495x278x10008_97154591.jpg.pagespeed.ic.bG9wzu_obV.jpg


سید عاصم محمود
سائنس نے متوفی پیاروں کی باقیات محفوظ کرنے کا منفرد و انوکھا طریقہ دریافت کر لیا ***** بعض مذاہب کا عقیدہ ہے کہ انسانی جسم روح کا محض عارضی مسکن یا گھر ہے۔لہٰذا جب مسلسل استعمال سے گھرٹوٹ پھوٹ جائے اور روح اس سے نکل آئے،تو وہ کسی کام کا نہیں رہتا۔اسی لیے ہندو،بدھی،سکھ اور جینی انسانی لاش کو جلا ڈالتے ہیں۔ان مذاہب کے پیروکار سمجھتے ہیں،یوں روح کو تحریک ملتی ہے کہ وہ کسی نئے گھر کی تلاش میں سرگرداں ہو سکے۔ مردے کی لاش جل کر راکھ میں بدل جاتی ہے۔لاکھوں لوگ یہ راکھ بطور تبرک خاک دان میں رکھتے ہیں۔جب بھی کوئی خاندانی تقریب ہو،وہاں برکت حاصل کرنے کی خاطر یہ خاک دان بزرگوں کی نشانی سمجھ کر عزت و احترام سے رکھے جاتے ہیں۔ اب ایک سوئس کمپنی نے ایسا سائنسی طریق کار ایجاد کیا ہے جس کے ذریعے مردے کی راکھ کو ہیرے میں بدلنا ممکن ہو گیاگویا کوئی بدھی چاہے ،تو اپنے پیارے کی راکھ انگوٹھی میں بہ شکل ہیرا پہن کر چوبیس گھنٹے اسے اپنے پاس رکھ سکتا ہے۔دیکھیے،جدید ٹیکنالوجی بھی کیسے عجیب کمالات دکھا رہی ہے۔ انسانوں سمیت دنیا کی ہر زندہ شے ان ستاروں کی گرد سے بنی ہے جو کروڑوں اربوں سال کے دوران بنتے ،پھٹتے اور پھر تشکیل پاتے ہیں۔یہ گردوغبار اپنے اندر کاربن کے اجزا بھی رکھتا ہے۔کاربنی گرد کے ایٹم جب کروڑوں سال تک زبردست دبائو اور شدید درجہ حرارت میں رہیں ،تو آپس میں جڑ جاتے ہیں۔ایٹموں کے اسی ملاپ سے ہیرا جنم لیتا ہے۔ چند برس قبل سوئٹزرلینڈ کے سائنس دانوں کو خیال آیا،کیوں نہ مردوں کی راکھ کو ہیرے کی شکل دی جائے؟ایسا سوچنے کی ایک وجہ پیسا کمانا بھی تھی۔انھیں یہ علم تھا کہ دنیا میںبہت سے لوگ اپنے پیاروں کی راکھ کو ہیرے کی صورت دینا پسند کریں گے تاکہ ان کو شانِ شایان طریقے سے محفوظ رکھا جا سکے۔


اسی سوچ کے بطن سے الگورڈنزا( Algordanza )نامی کمپنی وجود میں آئی۔ اس دوران موجد ایسی منفرد و قیمتی مشین ایجاد کر چکے تھے جس میں زبردست دبائو اور شدید درجہ حرارت پیدا کرنا ممکن ہے۔اسی میں مصنوعی ہیرےتخلیق کیے جانے لگے۔الگورڈنزا نے اسی مشین کے ذریعے انسانی راکھ سے ہیرے بنانے کا فیصلہ کیا۔ دراصل ایک بالغ انسان کاجسم 18فیصد کاربن بھی رکھتا ہے۔سو یہی انسانی کاربن راکھ سے ہیرا تخلیق کرنے میںکام آیا۔ایک عام انسان کی راکھ ڈھائی کلو وزن رکھتی ہے۔جبکہ آدھ کلو راکھ سے باآسانی ایک قیراط(0.2گرام)وزنی ہیرا بن جاتا ہے۔گویا ایک آدمی یا عورت کی راکھ سے تقریباً پانچ ہیرے بنانا ممکن ہے۔ انسانی راکھ سے ہیرا تخلیق کرنے کا طریقہ یہ ہے کہ پہلے کیمیائی طور پہ کاربن اس سے علیحدہ کیا جاتا ہے۔معیاری ہیرا صرف 99 فیصد کاربن ہی سے تشکیل پاتا ہے۔بعد ازاں راکھ سے حاصل کردہ کاربن میں فولاد اور کوبالٹ کاآمیزہ ڈالا جاتا ہے تاکہ عمدہ ہیرا تیار ہو سکے۔ کاربنی راکھ پھر مشین میں ڈالی جاتی ہے۔مشین میں اس پہ آٹھ لاکھ ستر ہزارپائونڈ وزن پڑتا ہے۔یہ سطح زمین پہ موجود دبائو سے ساٹھ ہزار گنا زیادہ ہے۔جبکہ مشین کے اندر درجہ حرارت 2500 درجے سینٹی گریڈپایا جاتا ہے۔اس زبردست درجہ حرارت میں بیشتر دھاتیں پگھل کر پانی بن جاتی ہیں۔ یوں یہ مشین مصنوعی طور پہ ایسے قدرتی ماحول کو جنم دیتی ہے جس میں کاربن کے ایٹم باہم پیوست ہو سکیں۔اس طرح خودبخود ہیرا پیدا ہو جاتا ہے۔



یہ مصنوعی ہیرا بھی قدرتی ہیرے جیسی تمام خوبصورتی وخوبیاں رکھتا ہے۔فرق بس یہ ہے کہ قدرتی ہیرا کروڑوں برس کے عرصے میں آہستہ آہستہ بنتا ہے۔جبکہ مصنوعی ہیرے کو مشین ہفتہ دس دن میں تیار کر ڈالتی ہے۔ چونکہ مشین میں مصنوعی ہیرے سانچے میں تیار ہوتے ہیں،لہذا وہ معین و مطلوبہ شکل و صورت رکھتے ہیں۔اور قدرتی ہیروں کے مانند کٹے پھٹے نہیںہوتے! انسانی راکھ سے بنے ہیرے عموماً نیلی رنگت رکھتے ہیں۔ہمارے بدن میں عنصر بورون(Boron)پایا جاتا ہے۔یہی عنصر ہیرے کو نیلا رنگ دیتا ہے۔تاہم انسانی جسم میںبورون کی کمی یا زیادتی ہیرے کو گہرا یا ہلکا نیلا رنگ عطاکر سکتی ہے۔


انسان کی راکھ سے بنے ہیرے کی تیاری پہ 5ہزار ڈالر(پانچ لاکھ روپے)تا 22ہزار ڈالر(بائیس لاکھ روپے)خرچ اٹھتا ہے۔ ترقی یافتہ ممالک میں راکھ ٹھکانے لگانے پہ کثیر رقم خرچ ہوتی ہے ،سو اب کئی لوگ پیاروں کی راکھ کو ہیروں میں بدلنے لگے ہیں۔اور ان پیاروں کی فہرست میں پالتو جانور مثلاً کتے ،بلیاں ،طوطے وغیرہ بھی شامل ہیں۔ ندرت کے شوقین مرد وزن تو ویسے ہی یہ عجوبہ اپنانے کو تیار ہو جاتے ہیں۔سچ ہے،انسان کی متلون مزاج فطرت اپنی تسکین کے لیے نت نئی راہیں ڈھونڈ نکالتی ہے۔ ٭٭٭

​

[TD="align: right"]
[/TD]

[TD="align: right"]
[/TD]
 
Last edited by a moderator:
Advertisement
ایک بندہ مر گیا ہے تو اسکے جسم کو دفنانا سب سے بہتر ہے کیوں خواہ مخواہ مردے کو خجل خراب کرتے ہو یہی پانچ لاکھ کسی غریب کو دو
ویسے اس تھریڈ میں قابل غور بات مصنوی ہیرا بنانے والی مشین ہے
​
 
ہندوں کے تو مزے ہوجائیں گے۔

اگلے تو زندہ جلانے سے دریغ نہیں کرتے تو پہلے سے مرے ہوئوں سے ہیرے نکالنا تو ان کے لیے معمولی بات ہے۔
 
Pehlay to ***** may rakh beh jati the ! ab to Ghusal khanay waghera may bhi pyara heray ki shakal may sath phirta hoga . Ab to un ki life insurance bhi ziada hojaye ge kyon k marne ka baud wo heera ban sakengay :lol: . ALhamdulillah being a Muslim !