Advertisement

مردانہ کمزوری! غریدہ فاروقی

31251-1506056214.jpg


مردانہ کمزوری کی علت کا شکار معاشرہ خواتین کو ہمیشہ ایک مخصوص نظر سے پرکھتا ہے۔

ایسے معاشرے کے لیے خواتین محض مردوں کی جسمانی، نفسیاتی اور سماجی دلجوئی کے لیے تخلیق کی گئی ہیں جو ہر لمحہ مرد کی ظاہری اور باطنی انا کی تسکین کرتے ہوئے اسے اس کی کمزوری کا احساس نہ ہونے دیں۔

ایسا مردانہ معاشرہ عورتوں کو ہمیشہ سماجی دائروں میں قید رکھنا چاہتا ہے۔ یہ میری ماں ہے، وہ میری بہن ہے، یہ میری بیوی ہے، وہ میری بیٹی ہے۔

ان دائروں سے باہر نہ تو کسی عورت کا وجود ہے نہ وزن۔ ان دائروں کے اندر بھی عورت کے وجود کی حدود اسی مردانہ معاشرے نے قائم کر رکھی ہیں۔

جو عورت مرد کے اس دائرے سے باہر ہو وہ چالاک، چلتر، بکاؤ یا چالو یا ایسی ہی کچھ اور۔۔۔ بس انسان نہیں رہتی اور نہ ہی عزت رکھتی ہے کیونکہ وہ مرد کی کمزوری اور انا کے لیے خطرہ جو بن جاتی ہے۔

ماں ہے تو بیٹے کتنے رکھتی ہے، بیوی ہے تو بچے کتنے پیدا کر سکتی ہے، بہن ہے بیٹی ہے تو دوپٹے کا پلو کتنا سر پر رکھنا ہے اور کتنا سینے پر، بہو ہے تو جہیز کتنا لے کر آنا ہے، کمزور معاشرے میں عورت کے لیے ان سب باتوں کا تعین مرد کرتا ہے اور انہی کی بنیاد پر عورت کے کردار کی پرکھ بھی کرتا ہے۔

تعلیم کون سی اور کتنی حاصل کرنی ہے، پیشہ کون سا اختیار کرنا ہے، جاب کرنی ہے یا نہیں کرنی۔۔۔ آج کے دور میں بھی اس معاشرے میں ان سب باتوں کا تعین عورت کے لیے کرنا مرد کا ہی اختیار کل ہے۔


GNN.jpg


تعلیم، نوکری، شادی، بچے، طلاق، خلع، علیحدگی۔۔۔ ان جیسے معاملات میں جہاں کسی عورت نے دائرے سے باہر سوچنے کی کوشش بھی کی اس پر کالک لگا دی گئی۔

معاشرہ چونکہ خود مردانہ کمزوری کا شکار ہے اس لیے عورت کے کردار پر کالک مل دو تاکہ اپنی بیماری کی سیاہی چھپی رہے۔ فلاں کے ساتھ اٹھتی ہے، فلاں کے ساتھ بیٹھتی ہے۔ عورت کا کردار مرد کے ہاتھ میں موم کی گڑیا کی طرح تھما دیا گیا ہے۔ جہاں حکم عدولی ہوئی بازو مروڑ دیا، ہاتھ جھٹک دیا، پاؤں توڑ دیا، ناک کاٹ دی یا گڑیا کو جلا ہی ڈالا۔ چپ چاپ اپنے ہی دامن میں پگھلتی، نہ کسی نے آواز سنی، نہ شور سنا۔

کتنی ہی خواتین ہیں جو ہمارے معاشرے میں چادر اور چار دیواری کے تقدس کی چند فرسودہ روایات اور نظریات کی بھینٹ چڑھ رہی ہیں صرف اس لیے کہ ان کا تعین مردانہ معاشرے نے کر رکھا ہے۔

گھر میں مرد بدتہذیبی کرے، گالم گلوچ کرے، مار پیٹ کرے لیکن گھر کی بات گھر سے باہر نہ جائے کیونکہ گھر کا ’تقدس‘ برقرار رہے۔ گلی محلے والے کیا کہیں گے، خاندان والے کیا کہیں گے۔

یہ سب خوف عورت کے اندر اسی مردانہ معاشرے نے ہی ٹھونس رکھے ہیں۔ مرد ہاتھ اٹھائے لیکن گھر کا ’تقدس‘ پامال نہ ہو، عورت آواز بھی اٹھائے تو چادر اور چار دیواری کی ’حرمت‘ میں دراڑ پڑ جائے۔

مرد ظلم کرے تو بھی معصوم، عورت مظلوم ہو کر بھی مطعون، کچھ تو کیا ہوگا جو مرد کو غصہ آیا۔ کچھ تو کیا ہوگا جو گھر کے مرد نے ہاتھ اٹھایا۔

بیٹے پیدا نہیں کرتی، کچھ تو نقص عورت میں ہی ہوگا۔ سڑک پر چلتے کسی بدمعاش مرد نے آواز کس دی۔ دوپٹہ ٹھیک سے نہیں لیا ہوگا۔ ریپ ہوگیا، کپڑے ٹھیک نہیں پہنے ہوں گے، کردار ہی ٹھیک نہیں ہوگا۔

سرخ لپ سٹک لگا لی، آج تو ضرور کسی کو دعوت خلوت دی ہوگی۔ عورت کے دوپٹے کے پلوکی چوڑائی سے آستین کی لمبائی تک، گلے کی گہرائی سے قمیض کے گھیراؤ تک، شلوار کے نیفے سے لے کر پائنچے کی پیمائش تک عورت کے کردار کی ناپ تول اس مرد کے ہاتھ ہے جو خود ازلی کمزوری کا شکار ہے۔

اسی کمزوری کی علت اور عیب پر قابو پانے کے لیے مرد کبھی عورت کو دھمکاتا ہے کبھی ڈراتا ہے کبھی رعب جماتا ہے کبھی مارتا پیٹتا ہے، کبھی جان سے مار دیتا ہے۔

پھر بھی عورت باز نہ آئے تو صدیوں سے آزمودہ نسخہ کیمیا اپناتا ہے اور عورت پر لیبل چپکا دیتا ہے کہ رہی سہی زندگی میں شاید ہی کوئی دوسرا ہو جو اس لیبل کے نیچے دبی عورت کی اصل پہچان کو جانچ سکے۔

بہت سن لیا، بہت سہہ لیا، بہت لکھ دیا بہت کہہ دیا۔ یہ اٹھارویں یا انیسویں صدی نہیں جہاں مشرقی عورت کا گہنا، مشرقی عورت کا حسن اور زیور جیسی فرسودہ سوچ اور چاردیواری کے تقدس اور حرمت جیسی بوسیدہ روایات اور رواج کو مسلسل پنپنے دیا جائے۔

عورت کو آواز اٹھانی ہوگی، اٹھنا ہوگا۔ کچھ توعورت نے آواز بلند کی ہے لیکن تاحال نقار خانے میں طوطی کی مانند ہے۔ سینکڑوں عورتیں ہیں جو ابھی بھی گھروں یا دفتروں کی چار دیواری میں مردوں کے ہاتھ کیسے کیسے عذاب سہنے پر مجبور ہیں اور خاموش ہیں۔

جب تک بولو گے نہیں تو کوئی سنے گا کیسے؟ بولنے پر بھی ہزار تہمت لگے گی لیکن چپ رہ کر بھی عذاب ٹلے گا نہیں۔

ہر وہ عورت جو مرد کے ہاتھوں جسمانی، نفسیاتی، معاشی یا سماجی تشدد کا شکار ہے، اسے بولنا ہوگا آواز اٹھانی ہوگی، اپنی طاقت آپ بننا ہوگا۔

مرد کے ظلم کا نشانہ ہے تو غلطی عورت کی نہیں لیکن اگر ’مسلسل‘ ظلم کا نشانہ ہے تو کہیں نہ کہیں غلطی ضرور ہو رہی ہے۔ آواز نہ اٹھانے کی غلطی۔ ظلم برداشت کرتے جانے کی غلطی۔

عورت آواز اٹھائے گی تو یا تو مدد ملے گی یا نہیں ملے گی۔ مدد ملے تو کیا ہی خوب، لیکن نہ بھی ملے تو بذات خود آواز بلند کرنا اپنی مدد آپ سے کم نہیں۔

ظلم کرنے سے بڑا ظلم اسے سہنا اور سہتے رہنا ہے۔ دنیا بدل رہی ہے، دنیا بدل چکی ہے، عورت کو آج بھی صرف احساس کرنا ہے کہ وہ اپنے اندر کتنی بڑی طاقت رکھتی ہے۔

آج دنیا کے بدلنے میں عورت کے بدلنے کا بہت بڑا کردار ہے اور یہی عورت کی بڑی قوت اور طاقت ہے، اس معاشرے کے خلاف جس کی سب سے بڑی علت ہی مردانہ کمزوری ہے!

​
 
Last edited by a moderator:
Advertisement
Jo mard jahalat ki waja se ziyadathi karta hai os se Allah poochega , baqi bohut si cheezen hain jiski Islam main bhi ijazat nahi , western world Main tu aurat azad hai tu family structure dheko 80% divorce ratio hai .
Quran main tu aurat ko mard ki kethi kaha giya hai tu kiya Islam bhi chorogi??
Is maushre main isla ki zaroorat hai magar isla k naam par azaadi (fahaashi) nahi . Le de k ek family structure tu bacha hai yahan par jo western or develop world main khatam ho Chuka hai.
 
Ooo masi musibtay! Orat orat ki dusman hai chahay wo sas baho ki Surat hoo, nand bhawaj,sutan, orat orat hi k khilaf batain banati hai or sazis karti hai is may mard ko khacitna sarasar zulm hai , mard sirf Kar guzarta hai baki sari batain orat orat hi ky khilaf karti aaye hai
 
Advertisement
کس قدر کھوکھلا آرگومنٹ ہے
یعنی ایک عورت باپ بھائی شوہر اور بیٹے سے آزادی چاہتی ہے ان مردوں سے ملنے انھیں شوخ میک اپ دکھانے انھیں سینہ شلوار کی لمبائی چھوٹے یا بغیر دوپٹے ملنے کی آزادی حاصل کرنے ایک شوہر کے علاوہ ہر مرد سے ملنے کی آزادی مانگنے پر اگر گھومنا پھر بھی مردوں کی دنیا میں ہے تو آزادی کیا ہے؟ یعنی ایک مرد سے ہر مرد تک؟
آزادی تو یہ ہے کے عورت کس کس سے ملنے کے جھگڑے سے آزاد ہو کر ہر مرد سے ملنے سے انکار کر دے .بیٹے کی خواہش سے آزاد ہو جائے باپ کی شفقت اور بھائی کی محبت کے مطالبے سے بھی اور ایک مرد سے مل کر مردوں کی نسل بڑھانے کے عمل سے بھی
اور ساس نند دیورانی جیٹھانی شوہر کی گرل فرینڈ تو مرد نہیں تو ان سے نفرت کی بنیاد کیا ہے اگر مقدمہ صرف مرد کے خلاف ہے تو ؟
 
کس قدر کھوکھلا آرگومنٹ ہے
یعنی ایک عورت باپ بھائی شوہر اور بیٹے سے آزادی چاہتی ہے ان مردوں سے ملنے انھیں شوخ میک اپ دکھانے انھیں سینہ شلوار کی لمبائی چھوٹے یا بغیر دوپٹے ملنے کی آزادی حاصل کرنے ایک شوہر کے علاوہ ہر مرد سے ملنے کی آزادی مانگنے پر اگر گھومنا پھر بھی مردوں کی دنیا میں ہے تو آزادی کیا ہے؟ یعنی ایک مرد سے ہر مرد تک؟
آزادی تو یہ ہے کے عورت کس کس سے ملنے کے جھگڑے سے آزاد ہو کر ہر مرد سے ملنے سے انکار کر دے .بیٹے کی خواہش سے آزاد ہو جائے باپ کی شفقت اور بھائی کی محبت کے مطالبے سے بھی اور ایک مرد سے مل کر مردوں کی نسل بڑھانے کے عمل سے بھی
اور ساس نند دیورانی جیٹھانی شوہر کی گرل فرینڈ تو مرد نہیں تو ان سے نفرت کی بنیاد کیا ہے اگر مقدمہ صرف مرد کے خلاف ہے تو ؟
Iss ke argument ki ussi waqt samajh aye gi jab aap iska article dubara parhein gay laikin jaha bhi "aurat" ka lafz hai waha par "Maryam" se replace kar dein gay. Isko koi bataye Naani 420 apne gender ki wajah se hi aaj bahir hai warna convicted criminal hai.
 
یہ وہی خاتون تو نہیں جس نے ایک کمسن گھریلو ملازمہ کو چند ہزار روپوں کے عوض اپنے گھرمقید کررکھا تھا ، جس کی آڈیو اب بھی یوٹیوب پر دستیاب ہے اور الزامات درست ثابت ہونے پر اسے ایکسپریس چینل سے نکال باہر کیا تھا- یا منافقت تیرا ہی آسرا
 
Last edited:
لگتا ہے شوباز کاٹُھلّوکسی کام کا نہیں ہے ویسے ہی جب سے عمران وزیراعظم بنا ہے اس کی ہنسی ہی کہیں پھنس گئ یے اور کمر کا کمرا ہو گیاہے ایسےمیں کچھ نہیں ہو سکتا پلاسٹک کا ٹھلّو استعمال کریں
 
Advertisement
Our liberals confuse Women's freedom with Women's vulgarity.

Other than that yes no one has the right to forcefully oppress someone else and it should be his/her choice however he/she wants to spend his/her life. If you are a believer and think that a certain man/woman is leading the life against the preaching's of a religion then the best you can do is to reach out to him/her and preach about what you think is right. If they turn towards you it's your success and if don't it's also your success because you did your duty now everything is in between him/her and the creator.

Lastly everyone know that 95%(or even more) of the time a woman is victim of another woman within the Chaar diwari. You will see Daughter in law complaining about mother/sister in law all the time, or the mother/sister complaining about the daughter in law, and man only sandwiched between the rivalry. And I believe each action of any man in our society is because of the rivalry of the women themselves which forces the man to react in a way which others(either wife or family women) expect from him.
 
Niswanah Sharif, ang ang say Sharafet tapk rahi hai...............Showbaz kay teka legwanay ka baad............
 
Advertisement
Where is tht Khusra-Mardood, didn't he/she have balls to talk against this child labourist & child abuser since she is a bit*** of #patwarkhana??????

Oh yes, this khusra can only speak about 17 general story as his mouth open for bones to grab to spit his mouth piles against armed forces for whatever reasons?????
 
She is one to talk about aurat card and oppression when she herself is a dual faced piece of ****. On TV she was doing acrobatics in jalsas, attention seeking and that jump catapulted her to her very disgusting 'political' talk show loaded with flamboyance and crude jibes, and that awful made up urdu accent!! In private, she is a slave driver torturing little kids. Disgusting tramp. G for ghatya.
 
غریدہ فاروقی کا کالم مردانہ کمزوری لکھ کر دراصل اس پیسے کو کلیم کرنا چاہتی ہے جو کسی لبرل این جی اوو کے ہاں پھنس ہوئے ہیں
معاشرہ کی تباہی تمام تر وجہ صرف مرد پر نہیں ڈالی جاسکتی عورت بھی معاشرے کی تباہی میں حصہ دار بنتی ہے معاشرے کے اخلاقی دائرے بنا کسی وجہ کے تباہ ہوگئے یا ان کو تباہ کرنے میں عورت مرد دونوں فریق حصہ دار بنے تو معاشرے کی اخلاقیات تباہ ہوئی۔ ہر کیس یکہ طرفہ نہیں ہوتا سارے کیسوں کا ایک فیصلہ سنایا نہیں جاسکتا۔
​