قومی احتساب بیورو نے تحریک انصاف کے سابق وفاقی وزیر مراد سعید کے گھیرا تگ کردیا، مراد سعید کے خلاف متعدد الزامات کی تحقیقات شروع کردی گئی،
دستاویز کے مطابق نیب نے سیکریٹری لوکل گورنمنٹ، سیکرٹری لائیو اسٹاک اور سیکرٹری ایریگیشن سے متعدد الزامات کی تحقیقات کے لیے ریکارڈ طلب کرلیا۔
مراد سعید کے خلاف مبینہ کرپشن، رشوت اور غیر قانونی تقرریوں سمیت دیگر شکایات کی تحقیقات کے لیے خطوط ارسال کر دیئے گئے،نیب سیکرٹری لوکل گورنمنٹ، سیکرٹری آب پاشی اور سیکرٹری لائیو اسٹاک کو نوٹسز جاری کرتے ہوئے 24 مئی تک ریکارڈ طلب کر لیا۔
نیب کی جانب سے سیکرٹری آب پاشی کو ارسال کردہ نوٹس کے مطابق ادارے کو باغ ڈھیری سوات میں محکمہ کے ترقیاتی منصوبے میں مبینہ کرپشن سے متعلق شکایات موصول ہوئی ہیں جس کی تحقیقات کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
باغ ڈھیری ایریگیشن چینل تحصیل مٹہ سے متعلق منصوبے کی لاگت، کامیاب بولی دینے والے ٹھیکیدار، مالی اخراجات اور منصوبے پر اٹھنے والے اخراجات سے متعلق مکمل تفصیلات کا ریکارڈ بھی طلب کرلیا۔
نیب نے سیکریٹری لوکل گورنمنٹ، لائیو اسٹاک، ایریگیشن سے مبینہ غیرقانونی تقرریوں سے متعلق معلومات طلب کی ہیں، نیب نے سیکرٹری لوکل گورنمنٹ سے مبینہ کرپشن اور کرپٹ پریکٹسیز سے متعلق تفصیلات مانگی ہیں۔ خط کے مطابق مبینہ طور پر فرنٹ مین حمید اور فضل مولا کے ذریعے ان ذرائع سے حاصل پیسوں سے پراپرٹی خریدی گئی ہے۔
نیب پشاور نے مراد سعید وکو پرائیویٹ ٹرانسپورٹ کمپنی فیصل موورز سوات کے ٹرانسپورٹ اڈے میں بے قاعدگیوں پر نوٹس جاری کیا، نوٹس کے مطابق مراد سعید پر اپنے فرنٹ مین افضل خان، ڈاکٹر شوکت، حمید اور فضل مولا کے ذریعے بے قاعدگیوں کے الزامات ہیں۔
اس سے پہلے مراد سعید نے نامعلوم مقام سے اپنا ممکنہ آخری ویڈیو پیغام میں کہا تھا کہ شائد یہ میرا آخری پیغام ہو اس کے بعد میرا کوئی پیغام موصول نہیں ہوگا، اس کے بعد آپ کو پیغام دینے والا بھی کوئی نہیں ہوگا، ہم اپنی زندگیاں ملک پر نچھاور کرنے کیلیے تیار ہیں۔
مراد سعید نے کہا تھا عمران خان کا قصور پاکستان کی حقیقی آزادی کی بات کرنا اور عالم اسلام کا مقدمہ لڑنا ہے، اُن کو غیر قانونی طریقے سے پابند سلاسل کر دیا گیا،ہم نے ہمیشہ پاکستان میں امن اور اپنے شہید بھائی ارشد شریف کی بات کی، مجھے یقین ہے کہ عوام عمران خان اور اپنے مستقبل کیلیے باہر نکلیں گے۔
ویڈیو پیغام میں پی ٹی آئی رہنما نے کہا تھا کہ پاکستان مرضی سے کیے گئے فیصلوں پر نہیں چل سکتا، یہ پاکستان پاکستانی قوم کی مرضی سے چلے گا، یہ لوگ مجھے ہر طرف ڈھونڈ رہے ہیں میری جان کو خطرات ہیں۔
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/3muradsaeddnab.jpg
Advertisement





