مذاکرات کرنے والوں سے عوام کا سوال

Believer12

Chief Minister (5k+ posts)
taliban.jpg


پاکستانی عوام جانتے ھیں کہ انڈیا ھو یا طالبان فوج کی اجازت کے بغیر حکومت کسی قسم کے مذاکرات کرنے کا سوچ بھی نھیں سکتی۔ اور فوج ایسا کام امریکی اشیرواد کے بغیر کرنے کا سوچنا گناھ سمجھتی ھے۔تو کیا یہ کھنا درست نھیں ھے کہ ھمارے سب بڑے سیاستدان امریکی کٹھ پتلیاں بنے مذاکرات کا راگ الاپ رھے ھیں
اس وقت طالبان سے مذاکرات بھی امریکہ کی اجازت سے کیے جارھے ھیں۔ سوات میں بھی مذاکرات فوج نے بادل نخواستہ امریکی اشارے پر ھی کیے تھے جن کا نتیجہ اس قدر خوفناک نکلا تھا کہ فوج کو ھنگامی بنیادوں پر ایک اپریشن شروع کرنا پڑا جس میں خوش قسمتی سے کامیابی مل گئ تھی۔لیکن امریکہ کو کافی ناگوار گزرا
تھا فوج کا یہ کامیاب اپریشن۔

جب آپ نے انڈیا کو بنگلہ دیش، سیاچن اور کارگل دے دیا تو سب کو بھت صدمہ ھوا سواے جنرل ضیا کے جس نے فرمایا تھا کہ وھاں تو گھاس بھی نھیں اگتی. بھارتی فوج تو جیسے وھاں بکریاں چرانے گئ تھی
اب سمجھ آتا ھے کہ انڈیا تو بھت طاقتور ھے جسکی ملینز میں فوج اور جدید ایٹمی میزائلوں سے لیس وار شپ اور میرینز ھیں انکے آگے ضیا کا سرنڈر کرنا بنتا تھا۔

ھم خواھ مخواھ آپکو معتوب تھہراتے آرھے تھے آپ تو طالبان سے بھی کمزور نکلے اور بغیر کسی شرط کے مذاکرات کر رھے ھیں۔

اس ساری تمھید کا نچوڑ عوام کا یہ سوال ھے کہ
غیر مشروط مذاکرات کا مطلب کیا یھی نھیں ھے کہ طالبان سے صلح ھونے کے بعد بھی وھ کوی بندھ مار دیں یا خودکش حملہ کردیں تو آپ ان سے بازپرس نھین کر سکتے کیونکہ معاھدھ میں ایسی کو شرط ھی نھیں تھی ،غیر مشروط تھا۔

لڑکیوں کو تعلیم، شادی، اور اپنی مرضی کی زندگی گزارنے کی اجازت نھیں ھو گی
نوجوان جبری تعلیم سے فارغ کر کے ھتھیار چلانا سیکھیں گے اور طالبان کے لشکر میں شامل ھو جائیں گے۔کیونکہ غیر مشروط معاھدھ میں ایسی کوی شق سرے سے ھے ھی نھیں۔

لوگ ذبح کیے جاتے رھیں گے اور لڑکیوں کو پھر مردوں کے گھیروں میں اوندھا لٹا کر کوڑے مارنے شروع ھو جائیں گے۔


اس غیر مشروط ذلت آمیز مذاکرات والی لوجک کا اطلاق طالبان کے ھر ھر فعل اور کاروای سے کرتے جایئں تو عوام کی آنکھیں کھل جائیں گی کہ انکے سروں کا سودا صرف امریکیوں کو راضی کرنے کیلیے کیا جارھا ھے ناکہ امن و امان قائم کرنے کے لیے

سب جانتے ھیں پاکستان کو حقانی گروپ کی افغانستان میں کاروائیوں کا جواب دینے کیلیے ٹی ٹی پی کو کھڑا کرنے والے امریکی ھیں اور انکی اگلے سال روانگی سے پھلے تحریک کو ایک مضبوط پوزیشن دینے کیلیے امریکی اشارے پر مذاکرات کا ڈھونگ رچایا جا رھے ھے

اب عوام فیصلہ کریں کہ انھیں غیر مشروط معاھدھ کر کے ذلت سے جینا ھے یا عزت کی موت مرنا ھے۔


مذکورھ تھریڈ انصار عباسی کے کالم غیر مشروط مذاکرات کے جواب میں لکھا گیا


Source:http://jang.com.pk/jang/sep2013-daily/12-09-2013/col3.htm
 
Last edited by a moderator:

muntazir

Chief Minister (5k+ posts)
صحافت میں بھی انصار عبباسی اوریہ مقبول جان جیسے دہشتگرد بیٹھے ہیں اور یہ لوگ ووہی کام کرتے ہیں جو ہمارے کرپٹ سیاستدان ہر وقت اپنے کالے دھن کو سفید بنانے کے چکر میں ہیں اسی تارہا یہ ان کے کالے کرتوتوں کو صحیح سبط کرنے اور امام مہدی کے لشکر ثابت کرنے پر تلے رہتے ہیں اور یہ بھول جاتے ہیں کے ابو سفیان کے دسترخوان میں پلے بڑھے دہشتگرد کل بھی ظالم تھے اور آج بھی ظالم ہیں
 

Believer12

Chief Minister (5k+ posts)
اے پی سی میں خرچ کم زیادھ کرنے سے کوی خاص فائدھ نھیں جب ایجنڈا امریکی ھے جو فوج کے ذریعے سب پر لاگوکیا جارھا ھے تو پھر کسی ایک کو دوسرے پر فوقیت نھین دی جاسکتی سب نے جی جی کرنا ھے اور اوپر سے نیچے کو سرھلانا ھے دائیں سے بائیں سر ھلانے پر پابندی ھے چاھے مکھی بھی بیٹھ جاے اسے اڑانے کیلیے سر نھیں ھلانا۔
 

muntazir

Chief Minister (5k+ posts)
طالبان کی ڈیمانڈ کو پورا کرتے کرتے پورا پاکستان تھک جائے گا یہ وہ رہزن اور دہشتگرد ہیں جو پھر سے خوارج کی شکل میں ہم پر مسلّط ہو گے ہیں شرم آنی چاہے انصار کو بھی اور جنگ کو بھی جو دونوں ایک دوسرے کے الٹ موقف رکھتے ہیں پر نہ تو یہ ان کو چھوڑتا ہے اور نہ وہ اسس کو یہ سب ٹوپی ڈرامہ ہے طالبان کبھی بھی آئین کو نہیں مانیں گے اور نہ ہی ہتھیار ڈالیں گے بلکے اپنے بندے رہا کروا کر پھر سے پوری طاقت کے ساتھ کاروائیاں شروع کردیں گے
 

miafridi

Prime Minister (20k+ posts)
I don't think k Taliban k sath muzakraat ho rahay hai. I think Muzakrat Qabaelyo k sath ho rahay hai takay woh taliban ka sath na de.
 

the.paki

Senator (1k+ posts)
سوا لاکھ فوج تو پہلے ہی وہاں موجود ہے جن کا خرچہ پانی اس ملک کے عوام اٹھا رہے ہیں
پتا نہیں آپریشن یہ نہیں ہوتا تو کیا ہوتا ہے

فوج کتنے پانی میں ہے . اس کا اندازہ بنوں جیل کے واقعہ سے لگایا جا سکتا ہے
اس کے باوجود پتا نہیں لوگو نے کیسی امیدیں لگا رکھی ہیں ....؟؟
 

the.paki

Senator (1k+ posts)
عمران خان کو بھی پھنسایا گیا . نواز نے اور کیانی نے
سب کو پتا تھا کہ میٹنگز سے کچھ نہیں ہونے والا

اصل مثلا تو یہ ہے کہ کتی چوروں سے ملی
 

atensari

(50k+ posts) بابائے فورم
اتنا جذباتی ہونے کی ضرورت نہیں، یہ مفادات کے تحفظ کی بساط ہے جس میں دوست دوشمن متعین نہیں ہیں. مہرے خود حرکت نہیں کرتے، شاطر تماشائیوں کے جذبات کی پروا کئے بغیر اپنی حکمت عملی کے مطابق انھے حرکت دیتا ہے