Advertisement

مخالف اسلامی مسالک سے حسنِ سلوک

مخالف اسلامی مسالک سے حسنِ سلوک

حضرت معاویہ بن وہب نے امام جعفر صادق علیہ السلام سے پوچھا کہہم ایسے لوگوں سے جو

ہمارے طریقے پر نہیں ہیں (مراد دیگر اسلامی فرقوں کے لوگ) کیسا سلوک کریں؟

تو امام جعفر صادق علیہ السلام نے فرمایا:

تنظرون إلى أئمتكم الذين تقتدون بهم فتصنعون ما يصنعون فو الله إنهم ليعودون مرضاهم ويشهدون

جنائزهم ويقيمون الشهادة لهم وعليهم ويؤدون الامانة إليهم.


اپنے اماموں کو دیکھو جن کی تم پیروی کرتے ہو، جیسا سلوک وہ کرتے ہیں تُم بھی ویسا برتاؤ کرو۔

اللہ تعالی کی قسم! تمہارے امام اِن کے مریضوں کی عیادت کرتے ہیں، اِن کے جنازوں میں شریک

ہوتے ہیں، اِن کے حق اور مخالفت میں گواہی دیتے ہیں اور اُن کی امانتیں لوٹاتے ہیں۔





یہ حدیث از لحاظِ سند صحیح ہے، اس کی سند درج ذیل ہے "محمد بن يحيى، عن أحمد بن محمد،

عن علي بن الحكم، عن معاوية بن وهب"



(الکافی، جلد2، صفحہ 635، کتاب العشرۃ، باب ما یجب من المعاشرۃ، رقم الحدیث 4)
​
 
Last edited by a moderator:
Advertisement
...........iss may yeh log meen meekh nikal daingay.................ya phr koi reply nahi karaingay...

حق فرمایا۔۔۔۔۔



حضرت امام جعفر صادق علیہ السلام
آپ کے والد ماجد امام محمدباقر علیہ السلام تھے
اور مادر گرامی جناب ام فروہ بنت قاسم بن محمد بن ابی بکر تھیں ۔
جعفر کے معنی نہر کے ہیں۔ گویا قدرت کی طرف سے اشارہ ہے کہ آپ کے علم و کمالات سے دنیا سیراب ہو جائیگی۔​
 
اللہ کریم کا پیغام

وَاعْتَصِمُواْ بِحَبْلِ اللّهِ جَمِيعاً وَلاَ تَفَرَّقُواْ (آل عمران/103)