محکمہ صحت کے ملازم کے گھر سے لاکھوں روپے کی سرکاری ادویات برآمد
سرگودھا میں محکمہ صحت کے ملازم کے گھر سے لاکھوں روپے کی سرکاری ادویات برآمد ہوئی ہیں۔
تفصیلات کے مطابق سرگودھا کی تحصیل شاہپور کےتحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال کے ملازم کے چک 58 شمالی میں واقع گھر سے لاکھوں روپے مالیت کی سرکاری ادویات برآمد ہوئی ہیں، ملزم نے اپنے گھر پر کلینک بنا رکھا تھا۔
محکمہ صحت حکام نے ملازم کے گھر پر چھاپہ مار کر برآمد ہونے والی ادویات قبضے میں لے لی ہیں اور ملزم کے خلاف ڈپٹی ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر کی مدعیت میں مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔
پولیس کے مطابق ملزم کے خلاف تحقیقات شروع کردی گئی ہیں۔