Advertisement

محمد بن قاسم اور پاکستان

محمد بن قاسم اور پاکستان


از تموجن مرزا
کچھ عرصہ سے قابل احترام اور با علم دوستوں کا ایک مکالمہ نظر سے گزر رہا ہے جس میں یہ بحث جاری ہے کہ پاکستانی بچوں کو تاریخ کے کون سے پہلو سے روشناس کرایا جانا چاہیے اور معاشرے
پر اس کے کیا اثرات مرتب ہو سکتے ہیں۔ بات تو کافی واضح ہے کہ پاکستان کی اکثریت مسلمانوں پر مشتمل ہے اور ایک عام مثال دی جائے تو پاکستان اور بھارت میں عام تاثر کے مطابق فرق مذہب کا ہی ہے جبکہ پاکستان بنا ہی اس لئے تھا کہ مسلمانوں کا ایک ملک قائم کیا جائے۔ یہ بات تو پہلے بھی عرض کی جا چکی ہے کہ جناب پاکستان تو بن چکا اور اس میں ہونے والی تبدیلیاں بھی ملاحظہ ہو گئیں جبکہ آج کل تحقیق سے شغف رکھنے والے لوگ یہ بھی جانتے ہیں کہ یہ تبدیلیاں زیادہ تر تخریب ہی کی طرف گئیں۔ یہ بھی عام طور پر سب ہی جانتے ہیں کہ ان تخریبی عوامل میں بڑا کردار نوجوان اور کچے ذہن کے لوگوں کا مخصوص نظریات رکھنے والوں کے ہاتھوں میں کھیل جانا تھا۔ اس عمل میں ذہن سازی بہت بڑی اہمیت رکھتی ہے اور ذہن سازی ظاہر ہے بچپن سے ہی ہوتی ہے جس میں درسی نصاب کے علاوہ بچوں کا مخصوص نظریات سے متاثر ہونا کلیدی اہمیت رکھتا ہے۔


اگر ہم پاکستان بننے کے فوری بعد کے حالات دیکھیں تو پاکستان کی شدت سے مخالفت کرنے والے عناصر میں سے بہت سے پاکستان میں آ بسے اور اس بات کے خواہاں ہوئے کہ یہاں پر ایک ایسا معاشرہ قائم کیا جائے جو ان کی تشریحات کے مطابق سچا اسلامی معاشرہ ہو، وہی تشریحات جن کی بنا پر پاکستان کے خالق جناب قائد اعظم محمد علی جناح کافر قرار پائے تھے۔ تنظیمی طور پر یہ عناصر بجا طور پر انتہائی منظم تھے اور کیوں نہ ہوتے، ان کے نظم کا بنیادی وصف ان کا یقین تھا کہ جو بھی وہ کر رہے تھے وہ مذہب کی سچی خدمت تھی اور وہ اللہ کی طرف سے اس بات پر مامور کیے گئے تھے۔ اس بات سے قطع نظر کہ نظریہ پاکستان کس نے پیش کیا، احقر یہ بات سمجھنے سے قاصر ہے کہ نظریہ پاکستان کو نافذ کرنے کے لئے شدت پسندانہ حدود کا نفاذ کیوں ضروری تھا اور آنے والی نسلوں کے ذہنوں میں مذہبی تیقن کے ساتھ یہ بٹھانا کیوں ضروری تھا کہ یہ ملک حاصل کرنا ایک مذہبی فریضہ تھا اور یہ کہ اس ملک کے بارے میں ذرا سی بھی تنقید آپ کو جہنم کا حق دار ٹھہرا دے گی۔ اگر کوئی بھی شخص قائد اعظم کے بارے میں بات کرنا چاہے گا تو انہیں انسان نہیں، کسی ما فوق الفطرت مخلوق کے طور پر پیش کیا جائے گا اور اس پر صرف مکالمہ کا خواہش مند شخص بھی گستاخی کا مرتکب ہو گا۔


ہمیں ایک بات مدنظر رکھنا ہو گی کہ بچے کے ذہن میں تو آپ کے خیال کے مطابق کوئی پوچ خیال آئے تو آپ اسے ڈانٹ کر بات ختم کر دیتے ہیں اور تادیب کا خوف اسے پھر یہ سوال کرنے سے روکتا ہے۔ جب وہی بچہ اس سب کے بارے میں سوال کرتا ہے اور اسے بتایا جاتا ہے کہ جناب من، یہ سب ایسا ہی ہے اور اس کے علاوہ اگر کچھ اور سوچنے کی کوشش کی گئی تو وہ آپ کی مذہب سے دوری اور پاکستان سے ایک طرح کی غداری ہو گی تو اس وقت تو وہ ٹھہر جاتا ہے مگر تعلیم کے حصول کے دوران یا اس کے بعد متضاد خیالات رکھنے والے افراد سے اس کا واسطہ تو پڑتا ہی ہے جنہیں وہ اسی پختہ عقیدہ کی مدد سے غلط قرار دے دیتا ہے مگر ہر دفعہ ایسا نہیں ہوتا۔ بہت سے لوگ ایسے ملتے ہیں جو باقاعدہ اور مضبوط دلائل کے ساتھ اپنا مؤقف پیش کرتے ہیں اور اس وقت یقین کے وہ بت چکنا چور ہونے لگ جاتے ہیں۔

اس سب کے رد عمل میں یا تو وہ متشددانہ ذہنیت کا حامل بن جاتا ہے کہ دوسرے کو سرے سے ہی غلط قرار دے دے لیکن اندر ہی اندر اسے دلیل کی کمی تو محسوس ہوتی ہے یا وہ تھوڑے بہت مطالعہ کی کوشش کرتا ہے اور یقین ٹوٹنے کے ساتھ ساتھ جو مطالعہ کیا جاتا ہے وہ بھی مدلل نہیں جذباتی سوچ کو جنم دیتا ہے جس کے نتیجے میں وہ بچپن سے سکھائے گئے خیالات اور تاریخ میں یقین رکھنا ہی بند کر دیتا ہے۔ اس سب عمل میں آپ دو انتہاؤں کو دیکھتے ہیں اور دلیل بھی انتہا کی مختلف جہتیں ثابت کرنے کو ہی دی جاتی ہے۔

مطالعہ پاکستان میں محمد بن قاسم کا ذکر بالکل کیا جانا چاہیے جناب، اس میں کوئی دوسری رائے ہی نہیں لیکن جب آپ یہ بیان کرتے ہیں کہ حجاج نے ایک مسلمان عورت کی پکار پر یہ سب کیا اور بڑا ہو کر وہ بچہ حجاج کا حقیقی کردار پڑھتا ہے جس میں صرف حکومت کی خواہش میں حجاج نے ایسے اقدامات کیے کہ جن کا ذکر کرتے ہوئے ایک مسلمان حیران ہو جاتا ہے۔ اس کے کردار کی پستی کے لئے تو صرف کعبہ اور زائرین پر دوران حج حملہ کے ساتھ ساتھ عبداللہ ابن زبیر کا مصلوب کیا جانا اور اس کے بعد کا رویہ ہی کافی ہے۔

پھر وہ اس وقت کی تجارتی مخاصمت اور تجارتی راہ داری پر اجارہ داری کے بارے میں پڑھنے کے ساتھ ساتھ اموی سلطنت کے مزید معاملات کے بارے میں پڑھتا ہے تو یقینی طور پر وہ اس بات کو ماننے سے انکاری ہو جاتا ہے کہ حجاج ایسے کردار کا مالک ہو سکتا تھا۔ مزید یہ کہ اس کا ذہن اس بات کو مانتا ہے کہ اس حملے کے پیچھے تجارت پر اجارہ داری کا معاملہ تو ہو سکتا تھا حجاج کی کسی مظلوم کی پکار کا سننا نہیں۔ راجہ داہر کو بہتر انسان مت ٹھہرائیے کیونکہ وہ تو ایسا تھا ہی نہیں مگر حجاج ایسوں کو بھی اس انداز میں پیش مت کیجئے۔

اسی طرح اور بھی بہت سی مثالیں دی جا سکتی ہیں کہ ہم تاریخ نہیں رومان پڑھاتے ہیں اور رومان تو جیسا سب جانتے ہیں اندھا ہی ہوتا ہے۔ یہ سب عرض کرنے کا مقصد یہ نہیں کہ ہمیں یا ہمارے بچوں کو اس سب کے بارے میں نہ پڑھایا جائے لیکن خدارا پڑھاتے ہوئے حقیقت سے دور نہ لے جایا جائے تاکہ وہ اس کشاکش سے بچ جائیں جو بالآخر اس کے انتظار میں ہوتی ہے اور اس کے نتیجے میں ذہنی طور پر دھچکے کا شکار ہونے والے یا تو ایک طرف یا دوسری طرف کے انتہا پسندوں کے ہاتھ لگ جاتے ہیں۔ اگر کوئی تاریخ پڑھنا چاہتا ہے تو وہ اختیاری طور پر پڑھے، بجائے اس کے کہ ناپختہ ذہن میں سب ٹھونسنے کی کوشش کی جائے۔ اگر مطالعہ پاکستان نامی کوئی مضمون پڑھانا مقصد بھی ہے تو بنیادی باتیں بتائی جا سکتی ہیں اسے مذہب سے اس حد تک جوڑ دینا کہ ہر چیز ہی مقدس ہے پریشانی کا ہی سبب بنے گا۔ اگر امریکا میں ان کے جھنڈے کے انداز والے نقوش رکھنے والے زیر جامے ملتے ہیں اور وہاں پہنے جاتے ہیں تو کیا یہ کہا جا سکتا ہے کہ وہ اپنے جھنڈے یا ملک کی عزت نہیں کرتے؟ اگر جنگوں کے معاشی نقطہ نظر سے ہٹ کر دیکھا جائے تو موجودہ زمانے میں انہوں نے ہی اپنے جھنڈے کی لاج سب سے زیادہ رکھی ہے۔

سب اس بات پر متفق ہیں کہ پاکستان بن چکا اور اب اس کی ترقی کی طرف سفر کے عوامل کو ہی فروغ دینا چاہیے مگر اپنے ہی اکابر کے خیالات کی باطل اور متشددانہ تشریحات کی مدد سے نہیں بلکہ ان کے حقیقی تجزیے اور ان خیالات و نظریات میں موجود خامیوں کو نتھارنے کے عمل سے ایسا کیا جانا چاہیے۔ اگر کسی طبقہ یا کسی دانشور کا کوئی خیال پاکستان کے وجود یا مستقبل سے اس حد تک متصادم ہوتا ہے کہ وطن عزیز کے وجود کو ہی غیر ضروری قرار دے دے تو بالکل روکا جائے مگر گلا گھونٹ کر سانس لینے کو مت کہا جائے ورنہ تحریک طالبان پاکستان جیسی تحاریک تو جنم لیتی ہی رہیں گی مگر سرن (سوئٹزر لینڈ)جیسی لیبارٹری نہ بن پائے گی۔


SOURCE: http://dunyapakistan.com/32835/muhammad-bin-qasim-awr-pakistan-by-timojan-mirza/#.VfAlHfmqpBc​
 
Last edited by a moderator:
Advertisement
Pakistan%20Movement%20and%20Religious%20scholars%201_zpsiu55ctpt.jpg


Pakistan%20Movement%20and%20Religious%20scholars%202_zpseuddj8xn.jpg


Pakistan%20Movement%20and%20Religious%20scholars%203_zpslbzxoavs.jpg
 
Advertisement
میں انہی شاکس سے گزرا ہوں ، اور یقین کیجیے یہ خطرناک ہے ، انسان لادینیت کی طرف چل پڑتا ہے جب اسے اپنے سو کالڈ مذہبی ہیرووں کی اصلیت پتا چلتی ہے
 
میں انہی شاکس سے گزرا ہوں ، اور یقین کیجیے یہ خطرناک ہے ، انسان لادینیت کی طرف چل پڑتا ہے جب اسے اپنے سو کالڈ مذہبی ہیرووں کی اصلیت پتا چلتی ہے

اسی لئےاحقر ہمیشہ عرض کرتا ہے کہ رومان کی بجاے تاریخ پڑھائی جائے اور وہ بھی بنیادی نہ کہ اسے سب اپنے انداز میں ازبر کرایا جانے کی کوشش کی جائے کہ جیسے انسان کا واسطہ باہر کی دنیا اور ذاتی مطالعہ سے پڑنا ہی نہیں-
 
Advertisement
Whatever the reason. They came and conquered Sind. Hats off to them.

I want to find reason in it but fail to do so my mate. So basically every invasion in the world is justified IF the invaders become conquerors? By the by, you must be acquainted with the fact that Bin Qasim was sent back for the reason i.e trading of girls from Sind to Arab and other parts of the world (Yes! He named it sending "londian" but they were traded like a trade is done)
 
اسی لئےاحقر ہمیشہ عرض کرتا ہے کہ رومان کی بجاے تاریخ پڑھائی جائے اور وہ بھی بنیادی نہ کہ اسے سب اپنے انداز میں ازبر کرایا جانے کی کوشش کی جائے کہ جیسے انسان کا واسطہ باہر کی دنیا اور ذاتی مطالعہ سے پڑنا ہی نہیں-

میں نے ابھی دو دن پہلے یہی منجن بیچی ہے کےپاکستان اور اسلامی تاریخ کا حکومتی ورژن نہ سکھایا جائے بچوں کو ، بلکے سچائی بتائی جائے اور اگر سچائی اتنی ہی شرمناک ہے کے چھپائی جائے تو اندازہ لگا لیں ہم کہاں کھڑے ہیں ​
 
I want to find reason in it but fail to do so my mate. So basically every invasion in the world is justified IF the invaders become conquerors? By the by, you must be acquainted with the fact that Bin Qasim was sent back for the reason i.e trading of girls from Sind to Arab and other parts of the world (Yes! He named it sending "londian" but they were traded like a trade is done)

بھائی پہلا سوال تو یہ ہے کے لینے کیا آیا تھا سندھ ؟
اگر ٹریڈنگ کے لئے آیا تھا تو ایسٹ انڈیا کمپنی نے بھی یہی کیا تھا
اور اگر ایک لڑکی ناہید کی پکار پر آیا تھا تو صرف ایک لڑکی سے زیادتی پر پوری سلطنت پر حملہ جائز ہے ؟
یہ قانون آج کی دنیا میں لاگو کر دیا جائے تو پاکستان میں کرسچینز کے ساتھ ہونے والی زیادتی پر اس پر حملہ جائز ہے ؟
 
Advertisement
this is basically the murder of "Reason" you are saying no to the process of reasoning, or having justification of one's deed out of some bias that you have with that person and that bias as probably religion.

I'll give you reason. Raja Dahir was harboring terrorists. They did some killings in Governor Hajaj's area. He asked Dahir politely.
Dahir refused to hand over terrorists. And rest of the history you are aware. Hajaj Bin Yusuf delivered peace and stability and democracy
To the Sind people.
 
بھائی پہلا سوال تو یہ ہے کے لینے کیا آیا تھا سندھ ؟
اگر ٹریڈنگ کے لئے آیا تھا تو ایسٹ انڈیا کمپنی نے بھی یہی کیا تھا
اور اگر ایک لڑکی ناہید کی پکار پر آیا تھا تو صرف ایک لڑکی سے زیادتی پر پوری سلطنت پر حملہ جائز ہے ؟
یہ قانون آج کی دنیا میں لاگو کر دیا جائے تو پاکستان میں کرسچینز کے ساتھ ہونے والی زیادتی پر اس پر حملہ جائز ہے ؟

That's girls name was Fazila Qazi. Nice drama.
 
Hassan Nisar also attacked Allama Iqbal in a talk show. So as per this thread starter Allama Iqbal ko challenge karde Kia.

Muhammad Bin Qasim, Sir Syed , Allama Iqbal and Quaid Azam. This is a chain. Leading to separate Muslim areas/States in this region.
 
Advertisement
میں انہی شاکس سے گزرا ہوں ، اور یقین کیجیے یہ خطرناک ہے ، انسان لادینیت کی طرف چل پڑتا ہے جب اسے اپنے سو کالڈ مذہبی ہیرووں کی اصلیت پتا چلتی ہے

Thats why I now hate all mullahs
 
میں انہی شاکس سے گزرا ہوں ، اور یقین کیجیے یہ خطرناک ہے ، انسان لادینیت کی طرف چل پڑتا ہے جب اسے اپنے سو کالڈ مذہبی ہیرووں کی اصلیت پتا چلتی ہے
یہ رویہ مذہب سے بھاگنے کا دنیاوی عذر ہے, اور کچھ نہیں
 
تموجن صاحب آپ ذرا اپنے نام کی وضاحت بھی کر دیں ،اس کا مطلب کیا ہے ، معذرت کے ساتھ ، آج تک ایسا نام میری نظر سے نہیں گزرا یا یہ فرضی نام ہے


جہاں تک آپ کے خیالات کا تعلق ہے آپ کی ذاتی رائے ہو سکتی ہے لیکن جس طرح سے اس کے قلابے آپ نے پوری اسلامی تاریخ سے ملا دے ہیں وہ مناسب نہیں
حجاج نے تو قرآن پر اعراب بھی لگائے تھے ،اس کا بھی کوئی جواز آپ کے پاس ہوگا ؟
حجاج ظالم تھا کسے انکار ہے ؟؟؟ لیکن حاکم بھی تھا، آپ کی نظر میں کہانی غلط ہو سکتی ہے ، لیکن پھر تو راجہ داہر کے لئے آپ کو کوئی تمغہ تیار کرنا پڑے گا ، اس کا ذکر آپ گول کر گئے
اگر پاکستان بر صغیر کے مسلمانوں کی خواہش نہیں تھی تو پاکستان کا جواز کیا تھا ، کیا نماز روزے حج کی پابندی تھی ؟ مسجدیں بند تھیں ، فرق یہ ہے کہ انگریز نے اقتدار مسلمانوں سے چھینا اور ہمیں صرف مذہب تک محدود کر دیا اور جو زیادہ پڑھے لکھے تھے ان کو انگریزی کے نام پر بابو بنا لیا ، اس بابو اور کالے انگریز سے نجات کے لئے پاکستان بنا لیکن ہم نے بابو اور کالے انگریز کو آج تک "جپھا "مار کر رکھا ہوا ہے اور یہ تبصرہ میرے خیال میں اس سوچ کا ایک اظہار ہے


تاریخ کا مطلب سبق سیکھنا ہے ، کہانی سنانا نہیں ہوتا ، جو تاریخ کو کہانی سمجھتے ہیں ہ روزانہ اس طرح کے تھریڈ لگاتے رہتے ہیں
​
 
Last edited:
بھائی پہلا سوال تو یہ ہے کے لینے کیا آیا تھا سندھ ؟
اگر ٹریڈنگ کے لئے آیا تھا تو ایسٹ انڈیا کمپنی نے بھی یہی کیا تھا
اور اگر ایک لڑکی ناہید کی پکار پر آیا تھا تو صرف ایک لڑکی سے زیادتی پر پوری سلطنت پر حملہ جائز ہے ؟
یہ قانون آج کی دنیا میں لاگو کر دیا جائے تو پاکستان میں کرسچینز کے ساتھ ہونے والی زیادتی پر اس پر حملہ جائز ہے ؟

اس میں پھر غیرت ہوگی ظالم ہونے کے باوجود ، پاکستان کے ایک بے غیرت نے قوم کی بیٹی کو امریکا کے ہاتھ بیچا اور اپنی کتاب میں ڈالر لینے کا اقرار کیا ، ایک شریف وزیر اعظم نے کانسی کو بیچا اور ڈالر کھائے ، ایک اور نے ریمنڈ ڈیوس کے بدلے قومی غیرت کو بیچا ، ان پر بات کریں
​
 
I'll give you reason. Raja Dahir was harboring terrorists. They did some killings in Governor Hajaj's area. He asked Dahir politely.
Dahir refused to hand over terrorists. And rest of the history you are aware. Hajaj Bin Yusuf delivered peace and stability and democracy
To the Sind people.

Sounds So America And Pakistan :) We were harboring Terrorists, we had Osama In our backyard :) america should so come :)
 
Last edited: