Advertisement

محسن عباس خلع کیس:عدالت نے فیصلہ سنا دیا

36542122_11220953.jpg


اہور: ماڈل فاطمہ سہیل کی اداکار محسن عباس سے خلع کی درخواست پر فیصلہ سناتے ہوئے عدالت نے فاطمہ سہیل کے حق میں خلع کی ڈگری جاری کردی ہے ۔

فیملی کورٹ لاہور میں ماڈل فاطمہ سہیل کی اداکار محسن عباس سے خلع کی درخواست کیس کی
سماعت ہوئی ۔اداکار محسن عباس اور فاطمہ سہیل فیملی عدالت کے جج بابر ندیم کے روبروپیش ہوئے اور اپنا بیان ریکارڈ کروایا ۔جس میں عدالت نے انہیں مصالحت کی پیشکش کی اوریہ کہا کہ اپنے بچوں کا مستقبل دیکھتے ہوئے ایک بار مصالحت کی کوشش کی جائے ۔جس پر دونوں فریقین نے عدالت میں بیان دیا کہ وہ دونوں ایک دوسرے کے ساتھ رہنا نہیں چاہتے ۔لہذا عدالت کی جانب سے اُنہیں خلع کی ڈگری جاری کی جائے ۔عدالت نے دونوں کے بیانات کی روشنی میں اداکار محسن عباس اور فاطمہ سہیل کی خلع کی ڈگری جاری کردی ۔

یاد رہے کہ کچھ عرصہ قبل اداکار محسن عباس حیدر کی اہلیہ فاطمہ سہیل نے اپنے شوہر پر تشدد،دھوکہ دہی اور خاتون کے ساتھ ناجائز تعلقات کا الزام لگایا تھا، جس کے بعد پولیس نے تشدد کے الزام میں اداکار محسن عباس کے خلاف اہلیہ فاطمہ سہیل کی درخواست پر مقدمہ درج کیا تھا۔
​


 
Last edited by a moderator: