محسن داوڑ کو تاجکستان جانے سے روک دیا گیا،سوشل میڈیا ری ایکشن

mohsinshd.jpg


رکنِ قومی اسمبلی محسن داوڑ کو تاجکستان جانے سے روک دیا گیا، ایف آئی اے نے محسن داوڑ کو اسلام آباد ایئر پورٹ پر روکا،محسن داوڑ تاجکستان میں ہیرات سیکیورٹی ڈائیلاگ میں شرکت کے لیے جا رہے تھے۔

ایم این اے محسن داوڑ نے کہا، میرا نام کابینہ نے 2 ماہ کے لیے ای سی ایل سے نکالا ہوا ہے،میں جا رہا تھا، مگر مجھے روک دیا گیا، محسوس ہوا انہیں پہلے سے اطلاع دی گئی تھی، کاؤنٹر پر پہنچا تو بتایا گیا کہ نام ای سی ایل میں ہے،

محسن داوڑ نے مزید کہا میں نے بتایا کہ کابینہ نے میرا نام ای سی ایل سے نکال دیا ہے، مجھے بتایا گیا کہ فون آیا ہے کہ مجھے نہیں جانے دینا،ایک بار پھر غیر جانبدار حوالدار نے ثابت کیا کہ اسے وفاقی حکومت سے زیادہ اختیارات حاصل ہیں۔

سوشل میڈیا پر ایف آئی اے کی جانب سے محسن داوڑ کو روکے جانے پر ردعمل دیا جارہاہے، رحیق عباسی نے لکھا ایسی حکومت کا حصہ بننے کا کیا فائدہ جنہوں نے اپنے تو سارے کیس ختم کروائے اور نیب ترمیم کے ذریعے کرپشن کیسز سے جان چھڑا لی، لیکن آپ کو غیر ملکی سفر کی اجازت بھی دلوا سکے ۔۔ لعنت بھیجیں ایسی حکومت کی حمایت پر

ایک صارف نے محسن داوڑ کی تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا اپنے بنائے ہوئے گیم کو انجوائے کرو،

سلمان درانی نے لکھا، فیصلہ کیا پھر کس کا گریبان پکڑنا ہے، اس کا جس کو عوام کی رائے کو پس پشت رکھ کر ووٹ دے کر وزیراعظم کے مسند پر بٹھایا یا وہ جس نے آپ سب نااہلوں کو حکومت دلوائی؟

ثاقب نے طنزیہ لکھا،ایک بار پھر بیوقوف بننے پر مبارک ہو، آپ نے اپنے مفاد میں تمام سیاستدانوں کو پیچھے چھوڑ دیا، آپ پی ٹی آئی کے ووٹوں سے منتخب ہو کر پارلیمنٹ میں پہنچے لیکن آپ پی ڈی ایم کی حکومت میں شامل ہو گئے جو آپ کے دوست علی کے پروڈکشن آرڈر بھی جاری نہیں کرتی، وزیر اور نہ ہی آپ کو جانے کی اجازت دی،

شرن زادہ نے لکھا حکومت تو آپ لوگوں کی ہی ہے اور آپ کی ووٹ سے شہباز شریف وزیراعظم بنا ہے،
 

Dr Adam

Prime Minister (20k+ posts)

اس نے ہرات سیکورٹی ڈائیلاگ میں جا کر کونسا تیر چلا لینا تھا؟
وہاں بیٹھ کر را کے لوگوں سے ملنا اور پاکستان کے خلاف تقریریں ہی کرنا تھیں . اور اسکو آتا کیا ہے؟؟؟
 

wasiqjaved

Chief Minister (5k+ posts)

اس نے ہرات سیکورٹی ڈائیلاگ میں جا کر کونسا تیر چلا لینا تھا؟
وہاں بیٹھ کر را کے لوگوں سے ملنا اور پاکستان کے خلاف تقریریں ہی کرنا تھیں . اور اسکو آتا کیا ہے؟؟؟
وہی نا ... را کے لوگوں کو ملنے کے لئے پاکستان سے باہر جانے کی کیا ضرورت ہے؟
 
Sponsored Link