- Joined
- Apr 25, 2021
- Posts
- 6,745
- Reaction score
- 19,429
- Points
- 178
عمران خان نے ٹویٹر پر اپنے پیغام میں کہا پاکستان کو فروری 2018 میں گرے فہرست کیلئے نامزد کیا گیا اور ہمیں کسی بھی ملک کو دیے جانے والے ایکشن پلان میں سے مشکل ترین کو مکمل کرنا تھا۔جب میری حکومت آئی تو بلیک لسٹ میں شمولیت کے سنگین خطرات منڈلا رہے تھے۔ فیٹف کی سفارشات پر عملدرآمد کی ہماری تاریخ بھی سازگار نہ تھی۔ میں نے اپنے کلیدی وزیر حماد اظہر کی قیادت میں فیٹف رابطہ (کوآرڈینیشن) کمیٹی قائم کی۔ اس کمیٹی میں فیٹف ایکشن پلان سے متعلقہ تمام محکموں اور سیکیورٹی ایجنسیز کے نمائندے شامل تھے۔ افسران نے اولین ہدف کے طور پر ملک کو بلیک لسٹ سے بچانے کیلئے دن رات کام کیا۔
Loading X post…
Open original post on Xانہوں نے مزید کہا کہ فیٹف نے بارہا میری حکومت کے کام اور سیاسی عزم کو سراہا۔ ہم نے بلیک لسٹ ہی سے ملک کو نہیں بچایا بلکہ 34 میں سے 32 نکات پر کام مکمل کیا۔ ہم نے بقیہ 2 نکات پر اپریل میں عملدرآمد رپورٹ جمع کروائی جس کی بنیاد پر اب فیٹف نے پاکستان کا ایکشن پلان مکمل قرار دیا ہے۔مجھے یقین ہے کہ ایکشن پلان پر تکمیل شدہ کام کی تصدیق کیلئے فیٹف ٹیم کا ضابطے کا دورہ بھی کامیابی سے مکمل ہوگا۔ حماد اظہر، انکی رابطہ کمیٹی کے اراکین اور یہ فریضہ سرانجام دینے والے افسران نے غیرمعمولی کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔ پورے ملک کو آپ پر فخر ہے۔
Loading X post…
Open original post on X- Featured Thumbs
- https://i.ibb.co/X274CLq/9.jpg





