Advertisement

مجھے اونچی آواز میں صدر نا کہو،مولانا نے سن لیا تو ناراض ہو جائیں گے

24زارداررگجل؛ف.png

سابق صدر مملکت آصف علی زرداری نے امیر جماعت اسلامی لیاقت بلوچ سے کہا کہ مجھے اونچی آواز میں صدر نا کہا جائے کہیں مولانا سن نا لیں۔

تفصیلات کے مطابق جمعیت علمائے اسلام ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کے بیٹے کی دعوت ولیمہ کے دوران آصف علی زرداری اور لیاقت بلوچ کے درمیان ہونے والے مکالمہ سوشل میڈیا پر وائرل۔

مولانا فضل الرحمان کی موجودگی میں لیاقت بلوچ نے آصف علی زرداری سے خیریت پوچھتے ہوئے کہا کہ "جناب صدر پاکستان کیسے ہیں؟؟"

آصف علی زرداری نے جواب دیا کہ "یار بلوچ، مجھے اونچی آواز میں صدر نا کہا جائے کہیں مولانا سن نا لیں، اگر مولانا نے سن لیا تو وہ ناراض ہوجائیں گے".

Loading X post…
Open original post on X

آصف علی زرداری کے اس چٹکلے پر مولانا فضل الرحمان سمیت موجود دیگر موجود رہنما اور سیاسی قائدین نے قہقہے لگادیے
 
yeh sab generals ki na_jaiz olad hai.. kisi ne moulvi ka libadah orda hai , to koyi nazriati bna hai, to koyi roti kapra makan ka champion bna hai