سابق آرمی چیف نے اعتراف کیا کہ وہ پاکستان تحریک انصاف کو اقتدار سے ہٹانے کیلئے رجیم چینج کا حصہ تھے: رہنما پی ٹی آئی
چند روز قبل سینئر صحافی وتجزیہ کار جاوید چوہدری نے اپنے ایک کالم میں لکھا کہ سابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے ملاقات کے بعد کہا کہ میں نے مشکل لیکن ٹھیک فیصلے کیے جس پر جاوید چودھری نے سوال کیا کہ یہ ٹھیک فیصلہ کیسے تھا؟ تو جنرل باجوہ نے کہا ہماری ریڈنگ تھی یہ لوگ ملک کیلئے خطرہ ہیں، یہ رہے تو ملک نہیں بچے گا!
جس کے ردعمل میں سینئر رہنما پاکستان تحریک انصاف و سابق وفاقی وزیر برائے انسانی حقوق شیریں مزاری نے اپنے ٹویٹر پیغام میں لکھا کہ:مجھے آرٹیکل 6 یاد آ رہا ہے۔
شیریں مزاری نے اپنے ایک اور ٹویٹر پیغام میں آئین کے مطابق مسلح افواج کے اٹھائے جانے والے حلف کی کاپی شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ: سینئر صحافی جاوید چودھری کے مطابق سابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے اس بات کا اعتراف کیا ہے کہ وہ پاکستان تحریک انصاف کو اقتدار سے ہٹانے کیلئے رجیم چینج کا حصہ تھے جو کہ آئین پاکستان کے مطابق مسلح افواج کے حلف کی خلاف ورزی ہے۔
انہوں نے لکھا کہ: یہاں قصوروار کون ہے؟ کیا قصوروار وہ لوگ ہیں جنہوں نے اس بات کی نشاندہی کی اور مختلف مقدمات کا سامنا کر رہے ہیں یا وہ جنہوں نے اپنے حلف اور آئین سے انحراف کیا؟ شیریں مزار کی طرف سے شیئر کیے گئے آئین پاکستان کے آرٹیکل 244 کے مطابق مسلح افواج کے لئے حلف نامے میں درج تحریر: ’یہ کہ میں اپنے آپ کو کسی بھی قسم کی سیاسی سرگرمیوں میں مشغول نہیں کروں گا ‘ کو نمایاں کیا گیا تھا۔
علاوہ ازیں سابق وزیراعظم وچیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے بھی سینئر صحافی جاوید چودھری کے کالم کا حوالہ دیتے ہوئے کہا تھا کہ جنرل (ر) باجوہ نے بڑے تکبر اور فخر سے صحافی کو بتایا ہے کہ اس نے کن معاشی ودیگر وجوہات کی بنا پر ہماری حکومت ختم کی ہے، انہوں نے مان لیا کہ رجیم چینج کیا تھا۔
باجوہ نے نیازی کی سیٹیں کم کروائیں تھیں، سندھ سے الیکٹیبلز پی ٹی آئی میں شامل ہونا چاہتے تھے، جن کو باجوہ نے منع کردیا، بلوچستان سے جو لوگ شامل ہونا چاہتے تھے ان کو بھی منع کردیا اور بعد میں باپ پارٹی بنوا کر اس میں شامل کروایا، پنجاب میں نون لیگ میں گروپ بن رہا تھا جو بزدار کا ساتھ دینے کا اعلان کرنے والے تھے ان کو بھی باجوہ نے روک دیا، شہبازشریف تو خود مان چکا ہے باجوہ نے الیکشن سے کچھ ہفتے پہلے اس کے ساتھ کابینہ بھی فائنل کرلی تھی

Parchi Sharif grew up in Gen Zia’s nursery.He was imposed on people of Pakistan by Zia.Nawaz was a failure.He achievements were nil.He was never part of any political or social movement.The establishment rigged every election on his behalf.2013 elections were massively rigged by Gen Kiyani.PTI was denied 30 seats in 2018.Parchi’s stature is no greater than a councillor.He is not a natural leader.He managed to become PM three times due to his dirty and corrupt practices and backing of establishment.